My Pakistan

My Pakistan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from My Pakistan, Media/News Company, Faisalabad/, Faislabad.

24/02/2026

Babar Tharaaak Babar Tharaakkk 😂😂😂🥹🥹🥹

ڈی ایس پی سمندری کی صحافی حافظ زاہد حسین کو سنگین دھمکیاں اور پولیس گردی، 40 سے زائد پیشیوں کے باوجود انصاف نہ مل سکا
23/02/2026

ڈی ایس پی سمندری کی صحافی حافظ زاہد حسین کو سنگین دھمکیاں اور پولیس گردی، 40 سے زائد پیشیوں کے باوجود انصاف نہ مل سکا

18/02/2026

قومی کھیل ہاکی کے کھلاڑیوں سے بدترین سلوک
پاکستان ہاکی ٹیم آسٹریلیا سے واپس لاہور پہنچی تو فیڈریشن کا کوئی عہدیدار ہاکی کھلاڑیوں کو ریسیو کرنے آتا یہ تو دور کی بات گاڑی تک نہیں بھیجی گئی کہ عزت سے گھر پہنچ جائیں کھلاڑیوں نے رپورٹرسے بات کی ۔ ایک کھلاڑی نے کہا میں دوسرے سے لفٹ لوں گا تو دوسرے نے فون دکھایا کہ اوبر منگوائی ہے


‏✨خودکش بمبار کا شناختی کارڈ✨اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع مسجد میں خودکش دھماکے والی جگہ سے حملہ آور کا شناختی کا...
07/02/2026

‏✨خودکش بمبار کا شناختی کارڈ✨

اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع مسجد میں خودکش دھماکے والی جگہ سے حملہ آور کا شناختی کارڈ برآمد ہونا کافی حیران کن امر ہے۔ پہلا سوال یہ اٹھتا ہے کہ خود کش حملہ آور اپنا شناختی کارڈ جیب میں لے کر کیوں پھر رہا تھا؟؟ پچھلے 20 سالوں میں مجھے یاد نہیں پڑتا کہ کسی خودکش آور نے اپنا شناختی کارڈ یوں جیب میں رکھ کر دھماکہ کیا ہو۔ آج تک پاکستان میں جتنے بھی خود کش دھماکے ہوئے، حملہ آور کی باقیات/سر/انگلیوں کے ٹکڑے جائے وقوعہ سے برآمد ہوں تو پہلے چہرے کی سرجری کی جاتی ہے تاکہ نادرا سے شناخت کی جا سکے یا جسم کا کوئی حصہ جیسے انگلی وغیرہ مل جائے تو فنگر پرنٹ کے ذریعے تصدیق کروانے کی کوشش ہوتی ہے۔ ماضی میں ایسی کئی مثالیں ہم خود دیکھ چکے ہیں۔ لیکن یہاں خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے ایک خودکش حملہ آور اپنی جیب میں شناختی کارڈ لیے پھر رہا تھا۔ جو اپنے آپ میں انتہائی حیران کن ہے

دنیا بھر میں جب بھی دہشت گردی کے ایسے واقعات ہوئے اور وہاں سے کسی شخص کے کاغذات برامد کیے گئے تو اس کو ہمیشہ شک کی نیت سے دیکھا جاتا ہے، مثال کے طور پر 2015 میں امریکہ شام اور عراق پر حملے تیز کرنا چاہتا تھا اور یورپ/فرانس کو بھی ان حملوں میں ساتھ ملانا چاہتا تھا لیکن فرانس حملے کرنے کے لیے تیار نہیں تھا۔ پھر اچانک پیرس میں چند دہشت گردوں نے عوام پر فائرنگ کی، 90 کے قریب لوگ مارے گئے جن میں سے حملہ اور بھی ہلاک ہوئے۔ لیکن حیران کن طور پر جائے وقوعہ کے قریب ایک مشکوک گاڑی سے ان تمام حملہ آوروں کے پاسپورٹ برامد ہوئے، جس سے ان کا تعلق شام، عراق، مصر یا مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک سے جڑتا تھا۔ اس کے بعد فرانس نے امریکہ کے ساتھ مل کر شام و عراق پر حملے کرتا رہا اور رقہ پر سب سے بڑا حملہ کیا

گاڑی سے پاسپورٹ برآمد کرنے والا معاملہ فورا مشکوک ہو گیا، یورپی میڈیا سمیت دنیا بھر سے یہ سوال اٹھنے لگے کہ جو دہشت گرد معصوم لوگوں کو قتل کرنے آئے تھے وہ اپنی شناخت اپنے ساتھ کیوں لیے پھر رہے تھے؟؟ سوال اٹھے کہ کیا پاسپورٹ سمیت دیگر دستاویزات ساتھ رکھنا فرانس کو اکسانے کے لیے تھا تاکہ وہ شام پر حملہ کرنے میں امریکہ کا ساتھ دینے پر تیار ہو سکے؟

اسی طرح مئی 2016 میں افغان طالبان کے اس وقت کے امیر ملا اختر منصور پاکستان کی حدود میں امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے جب وہ ایران سے پاکستان میں داخل ہو رہے تھے۔ امریکہ چاہتا تو ملا اختر منصور کو ایران میں ڈرون حملے سے بھی مار سکتا تھا لیکن انہیں پاکستان کی سرحد میں داخل ہونے کے بعد مارا گیا۔ یہاں یہ بات بھی ذہن نشین رہنی چاہیے کہ اس وقت امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات چل رہے تھے اور پاکستان ایک بڑے سٹیک ہولڈر کے طور پر ان مذاکرات کا انعقاد کروا رہا تھا۔ ملا اختر منصور کو جس جگہ ڈرون حملے سے نشانہ بنایا گیا وہاں ان کی جلی ہوئی گاڑی کے ساتھ ہی ان کا پاسپورٹ بھی برآمد ہوا اور یہ پاسپورٹ پاکستانی پاسپورٹ تھا جو مکمل محفوظ حالت میں تھا۔ جس کے بعد اس وقت کے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اس پاسپورٹ کو درست تسلیم کیا۔ لیکن یہ سوال اپنی جگہ موجود تھا کہ ملا اختر منصور پاکستانی پاسپورٹ کیوں رکھتا تھا؟؟ جبکہ وہ ایک افغان شہری تھا۔ شاید اس وقت اس کا مقصد پاکستان پر دباؤ ڈالنا تھا کہ پاکستان ملا اختر منصور سمیت افغان طالبان قیادت کو پناہ دیے ہوئے ہے کیونکہ ماضی میں افغان طالبان کی کوئٹہ شوریٰ کے الزامات بھی لگتے رہے تھے۔ ملا اختر منصور کی ہلاکت سے مذاکرات کا سارا عمل سبوتاژ ہو گیا جو تقریبا دو سال تک دوبارہ پٹری پر نہ چڑھ سکا

یہاں یہ ساری باتیں بتانے کا مقصد یہی ہے کہ جب بھی ایسا کوئی وقوعہ ہوتا ہے اور وہاں مرنے والے کے کاغذات برآمد ہوں تو ہمیشہ شکوک و شبہات کا اظہار کیا جاتا ہے۔ اسلام آباد میں خود کش حملہ ہوا، خود کش حملہ اور شناختی کارڈ ساتھ لیے پھر رہا تھا جو حیران کن ہے، خود کش حملہ آور کی عمر شناختی کارڈ کے مطابق 25 سال ہے لیکن اس نے شناختی کارڈ گزشتہ سال یعنی 12 اپریل 2025 کے روز بنوایا۔ یہاں یہ سوال بھی انتہائی اہم ہے کہ اس حملہ آور نے بالغ ہونے کے بعد فوری طور پر اپنا شناختی کارڈ کیوں نہیں بنوایا تھا جو کہ 18 سال کی عمر میں بننا چاہیے تھا، سات سال کی تاخیر سے کیوں بنوایا؟؟؟ ایک نوجوان بندے کا شناختی کارڈ 10 سال کے دورانیہ کے لیے بنایا جاتا ہے تاکہ اس دوران اگر اس کی شکل و صورت میں کوئی تبدیلی رونما ہو تو وہ نئی تصویر کی صورت میں نادرہ ریکارڈ کا حصہ بن جائے

حملہ آور کا تعلق پشاور خیبرپختونخوا سے ہے اور مجھے خیبرپختونخوا کے حوالے سے ہولناک خدشات گھیر رہے ہیں

07/02/2026

سید احمد اقبال آئی جی اسلام آباد کو یاد کرواتے
"اِن گروہوں کو تم نے پالا جو ہماری نسل کشی کررہے ہیں"

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کر دیا گیا راؤ عبدالکریم نئے آئی جی پنجاب تعینات
02/02/2026

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کر دیا گیا راؤ عبدالکریم نئے آئی جی پنجاب تعینات

01/02/2026

پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف میچ نہیں کھیلےگی!


30/01/2026

‏پنجاب حکومت کے اداروں کی نئی واردات: سانحہ داتا دربار میں جاں بحق ہونے والی سعدیہ کے والد (سجاد) سے خالی کاغذات پر دستخط اور انگوٹھے لگوا لیے گئے (صحافی رضوان گزلانی کی ٹوئیٹر پوسٹ)

ماموں کانجن،سابق ایس ایچ او تھانہ ماموں کانجن مدثر قادر کو کرپشن کے کیس میں بے گناہ قرار دیکر نوکری پر بحال کر دیا گیا،ج...
28/01/2026

ماموں کانجن،سابق ایس ایچ او تھانہ ماموں کانجن مدثر قادر کو کرپشن کے کیس میں بے گناہ قرار دیکر نوکری پر بحال کر دیا گیا،جبکہ ایس ایچ او عمران جاوید بسرا اور محرر شکیل کی انکوائری شروع کردی گئی ،،ذرائع

Address

Faisalabad/
Faislabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when My Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to My Pakistan:

Share