Daily Crime Post Newspaper

  • Home
  • Daily Crime Post Newspaper

Daily Crime Post Newspaper Real voice of Pakistani Nation

جن لوگوں کی موٹرسائیکلیں گن پوائنٹ پر ڈکیتی میں چھینی گئی یا چوری ہوئی ہیں لاہور پنجاب پولیس کی جانب سے بڑی تعداد میں مو...
20/09/2024

جن لوگوں کی موٹرسائیکلیں گن پوائنٹ پر ڈکیتی میں چھینی گئی یا چوری ہوئی ہیں لاہور پنجاب پولیس کی جانب سے بڑی تعداد میں موٹرسائیکلیں برآمد کی گئی ہیں جن کا ریکارڈ شائع کیا گیا ہے۔
اگر کسی کی موٹرسائیکل چوری ہوئی ہے یا ڈکیتی میں چھینی گئی ہے وہ اس لسٹ میں اپنی موٹرسائیکل کی تلاش کر سکتا ہے۔

18/05/2024
پی آئی اے کی نجکاری میں اہم پیش رفت، 8 کاروباری گروپس کا اظہار دلچسپیاسلام آباد: پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن(پی آئی اے)...
17/05/2024

پی آئی اے کی نجکاری میں اہم پیش رفت، 8 کاروباری گروپس کا اظہار دلچسپی

اسلام آباد: پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن(پی آئی اے) کی نجکاری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور مختلف ایئرلائنز سمیت 8 بڑے کاروباری گروپس کی جانب سے دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے درخواستیں جمع کرادی ہیں۔
پی آئی اے کی نجکاری میں حصہ لینے کے خواہاں فلائی جناح، ائیر بلیولمیٹڈ اور عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ سمیت 8 اہم کاروباری گروپس نے اظہار دلچسپی کی درخواستیں جمع کروا دی ہیں اور نجکاری کمیشن کے تقاضوں کے تحت اداروں نے اسٹیٹمنٹ آف کوآلیفیکیشن بھی جمع کروا دی ہے۔

وفاقی وزیر برائے نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور8 اہم کاروبار ی گروپس کی جانب اظہار دلچسپی آچکی ہے اور اسٹیٹمنٹ آف کوآلیفیکیشن جمع کروا دیا ہے۔
ان کہنا تھا کہ پی آئی اے کے لیے فلائی جناح، ائیر بلیولمیٹڈ اور عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ نے پیش کش کی ہے، اس کے علاوہ سردار اشرف ڈی بلوچ، شونکسی چائنہ سی آئی جی لمیٹڈ اور جیریز انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ بھی شامل ہیں۔
وزیر نجکاری و سرمایہ کا کہنا تھا کہ یونس برادرز ہولڈنگز کنسورشیم اور پاک ایتھنول کنسورشیم کا بھی اظہار دلچسپی شامل ہے، پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم نے بھی دلچسپی کا اظہار کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان 8 اداروں نے مقررہ وقت کے اندر اپنی اہلیت کا بیان اور دلچسپی کا اظہار جمع کروا دیا ہے، نجکاری کمیشن پی سی آرڈیننس 2000کے قواعد و ضوابط کے مطابق پری کوالیفیکیشن کا عمل انجام دےگا۔

پی آئی اے کی نجکاری کی پیش کش کے لیے 17مئی کی سہ پہر 4بجے تک توسیع کی گئی تھی اور اب پرائیویٹائزیشن کمیشن اہل اور پری کوالیفائیڈ اداروں کو بولی کے عمل کے اگلے مرحلے کے لیے مدعو کرے گا۔

لاہور: ڈکیتی کرنیوالے 2 پولیس اہلکارگرفتار، مقدمہ درجلاہور میں پولیس اہلکار بھی شہریوں کو لوٹنے لگے، ڈکیتی میں ملوث دوپو...
17/05/2024

لاہور: ڈکیتی کرنیوالے 2 پولیس اہلکارگرفتار، مقدمہ درج

لاہور میں پولیس اہلکار بھی شہریوں کو لوٹنے لگے، ڈکیتی میں ملوث دوپولیس اہلکاروں کو مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس اہلکاروں کے خلاف تھانہ ریس کورس میں سب انسپکٹر شفیق کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مغلپورہ میں تعینات اہلکار خرم اور پولیس لائنز میں تعینات احسن نے سندرداس روڑ پر شہری بلال کو لوٹا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ دونوں اہلکار ڈیوٹی کے بعد بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل پر سوار تھے، اہلکاروں نے بلال کو چیکنگ کے لئے روکا اور 40ہزار لوٹ کر فرار ہو گئے۔

وزیراعظم سے چینی وفد کی ملاقات، کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری پر اظہار دلچسپیاسلام آباد: وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد...
17/05/2024

وزیراعظم سے چینی وفد کی ملاقات، کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری پر اظہار دلچسپی

اسلام آباد: وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد نے ملاقات کی ہے، جس میں کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے پر دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

پرائم منسٹر آفس پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے اعتماد کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں چینی کمپنی نے پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کو وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
شہباز شریف سے چیئرمین وانگ جائی چینگ (Wang Jaicheng) کی قیادت میں چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز (MCC Tongsin Resources) کے وفد نے وفاقی دارالحکومت میں ملاقات کی، جس میں کمپنی کی جانب سے پاکستان میں معدنیات و کان کنی کے شعبے میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔
کمپنی نے پاکستان میں منرل پارک بنانے کے حوالے سے وزیرِ اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی اور مزید سرمایہ کاری کے منصوبے سے آگاہ کیا۔ وزیرِ اعظم نے چینی کمپنی کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ حکومت ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے اضافے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست اور ترقی میں اہم شراکت دار ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین نے پاکستان کی ہر بُرے وقت میں مدد کی ہے، جس پر مجھ سمیت پوری قوم چینی قیادت اور چینی عوام کی مشکور ہے۔ وزیرِ اعظم نےچینی کمپنی کو پاکستان میں معدنیات کے شعبے میں کان کنی سے لے کر برآمدی اشیا کی تیاری کے لیے سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی اور کہا کہ پاکستان کی برآمدات میں اضافے کے لیے معدنیات نکالنے، ان کی پراسسینگ اور ان کی مصنوعات کو برآمد کرنے کے لیے سرمایہ کاری کو مکمل سہولت دی جائے گی۔

وزیرِ اعظم نے متعلقہ وفاقی وزرا اور افسران کو چینی کمپنی کے ساتھ مشاورت اور مشاورتی عمل میں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان اور صوبے کے متعلقہ اداروں و اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ ملاقات میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، ڈاکٹر مصدق ملک، رانا تنویر حسین، جام کمال خان اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزیراعلی پنجاب نے لاہور میں 36 ارب کے ترقیاتی کام  روک دیےلاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں 36 ارب روپے کے ت...
17/05/2024

وزیراعلی پنجاب نے لاہور میں 36 ارب کے ترقیاتی کام روک دیے

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں 36 ارب روپے کے ترقیاتی کاموں کو روکنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے مسائل سے متعلق اجلاس میں شریک مختلف محکموں کے افسران سے استفسار کیا کہ کیا خطیر رقم لگانے سے لاہورکے مسائل مستقل طور پرحل ہوجائیں گے۔

سیکریٹری ہاؤسنگ اور ڈپٹی کمشنر لاہوررافعہ حیدر سمیت دیگر افسران وزیراعلیٰ پنجاب کو مطمئن نہ کرسکے۔ مریم نواز نے لاہور شہر میں 36 ارب کے ترقیاتی روکنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ نے ٹینڈر جاری کرنے سے منع کرتے ہوئے ترقیاتی اسکیموں کا از سر نو جائزہ لینے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بلدیہ عظمی لاہور کو 22 واسا کو 12 ارب کی اس کی میں منظور کی تھی۔ بلدیہ اعظمی لاہور اور واسا کی اسکیموں کا پی سی ون منظور ہوگیا۔
ایم ڈی واسا غفران احمد نے کہا کہ مسائل مستقل بنیادوں پر حل نہیں ہو سکتے تاہم ان میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے فنڈز جاری ہونے پر واٹر سپلائی اورڈرینج کے معاملات حل ہوجائیں گے۔ شہر میں ڈرینج کے مسائل حل ہو جاتے ہیں لیکن گٹر بند ہونا معمول کی بات ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے آئندہ ہونے والی میٹنگ میں معاملات حل ہوجائیں گے

شدید گرمی کے پیش نظرپنجاب میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلانلاہور: پنجاب میں شدید گرمی کے پیش نظر حکومت نے یکم...
17/05/2024

شدید گرمی کے پیش نظرپنجاب میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

لاہور: پنجاب میں شدید گرمی کے پیش نظر حکومت نے یکم جون سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا، آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن نے یکم جون سےتعطیلات کا اعلان مسترد کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت پنجاب نے شدید گرمی کی وجہ سے طلبا کو درپیش ہونے والی مشکلات کے پیش نظر یکم جون تا 14 اگست موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

صوبے میں ہیٹ ویو کے پیش نظر اسکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل کیے گئے ہیں اور اب اسکول صبح 7 سے ساڑھے 11 بجے تک کھلیں گے۔
دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن نےیکم جون سےتعطیلات کا اعلان مسترد کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کو یقینی بنانے کی ہدایتلاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی...
17/05/2024

وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کو یقینی بنانے کی ہدایت

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے شرکا سے گفتگو میں مریم نواز نے ہدایت کی کہ انتظامیہ تمام اضلاع میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی اور عملدرآمد کو یقینی بنائے، پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچایا چائے کیونکہ ٹرانسپورٹ کے کرائے اشیائے خورد ونوش سمیت تمام دیگر اشیاء کے نرخ پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ کرائے کم کر کے عوام کو ریلیف دیں گے۔

اجلاس میں وزیراعلی مریم نوازشریف نے لاہور میں ایک سرے سے دوسرے سرے تک ٹرانسپورٹ کا 5 سالہ پلان طلب کیا اور لاہور میں پرپل اور بلیو لائن ٹرین کے لئے بہترین انٹرنیشنل کنسلٹنٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت بھی کی۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو صوبے بھر میں 630 ایکو فرینڈلی بسوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ لاہور کے لیے 200 ایکوفرینڈلی ڈیزل ہائی برڈ بسیں لائی جارہی ہے۔ لاہور میں 100 الیکٹرک بسیں پائلٹ پراجیکٹ کے طورپر چلائی جائیں گی جبکہ ملتان کے لیے 100، راولپنڈی 78، بہاولپور 42 اور فیصل آباد 110 ایکوفرینڈلی بسیں لائی جارہی ہے۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے طلبا کے لئے بائیکس پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ چیف منسٹر یوتھ انیشیٹیو بائیکس کی ای بیلٹنگ کے بعد اسکرونٹنگ شروع کردی گئی ہے-

اجلاس میں وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان، چیف سیکرٹری، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، کمشنر لاہور، ڈی جی ایل ڈی اے اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Crime Post Newspaper posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Crime Post Newspaper:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share