شعروسخن

شعروسخن شاعری کی معراج محبوب سے ہی فقط عبارت ہے .

تم کیا جانو گھر کا ذمہ دار بیٹا ہونا 🥹😭 بیٹا ہونے کے ناطے جب آپ کے اوپر گھر کی ساری ذمہ داری ہوتی ہے، تو واقعی ایک ٹینشن...
03/02/2025

تم کیا جانو گھر کا ذمہ دار بیٹا ہونا 🥹😭
بیٹا ہونے کے ناطے جب آپ کے اوپر گھر کی ساری ذمہ داری ہوتی ہے، تو واقعی ایک ٹینشن بھری زندگی گزارنی پڑتی ہے یار۔

مجھ پر زمہ داریاں تھیں بہت گھر کی
معاف کرنا میں تیرے عشق میں مر نہیں سکا

کیا کہا۔۔۔۔۔۔؟ ھجر گزارا ھے۔...؟ چلو بتلاؤ...ایک لمحے میں بھلا کتنے برس ھوتے ھی
25/01/2025

کیا کہا۔۔۔۔۔۔؟ ھجر گزارا ھے۔...؟ چلو بتلاؤ...
ایک لمحے میں بھلا کتنے برس ھوتے ھی

میں لفظ چُنوں______!!!! دلکش چُنوں پھر ان سے "تیرا " احساس بُنوں!!تجھے لکھوں میں "دھڑکن" اس دل کییا تجھ کو ابر کی رم جھم...
07/12/2024

میں لفظ چُنوں______!!!! دلکش چُنوں
پھر ان سے "تیرا " احساس بُنوں!!

تجھے لکھوں میں "دھڑکن" اس دل کی
یا تجھ کو ابر کی رم جھم لکھوں!!

ستاروں کی عجب جھلمل کبھی
پلکوں کی تجھے "شبنم" لکھوں!!

کبھی کہہ دوں تجھے میں جاں اپنی
کبھی تجھ کو میں اپنی منزل لکھوں!!

کبھی لکھ دوں تجھے ہر درد اپنا
کبھی تجھ کو زخم کا "مرہم" لکھوں!!

تو زیست کی ہے امید میری
میں تجھ کو خوشی کی" نوید "لکھوں!!

لفظوں پہ نگاہ جو ڈالوں کبھی
ہر لفظ کو "بیاں" سے عاجز لکھوں!!!!

میں تجھ کو تکوں___!!!! اور تکتی جاؤں
میں تجھ کو میری "تمہید " لکھوں!!!

تم گفت ہو میرے اس دل کی
میں "تجھ" کو فقط شنید لکھوں...

Shahwez Khan

کوئی میرے وجود کیایک ایک رگ کو بھی کاٹ ڈالے...تب بھی میں اتنی اذیت محسوس نہ کروںجتنی مجھے ایک لمحے کی یہ سوچ دیتی ہے کہت...
03/12/2024

کوئی میرے وجود کی
ایک ایک رگ کو بھی کاٹ ڈالے...
تب بھی میں اتنی اذیت محسوس نہ کروں
جتنی مجھے ایک لمحے کی یہ سوچ دیتی ہے کہ
تم کسی اور کو میسر ہو🖤

Shahwez Khan

ہم لوگ لا علاج تھے   !!!!!!!!!  لیکن پھر ایک دناُس نے ہمارا ہاتھ چُھوا   !!!!!!!   اور کہا کہ 'جی'Shahwez Khan
29/11/2024

ہم لوگ لا علاج تھے !!!!!!!!!
لیکن پھر ایک دن
اُس نے ہمارا ہاتھ چُھوا !!!!!!!
اور کہا کہ 'جی'

Shahwez Khan

وہ قہقہوں میں گھرا ہوا لڑکا ، اب اداس تنہا اور تلخ نظر آتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پھر یوں ہوا کہ وقت کے تیور بدل گئےپھر یوں ہوا ک...
22/11/2024

وہ قہقہوں میں گھرا ہوا لڑکا ، اب اداس تنہا اور تلخ نظر آتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پھر یوں ہوا کہ وقت کے تیور بدل گئے
پھر یوں ہوا کہ راستے یکسر بدل گئے
پھر یوں ہوا کہ منزلیں دشوار ہو گئیں
پھر یوں ہوا کہ خواہشیں مسمار ہو گئیں
پھر یوں ہوا کہ حشر کے سامان ہو گئے
پھر یوں ہوا کہ شہر بیابان ہو گئے
پھر یوں ہوا کہ گرد سے آئینے اَٹ گئے
پھر یوں ہوا کہ آنکھ میں دریا سمٹ گئے
پھر یوں ہوا کہ رابطے سورج سے کٹ گئے
پھر یوں ہوا کہ رنگ گلابوں سے ہٹ گئے
پھر یوں ہوا کہ پاؤں سے صحرا لپٹ گئے
پھر یوں ہوا کہ یار گھروں کو پلٹ گئے
پھر یوں ہوا کہ لوگ قبیلوں میں بٹ گئے
پھر یوں ہوا کہ رنگتِ عارض جھلس گئی
پھر یوں ہوا کہ زلف ہوا کو ترس گئی
پھر یوں ہوا کہ ٹوٹ کے شیشے بکھر گئے
پھر یوں ہوا کہ اپنے سبھی خواب مر گئے
پھر یوں ہوا کہ راحتیں کافور ہو گئیں
پھر یوں ہوا کہ بستیاں بے نور ہو گئیں
پھر یوں ہوا کہ غلبۂ آفات ہو گیا
پھر یوں ہوا کہ قتلِ مساوات ہو گیا
پھر یوں ہوا کہ ظلمتیں ہمدوش ہو گئیں
پھر یوں ہوا کہ صبحیں سیاہ پوش ہو گئیں۔۔۔۔۔۔

Shahwez Khan

❤چراغِ دل تو ہو روشن، رسد لہو ہی سہی ​' نہیں وصال میسّر تو آرزو ہی سہی ❤'​​❤کوئی تو کام ہو ایسا کہ زندگی ہو حَسِیں ​نہیں...
21/11/2024

❤چراغِ دل تو ہو روشن، رسد لہو ہی سہی ​
' نہیں وصال میسّر تو آرزو ہی سہی ❤'​

❤کوئی تو کام ہو ایسا کہ زندگی ہو حَسِیں ​
نہیں جو پیارمقدّر، توجستجو ہی سہی​❤

🌹یہی خیال لئے، ہم چمن میں جاتے ہیں​
وہ گل مِلے ںہ مِلے اُس کے رنگ و بُو ہی سہی​🌹
​🌹
🌹عجیب بات ہے حاصل وصال ہے نہ فِراق ​
جو تیرے در پہ پڑے ہیں وہ سُرخ رُو ہی سہی​🌹

🌹🌹ہم اُس کےطرزِعمل سے ہوئے نہ یوں عاجز ​
کہ جان جاں تو ہے اپنا، وہ تند خُو ہی سہی​🌹🌹

🌹خَلِش یہ دل نہ ہو مائل کسی بھی مہوش پر ​
مشابہت میں ہواُس کی وہ ہُوبَہُو ہی سہی❤

Shahwez Khan

سنو نومبر!مجھ پر مہربان ہی رہنا،پرانی رنجشوں کو دوستیوں میں بدل دینا،گلے شکووں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا،دکھوں کو خوشیوں کا...
03/11/2024

سنو نومبر!
مجھ پر مہربان ہی رہنا،
پرانی رنجشوں کو دوستیوں میں بدل دینا،
گلے شکووں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا،
دکھوں کو خوشیوں کا لبادہ اوڑھا دینا،
تکالیف کو صبر کا پیرہن عطا کرنا،
مشکلات کو آسانیوں کا رستہ دکھا دینا،
ناکامیوں کے دروازے بند کر کے کامیابیوں کے در وا کرنا،

محبتیں عام کرنا،
نفرتیں دور کرنا،
شر پسندوں سے حفاظت کرنا،
امن پسندوں کا ساتھ دینا،
کم ظرفی سے بچاتے ہوئے اعلیٰ ظرف بنا دینا،
آنکھ کی حیا اور دل کا سکون دینا،

اے نومبر!
تم مجھ پر مہربان رہنا تاکہ میں تم پر مہربان رہ سکوں ۔♥️

Shahwez Khan

روحِ منمیرا دل کرتاہے تم سے ہر روز کچھ نئے الفاظ میں محبت کا اظہار کروں لغت تمام ہو جاۓ تو نئی زبان میں محبت کااظہار کرو...
01/11/2024

روحِ من
میرا دل کرتاہے تم سے ہر روز کچھ نئے الفاظ میں محبت کا اظہار کروں لغت تمام ہو جاۓ تو نئی زبان میں محبت کااظہار کروں!! .....
زبانیں تمام ہو جائیں تو پھر نئے اشاروں سے اظہار کروں.....! یہاں تک کہ تم میری چہل قدمی میں اپنے لیے محبت محسوس کر سکو!!......
میرے ابرؤوں کے خم, اور پلکوں کی جنبش میں محبت محسوس کر سکو🖤🌹

Shahwez Khan

حواس خمسہ پہ چھانے والی مرے تخیل کی شاہ زادی !!!محبتوں کی امان دے کر نجانے کب سے پلٹ چکی ہےاگر ملے تو کہوں گا اس سے ۔!! ...
29/10/2024

حواس خمسہ پہ چھانے والی
مرے تخیل کی شاہ زادی !!!
محبتوں کی امان دے کر
نجانے کب سے پلٹ چکی ہے
اگر ملے تو کہوں گا اس سے ۔!!
نجانے کتنی اداس نظمیں
مرے خیالوں پہ جم گئی ہیں
نجانے کتنی حسین غزلیں
تمہاری فرقت میں مر چکی ہیں ۔
تمہارا قیدی تمہارا شاعر ۔!!
فقط یہ لکھتا ہے وحشتوں میں
تری محبت بھی سانحہ تھی
تمہاری فرقت بھی سانحہ ہے

Shahwez Khan

اک کیف سا تھا ، پھر جذب ہواپر چھلک گیا ، بڑی بھول ہوئیہائے عشق لگا ، پھر مست ہوابے باک ہوا ، بڑی بھول ہوئیکچھ سوجھے نہ ،...
28/10/2024

اک کیف سا تھا ، پھر جذب ہوا
پر چھلک گیا ، بڑی بھول ہوئی
ہائے عشق لگا ، پھر مست ہوا
بے باک ہوا ، بڑی بھول ہوئی
کچھ سوجھے نہ ، من بوجھے نہ
سب بھول گیا ، بڑی بھول ہوئی
میں طالب تھا ، پر عاجز تھا
نہ راہ چنی ، بڑی بھول ہوئی
میرا فقر گیا ، میرا ذکر گیا
سب بگڑ گیا ، بڑی بھول ہوئی

Shahwez Khan

اب عمر کی نقدی ختم ہوئیاب ہم کو ادھار کی حاجت ہےہے کوئی جو ساہو کار بنے؟ہے کوئی جو دیون ہار بنے؟کچھ سال ،مہینے، دن لوگو!...
27/10/2024

اب عمر کی نقدی ختم ہوئی
اب ہم کو ادھار کی حاجت ہے
ہے کوئی جو ساہو کار بنے؟
ہے کوئی جو دیون ہار بنے؟
کچھ سال ،مہینے، دن لوگو!
پر سود بیاج کے بن لوگو!
ہاں، اپنی جاں کے خزانے سے
ہاں، عمر کے توشہ خانے سے

کیا کوئی بھی ساہو کار نہیں؟
کیا کوئی بھی دیون ہار نہیں؟
جب نام ادھار کا آیا ہے
کیوں سب نے سر کو جھکایا ہے
کچھ کام ہمیں نپٹانے ہیں
جنہیں جاننے والے جانے ہیں
کچھ پیار دلار کے دھندے ہیں
کچھ جگ کے دوسرے پھندے ہیں

ہم مانگتے نہیں ہزار برس
دس پانچ برس، دو چار برس
ہاں، سود بیاج بھی دے لیں گے
ہاں اور خراج بھی دے لیں گے
آسان بنے، دشوار بنے
پر کوئی تو دیون ہار بنے

تم کون؟ تمہارا نام ہے کیا؟
کچھ ہم سے تم کو کام ہے کیا؟
کیوں اس مجمع میں آئی ہو؟
کچھ مانگتی ہو ؟ کچھ لائی ہو؟
یہ کاروبار کی باتیں ہیں
یہ نقد ادھار کی باتیں ہیں
ہم بیٹھے ہیں کشکول لیے
سب عمر کی نقدی ختم کیے
گر شعر کے رشتے آئی ہو
تب سمجھو جلد جدائی ہو

اب گیت گیا، سنگیت گیا
ہاں شعر کا موسم بیت گیا
اب پت جھڑ آئی پات گریں
کچھ صبح گریں، کچھ رات گریں
یہ اپنے یار پرانے ہیں
اک عمر سے ہم کو جانے ہیں
ان سب کے پاس ہے مال بہت
ہاں! عمر کے ماہ و سال بہت
ان سب کو ہم نے بلایا ہے
اور جھولی کو پھیلایا ہے
تم جاؤ، ان سے بات کریں
ہم تم سے نا ملاقات کریں

کیا پانچ برس ؟
کیا عمر اپنی کے پانچ برس ؟
تم جان کی تھیلی لائی ہو ؟
کیا پاگل ہو؟ سودائی ہو ؟
جب عمر کا آخر آتا ہے
ہر دن صدیاں بن جاتا ہے

جینے کی ہوس ہی نرالی ہے
ہے کون جو اس سے خالی ہے
کیا موت سے پہلے مرنا ہے ؟
تم کو تو بہت کچھ کرنا ہے
پھر تم ہو ہماری کون بھلا
ہاں تم سے ہمارا کیا رشتہ؟
کیا سود بیاج کا لالچ ہے ؟
کسی اور خراج کا لالچ ہے ؟

تم سوہنی ہو، من موہنی ہو!
تم جا کر پوری عمر جیو!
یہ پانچ برس، یہ چار برس
چِھن جائیں تو لگیں ہزار برس

سب دوست گئے، سب یار گئے
تھے جتنے ساہو کار ، گئے
بس ایک یہ ناری بیٹھی ہے!
یہ کون ہے؟ کیا ہے؟ کیسی ہے؟
ہاں عمر ہمیں درکار بھی ہے ؟
ہاں جینے سے ہمیں پیار بھی ہے

جب مانگِیں جیون کی گھڑیاں
"گستاخ انکھیاں کت جا لڑیاں"
ہم قرض تمہیں لوٹا دیں گے
کچھ اور بھی گھڑیاں لا دیں گے

جو ساعت و ماہ و سال نہیں
وہ گھڑیاں جن کو زوال نہیں
لو اپنے جی میں اتار لیا
لو ہم نے تم سے ادھار لیا......!!

Shahwez Khan

Address

Lahore

Telephone

+923214455933

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when شعروسخن posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category