
13/05/2025
ہاروپ جیسے ڈرونز فضاء میں طویل وقت تک چکر لگاتے رہتے ہیں اور جیسے ہی کوئی ہدف (خصوصاً ریڈار سسٹم یا کمانڈ سنٹر) ایکٹو ہوتا ہے، فوراً اس پر خودکش حملہ کر دیتے ہیں۔ یہ ڈرونز نہ صرف دشمن کے ایئر ڈیفنس نظام کو نشانہ بنا سکتے ہیں بلکہ ریڈار سگنلز، موبائل لانچرز، جنگی گاڑیوں اور چھوٹے تنصیبات پر بھی تباہ کن حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ Harop ڈرونز الیکٹرو-آپٹیکل اور خودکار ٹارگٹنگ سسٹمز سے لیس ہوتے ہیں، جو انہیں دن یا رات کسی بھی وقت موثر حملہ کرنے کے قابل بناتے ہیں، اور چونکہ یہ نسبتاً چھوٹے اور کم آواز ہوتے ہیں، اس لیے روایتی ریڈارز پر جلدی پکڑ میں نہیں آتے۔
منقول