30/01/2026
جیل روڈ پر لاہور سروسز ہاسپٹل کے ایمر جنسی گیٹ سے تھوڑا سا آگے چند قدم کے فاصلے پر مین جیل روڈ پر ہی یہ SIMS Lab موجود ہے یہ اتنی صاف ستھری اور معیاری لیب ہے کہ عام دیکھنے والے اسے کوئی مہنگی و پرائیویٹ لیبارٹری سمجھ کر اندر ھی نہیں جاتے اصل میں یہ سفید پوش اور عام لوگوں کیلئے لاھور کی سب سے سستی اور معیاری لیب ھے جو کہ گورنمنٹ سروسز ھاسپٹل کی ھی لیبارٹری ھے اور سروسز ھاسپٹل کے باہر مین روڈ پر موجود ھے
یہ لیبارٹری 24 گھنٹے کھلی ہوتی ہے
آپکو کسی ڈاکٹر نے بھی کوئی عام ٹیسٹ لکھ کر دئیے ہوں تو وہ ٹیسٹ بھی آپ یہاں سے کروا سکتے ہیں باھر کسی اور لیبارٹری سے جو ٹیسٹ دس بیس ہزار کے ہونگے وہ یہاں سے 1500 یا 2 ہزار کے ہو جائیں گے
💉ٹیسٹ CBC صرف 100 روپے میں ھو جاتا ہے
💉اسی طرح تھائی رائیڈ ٹیسٹ Thyroid Profile T3 T4 TSH یہ صرف ایک ھزار میں ھو جاتے ہیں
ٹیسٹ ڈاکٹر کے لکھے ہوئے نہ بھی ہوں تو خود کاؤنٹر پر جا کر نام بتائیں رقم جمع کروائیں اور ٹیسٹ کروا لیں
بہترین سروس اور صاف ستھری لیب ھے
آپ کو اللّٰہ نے نوازا ھوا ھے اور آپ ہمیشہ کسی بڑی لیب سے ھزاروں روپے کے ٹیسٹ کرواتے ہیں تو اب آپ مہنگی لیب کو چھوڑ کر وھی ٹیسٹ یہاں SIMS Lab سے کروا لیا کریں اور جو رقم بچ جائے وہ کسی غریب سفید پوش فیملی کی مدد کر دیں، ٹیسٹ بھی ھو جائیں گے، کسی کی زندگی میں آسانی بھی پیدا ھو جائے گی اور آپکی آخرت بھی سنور جائے گی ان شاءاللہ 💞
لوگوں میں خیر بانٹیں ✍️