Arz News

Arz News ارض نیوز عام افراد کی آواز ایوان بالا تک پہنچانے کا وعد

17/02/2023

Karachi blast..

سروگیسی اور ایکٹولائفSurrogacy and ectolifeسروگیسی میں والدین کا اسپرم اور ایگ حاصل کرکے لیبارٹری میں ایمبریو بنایا جاتا...
16/12/2022

سروگیسی اور ایکٹولائف
Surrogacy and ectolife
سروگیسی میں والدین کا اسپرم اور ایگ حاصل کرکے لیبارٹری میں ایمبریو بنایا جاتا ہے، پھر اسے کسی دوسری خاتون کے یوٹرس میں انجیکٹ کر دیا جاتا ہے۔ایسی صورت میں بائیو لوجیکل والدین سروگیٹ مدر کے ساتھ معاہدہ طے کرتے ہیں جس میں بچے کی پیدائش تک بہت رقم اور سہولیات شامل ہوتی ہیں.
لیکن کیا آپکو معلوم ہے کہ سائنس اس سے بھی بہت آگے بڑھ چکی ہے اب سروگیٹ مدرز کی بھی ضرورت نہیں رہی Ecto life کے مطابق بچے لیب میں پیدا کیے جائیں گے اور ایسی ہر لیب میں سینکڑوں آرٹیفیشل وومب ڈویلپ کی جائیں گی جو کہ سالانہ لاکھوں کی تعداد میں بچے پیدا کرسکیں گی، والدین کے گیمیٹس اس آرٹیفیشل وومب میں منتقل کر دیئے جائیں گے جہاں ایمبریو کو ماں کی وومب کی طرح ہی خوراک اور حفاظت مہیاہوگی، انفیکشنز اور دیگر بیماریوں کے چانس زیرو ہوجائیں گے کیونکہ اس کنٹرولڈ ماحول میں آلات کے ذریعے بچے کی دل دھڑکن، بلڈ سرکولیشن، آکسیجن کی فراہمی اور دیگر عوامل کو کنٹرول کیا جاۓ گا اور حیران کن بات یہ کہ اس سارے سسٹم کو کمپیوٹر ایپ کے زریعے والدین کے موبائل سے جوڑ دیا جائے گا جہاں وہ براہ راستے بچے کی گروتھ اور حرکات کو دیکھ سکیں گے اور اسکی تصویریں بنا سکیں گے،اور ہیڈ فون کے زریعے اس ماحول میں پیدا ہونے والی آوازیں بھی سن سکیں گے
ٹھہریے اس سے اور بھی مزے کی بات یہ ہے کہ چونکہ بچہ گروتھ کیساتھ ساتھ باہر کی آوازیں سننے کےقابل ہوجاتا ہے لہذا والدین اپنے موبائل کے ذریعے اس کو اپنی مرضی کا میوزک سنا سکیں گےاور اپنی آوازیں بھی سنا سکیں تاکہ بچے کو دنیا میں آنے کے بعد والدین کی آواز کی پہچان ہو، ٹیکنالوجی کی دنیا میں یہ اضافہ ان ممالک کے لیے بہت فائدہ مند ہوگیا جہاں آبادی بہت تیزی سے کم ہورہی ہے.

02/12/2022

آرٹ کونسل آف پاکستان کراچی میں منعقد ہونے والی عالمی اردو کانفرنس کے مناظر۔۔
Conference

نئی ملکہ New Queenتحریر اعزاز احمدالسلام علیکم اگر شہد کی مکھیاں اگر موجودہ ملکہ مار دیں تو نئی ملکہ کا انتخاب کیسے کرتے...
13/11/2022

نئی ملکہ New Queen

تحریر اعزاز احمد

السلام علیکم

اگر شہد کی مکھیاں اگر موجودہ ملکہ مار دیں تو نئی ملکہ کا انتخاب کیسے کرتے ہیں؟

شہد کی مکھی کے چھتے میں تین قسم کی مکھیاں ہوتی ہیں.

1. ملکہ

2. ڈرون یعنی نکھٹو جو نر مکھی ہوتی ہے.

3. کارکن مکھی جو مادہ ہوتی ہے.

ڈرون چونکہ نر ہوتا ہے اس لیے اس کا بنیادی کام ملکہ کے ساتھ ملاپ ہوتا ہے تاکہ کالونی بڑھ جائے. یہ چھتے سے باہر نہیں جاتا تو اسی وجہ سے شہد نہیں بناتا. بلکہ تیار شدہ شہد پیتا ہے. یہ ڈنک بھی نہیں مارتا.

ورکر مکھی جو مادہ ہوتی ہے، کالونی کے مکمل امور سنبھالتی ہے. جیسے چھتے کا دفاع کرنا، پھولوں سے رس اور پولن لانا، بچوں کا خیال رکھنا وغیرہ.

ملکہ مکھی کا بنیادی کام انڈے دینا اور کالونی کو اپنے جسم سے نکلنے والے کیمیکل یعنی pheromones کے ذریعے منظم رکھنا ہوتا ہے. ایک ملکہ مکھی کی اوسط عمر 5 سے 6 سال تک کی ہوتی ہے.

ملکہ مکھی دو قسم کے انڈے دیتی ہے.
1. Fertilized
2. Unfertilized

فرٹیلائزڈ انڈوں سے مادہ مکھیاں نکلتی ہیں جو بعد میں کارکن مکھیاں بن جاتی ہیں اور انہی مادہ مکھیوں میں سے ملکہ بھی بنتی ہے، جبکہ unfertilized انڈوں سے نر مکھیاں نکلتے ہیں.

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جب ملکہ مکھی کی طاقت کم ہو جاتی ہے یا وہ بیمار ہونے لگتی ہے تو کارکن مکھیوں کو اس بات کا اندازہ ہو جاتا ہے. وہ فوراً چھتے میں موجود کم و بیش 20 تک صحت مند نوزائیدہ بچوں کا انتخاب کر لیتی ہیں جن کی عمریں تین دن سے کم ہوتی ہیں. ان بچوں کو چھتے میں موجود Queen cells، جہاں پر مستقبل کی ملکہ کا پرورش ہوتا ہے، میں منتقل کر دیتی ہیں اور ان کو ایک خاص قسم کی خوراک جس کو رایل جیلی کہا جاتا ہے، کھلانا شروع کر دیتی ہیں.

اب ان 20 میں سے جو بھی پہلے بلوغت کو پہنچ جاتی ہے، وہ سب سے پہلے queen cells میں موجود مکھیوں کو مار دیتی ہے تاکہ اس کا کوئی حریف باقی نہ رہے. بعض اوقات ایسے بھی ہو جاتا ہے کہ بیک وقت 2 یا اس سے زیادہ ملکائیں نکل آتی ہیں. ایسی صورت میں یہ سب آپس میں لڑنے لگتی ہیں اور ان میں سے ایک ہی زندہ بچ جاتی ہے. اب باقیوں سے چھٹکارا پانے کے بعد اس کی توجہ پہلے سے موجود بوڑھی ملکہ پر مرکوز ہو جاتی ہے.

نئی ملکہ کے نکلنے کے بعد اکثر کارکن مکھیاں پرانی ملکہ کو Balling تکنیک کے ذریعے مار دیتی ہیں. بالنگ میں اس طرح ہوتا ہے کہ کئی کارکن مکھیاں ملکہ کو ہر طرف سے گھیر کر اپنے پر مسلسل ہلانے لگتے ہیں. اس طرح ان مکھیوں کے اجسام کا درجہ حرارت بڑھتا رہتا ہے اور ملکہ ان کے درمیان پھنس کر کئی گرم اجسام کی تاب نہ لاتے ہوئے مر جاتی ہے. اس عمل میں تقریباً آدھا گھنٹہ بھی لگ سکتا ہے اور اس دوران بال کی درجہ حرارت 46 تک پہنچ جاتی ہے. انفرادی مکھیوں پر اس درجہ حرارت کا اثر نہیں ہوتا.
دوسری صورت میں پرانی ملکہ کی جان بخشی کی جاتی ہے اور اس کو اپنی موت مرنے دیا جاتا ہے جبکہ کالونی نئی ملکہ کے سامنے سر تسلیم خم کر دیتی ہیں. ایسا بھی ہو سکتا ہے اگر کالونی میں تعداد بہت زیادہ ہو جائے تو پرانی پرانی ملکہ کچھ کارکن مکھیاں لے کر وہاں سے ہجرت کر جاتی ہے.

کبھی کبھار جب ملکہ کی اچانک موت واقع ہو جاتی ہے تو ایمرجنسی بنیادوں پر اسی طرح نئی ملکہ بنا دی جاتی ہے. بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ ملکہ کی اچانک موت کے بعد کارکن مکھیاں دوسری ملکہ نہیں بنا پاتی.
ملکہ مکھی کے جسم سے ایک خاص قسم کا کیمیکل خارج ہوتا رہتا ہے جس کے اثر سے باقی مادہ مکھیاں انڈے دینے کے قابل نہیں رہتی. ملکہ مکھی کی اچانک موت کے بعد جب اس کیمیکل کا اثر ختم ہو جاتا ہے تو کارکن مکھیاں بھی انڈے دینا شروع کر دیتی ہیں مگر چونکہ یہ fertilized نہیں ہوتی، اس لئے صرف نر مکھیاں پیدا ہو جاتی ہیں جو کام کاج نہیں کرتے اور یوں وقت کے ساتھ ساتھ پوری کالونی ختم ہو جاتی ہے.

کیڑوں کی دنیا گروپ ،جو دکھائے قدرت کے رنگ، کیڑوں مکوڑوں اور مکڑیوں کے سنگ.

تحریر اعزاز احمد

03/11/2022

حملہ کرنے والا عالمگیر کا گارڈ تھا کہانی کیا ہے سنئیے عالمگیر کی زبانی

07/10/2022

عمران خان کی ایک نئ آڈیو لیک سامنے آگئ

پولیس کو شہریوں سے نکاح نامہ طلب کرنے اور ان کے نجی معاملات میں پوچھ گچھ کی اجازت نہیں۔حکم نامہ جاری
04/09/2022

پولیس کو شہریوں سے نکاح نامہ طلب کرنے اور ان کے نجی معاملات میں پوچھ گچھ کی اجازت نہیں۔حکم نامہ جاری

11/08/2022

یہ پوسٹ جتنی ہو سکے اپنی وال پر شئیر کریں اور اپنے اردگرد لوگوں کے حالات سے باخبر رہنے کی کوشش کریں۔ ارض نیوز

08/07/2022
02/07/2022

آڈیو لیک؛ عمران خان کی بیوی بشریٰ بی بی کی سوشل میڈیا پر آڈیو لیک گردش کر رہی ہے تاہم ابھی اس آڈیو کی فرانزک رپورٹ سامنے نہی آئ اور یہ ثابت نہی ہوا کہ یہ آڈیو بشریٰ بی بی کی ہے یا نہی۔ ارض نیوز

25/06/2022

مزدور نے اپنی دہاڑی اینکر کے ہاتھ میں رکھ دی۔ ارض نیوز

Address

40 Abbot Road Near Pakistan Paradise House 2nd Floor
Lahore
54000

Opening Hours

09:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Arz News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Arz News:

Share