Xpose News Network

Xpose News Network XPOSE NEWS NETWORK is Pakistan's first infotainment TV Channel
Introducing the new World of Reality

05/01/2026

Pakistan Army k Khilaaf Narrative | Facts ya Agenda?
Muhammad Saad Ali Khan Gulfam Hassan

Traveler's Perspective: Pakistan vs. India!"MUJHE LAGA KE PAKISTAN, INDIA SE ZYADA SAAF HAI," says Scotland's travel Vlo...
17/12/2025

Traveler's Perspective: Pakistan vs. India!
"MUJHE LAGA KE PAKISTAN, INDIA SE ZYADA SAAF HAI," says Scotland's travel Vlogger, Hugh Abroad.

It's always insightful to hear honest feedback from international visitors who experience both Pakistan and India! Hugh's observation about cleanliness is a great compliment to the efforts of local communities and administration. It shows that Pakistan's stunning natural landscapes and well-maintained public spaces are leaving a lasting impression on tourists.

What is one thing about Pakistan that you think always impresses foreign travelers? Share your thoughts below! 👇



🚫 Disclaimer
This content is created for informational and entertainment purposes only. It does not intend to defame, insult, or spread hate against any individual. All opinions expressed are based on publicly available information.

Follow for more updates Xpose News Network
17/12/2025

Follow for more updates Xpose News Network

17/12/2025

لیجنڈری براڈ کاسٹر انور مقصود کا اوورسیز پاکستانیوں کے نام دو ٹوک پیغام

14/12/2025

اپنے حق کی آواز پر سنگین دھمکیاں

نیکسٹ کولا کے سابق ریجنل سیلز منیجر شاہد حفیظ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ اپنے حق کے لیے آواز اٹھانے پر انہیں جان سے مارنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

شاہد حفیظ کے مطابق اس ویڈیو پیغام کا مقصد یہ ہے کہ اگر انہیں کوئی جانی یا مالی نقصان پہنچایا جائے، ان پر جھوٹے مقدمات قائم کیے جائیں یا خدانخواستہ انہیں قتل کر دیا جائے تو یہ ویڈیو بروقت ثبوت کے طور پر سامنے آ سکے۔

شاہد حفیظ نے واضح طور پر کہا ہے کہ اگر ان کے ساتھ کسی بھی قسم کا کوئی واقعہ پیش آتا ہے تو اس کی ذمہ داری نیکسٹ کولا کے مالک میاں ذوالفقار اور عتیق اکرم پر عائد ہوگی۔

انہوں نے تمام متاثرہ افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ متحد ہو کر ظالموں کے خلاف کھڑے ہوں اور انصاف کے لیے آواز بلند کریں۔ شاہد حفیظ نے عوام سے رابطے کے لیے اپنا موبائل نمبر بھی شیئر کیا ہے تاکہ متاثرہ افراد براہِ راست ان سے رابطہ کر سکیں۔

Shahid Hafeez 03217070370















08/12/2025

Mezan Beverages (Next Cola)
کا سنگین اسکینڈل منظر عام پر

سابق ریجنل سیلز مینیجر (RSM) شاہد حفیظ نے میڈیا سے گفتگو میں کمپنی کے سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کمپنی نے گزشتہ پانچ ماہ کی تنخواہ اور دیگر واجبات روک رکھے ہیں۔

شاہد حفیظ کے مطابق وہ کمپنی کے لیے ڈسٹری بیوٹرز کی بھرتی کا کام کرتے تھے۔ ان کے ذریعے جن افراد کی رقوم کمپنی میں جمع تھیں، اُن کے واجبات بھی روک لیے گئے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ Next Cola کمپنی اپنی آفیشل کمپنی اکاؤنٹ میں ادائیگیاں وصول نہیں کرتی، بلکہ RSM کو مجبور کیا جاتا ہے کہ وہ رقم اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں ریسیو کریں یا کمپنی کے غیر قانونی کیش کلیکشن سینٹرز میں جمع کروائیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان تمام معاملات کے ثبوت ان کے پاس موجود ہیں، جن میں وہ ٹرانزیکشنز بھی شامل ہیں جو ان کے ذاتی اکاؤنٹ سے Pracha Textile Mill کے بینک اکاؤنٹ میں کمپنی کے حکم پر کی گئیں۔

شاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں اور امید ہے کہ اگر ان کی فریاد وزیر اعلیٰ تک پہنچی تو انہیں ضرور انصاف ملے گا اور ان کے ساتھ ساتھ ان تمام افراد کے واجبات بھی ادا کروائے جائیں گے جن کی رقم کمپنی نے روک رکھی ہے۔

02/12/2025

Mezan Beverages (Next Cola) Scandal

16/07/2022

زبان تمہارے لیے بت ہے، ہمارے لیے نہیں
نسل تمہارے لیے فخر ہے، ہمارے ہاں نہیں
رنگ تمہاری پہچان بن سکتا ہے ، ہماری نہیں
قبیلہ ہمارا مسئلہ نہیں ، صرف پہچان کی چیز ہے
وطن محبت کی چار دیواری نہیں ، کلمہ کا حصار ہے
یہ پاکستان ہے، زہر بونے کاٹنے کی نرسری اور چراگاہ نہیں
سندھی، پنجابی، مہاجر، پختون، بلوچ، سرائیکی ، براہوی
یہ سب اس پاکستان کی لسانی علاقائی شناختیں ہیں
جو انہیں اس سے آگے بڑھاتا ہے
اس سے "کچھ اور" حاصل کرنا چاہتا ہے
خدا اسے پاتال کی گہرائی میں کسی سرد جہنم کا رزق فرمائے
برادرانِ وطن! اس رستے کی طرف چلانے والے ہر آوازے کو پہچان رکھو
انہیں اکیلا کرو، انہیں نفی کرو ، انہیں ضرب نہ ہونے دو، جمع نہ ہونے پائیں
ہم ایک ہیں، یہ صفر ہو کر ہمیں صفر نہ کر دیں
یہ قلیل ہو کر ہمیں ذلیل نہ کر دیں
یہ زہر بیچنے نکلے ہیں، ہم ان کے خریدار نہ بنیں گے
انما المومنون اخوۃ کا سبق یاد رکھنا
بھول کر بھی ان بھولے ہوؤں کے ہاتھوں ان بھول بھلیوں میں نہ اترنا
خدا تمہاری پہچان ہمیشہ اسلام و احسان کی رکھے
خدا تمہاری پہچان ہمیشہ پاکستان کی رکھے
#لسانیت #اتحاد #محبت #سندھ #پاکستان #پشتون

ایک امیدوار ووٹ مانگنے کیلئے ایک بوڑھے آدمی کے پاس گیا اور انہیں 1000 روپے پکڑاتے ہوئے کہا بابا جی اس بار ووٹ مجھے دیں۔ب...
14/07/2022

ایک امیدوار ووٹ مانگنے کیلئے ایک بوڑھے آدمی کے پاس گیا اور انہیں 1000 روپے پکڑاتے ہوئے کہا بابا جی اس بار ووٹ مجھے دیں۔
بابا جی نے کہا:-
بیٹا مجھے پیسہ نہیں چاہیئے پر تمہیں ووٹ چاہیئے تو ایک گدھا خرید کے لا دو۔
امیدوارکو ووٹ چاہیئے تھا وہ گدھا خریدنے نکلا مگر کہیں بھی 40000 سے کم قیمت کوئی گدھا نہیں ملا تو واپس آ کر بابا جی سے بولا :-
مجھے مناسب قیمت پر کوئی گدھا نہیں ملا گدھا کم سے کم 40000 کا ھے اس لئے میں آپ کو گدھا تو نہیں دے سکتا پر 1000 دے سکتا ھوں۔
بابا جی نے کہا:-
چوہدری صاحب مجھے اور شرمندہ نا کرو۔تمہاری نظر میں میری قیمت گدھے سے بھی کم ھے۔جب گدھا 40000 سے کم میں نہیں بکا۔تو میں 1000 میں کیسے بک سکتا ھوں.
اس لیے اس دفعہ الیکشن میں سوچ سمجھ کر ووٹ دیں۔
اپنی اور اپنے ووٹ کی قدر کروائیں۔
صرف ہاتھ ملانے خیریت پوچھنے حال احوال کرنے چائے کی ایک پیالی پلانےپر ضمیر فروخت مت کریں ووٹ امانت ہے اور امانت کے بارے میں یقینا باز پرس ہوگی۔

تحریر: محمد سعد علی خان
(منقول)

12/07/2022

Our Instagram Like & Followpk

ازبکستان کے ایک دور دراز دیہات میں پاکستانی تبلیغی جماعت پہنچی تو ان کے رہنے کا انتظام مسجد میں تھا، نماز کا وقت ہوا، تب...
11/07/2022

ازبکستان کے ایک دور دراز دیہات میں پاکستانی تبلیغی جماعت پہنچی تو ان کے رہنے کا انتظام مسجد میں تھا،
نماز کا وقت ہوا، تبلیغی جماعت کے کچھ ارکان وضو کر کے واپس آئے تو مسجد میں داخل ہونے سے پہلے اپنے اپنے جوتے اٹھا کر اندر داخل ہوئے اور جوتوں کو مسجد کے ایک کونے میں رکھ دیا۔
ایک مقامی بوڑھا حیرانگی سے یہ منظر دیکھ رہا تھا،
نماز ختم ہوئی تو اس بوڑھے نے جماعت کے امیر سے پوچھا کہ : وضو کے بعد ان لوگوں نے اپنے جوتے اندر کیوں رکھے،
امیر جماعت نے جواب دیا : حفاظت کیلئے، تاکہ کوئی باہر سے اٹھا کر نہ لے جائے۔
بوڑھے نے پوچھا : کیا آپ کے ملک میں مسجد کے باہر سے جوتے چوری ہو جاتے ہیں؟
امیر جماعت نے کہا : جی ہاں، بدقسمتی سے،
تو بوڑھے نے کہا کہ : پھر آپ یہاں اتنی دور ہمارے ملک میں کیا تبلیغ کرنے آئے ہیں، تبلیغ کی سب سے زیادہ ضرورت تو آپ کی قوم کو ہے کیونکہ ہمارے ہاں تو مسجد کے اندر یا باہر سے کوئی چیز چوری نہیں ہوتی۔

تحریر: محمد سعد علی خان (منقول)
مذید دلچسپ معلوماتی اور تفریحی پوسٹ کے لیے ایکسپوز نیوز کو فالو کریں اور اس پوسٹ کو شیئر ضرور کریں شکریہ ۔۔۔

11/07/2022

ذُوالجناح اور گائے

عید الاضحیٰ پر قربانی کرنا سنت ھے، کل رات گھرسےنکلا تو کیا دیکھتا ہوں کہ ایک جلوس جارہا ہے. پتہ چلایا تو معلوم ہوا محلے میں آنے والی گائے کو سجا کے گھمایا جا رہا ہے آگے بڑھا تو دیکھا کچھ اور گائے، بکرے سجے سنورے جارہے ہیں.

گائے کےسر پر سہرا،
مُہری میں پھولدار رَسّی،
پیروں میں چھن چھن کرتی پائل،
مہندی کے رنگ سے 🌙⭐ بنا ہوا،
لال رنگ سے عید مبارک لکھا ہوا،
ہر آنے والا گائے پر پیار سے ہاتھ پھیرتا ہوا.

حالآنکہ مجھے شریعت میں کہیں نہیں مِلا جانور کو اس طرح سجانے کا پھر بھی تمام مسالک کے لوگ یہی کرتےہیں...

رات بھر لڑکے گائے کی حفاظت کرنے کے لئے "شب بیداری" کرتے ھیں اور ٹائم پاس کرنے کے لئے لوڈو اور تاش وغیرہ کھیلتے ہیں اور یہ "شب بیداریاں" پاکستان کے ہر علاقے میں ہوتی ہیں بلا تفریق مسلک باوجود اس کے کہ یہ سب شریعت کا واجب حصہ نہیں پھر بھی جاری ہے...

● نہ کوئی بدعت کا فتویٰ نہ حرام کا فتویٰ حیرت ھے؟

اس سےپہلے کہ بات آگے بڑھائیں یہ واضح رہے کہ اللّٰہ نے قرآن میں سورہ نمبر 100 العادیات میں گھوڑوں کی قسم کھائی ھے.
پورے قرآن میں اللّٰہ نے کہیں گائے، بکرے یا اونٹ کی قسم نہیں کھائی.

● اب چند معصومانہ سوال....

1= حضرت ابراہیم و اسماعیل کی یاد میں گائے سجانا جائز
لیکن
امام حُسین کی یاد میں گھوڑا سجانا بدعت؟

2= گائے، بکرے کا جلوس نکالنا جائز
لیکن
ذوالجناح کا جلوس بدعت؟

3= گائے، بکرے کا جلوس بغیر پرمٹ کے جائز
لیکن
ذوالجناح کا جلوس بغیر پرمٹ بدعت؟

4= گائے، بکرے پر رنگ لگا کے عید مبارک لکھنا جائز
لیکن
ذوالجناح پر رنگ لگا کر لانا بدعت؟

5= گائے، بکروں کے لئے رات بھر جاگنا (شب بیداری) کر کے تاش اور لوڈو کھیلنا جائز
لیکن
امام حسین علیہ السلام کی یاد میں جاگ کر ذکر نبی وآل نبی کرنا بدعت؟

6= گائے، بکروں کو پھولوں سے سجانا جائز
لیکن
ذوالجناح کو پھولوں سے سجانا بدعت؟

7= سب بچوں، بڑوں کا گائے بکروں کو پیار کرنا جائز
لیکن
ذوالجناح کو پیار کرنا بدعت؟

8= آپ کی گائے بکروں سے والہانہ محبت اسلام
لیکن
ھماری ذوالجناح سے محبت پوجا؟

جبکہ اللّٰہ نے قرآن میں گھوڑوں کی قسم کھائی ہے گائے، بکروں کی نہیں.

آپ ہی اپنی اداؤں پہ ذرا غور کریں.
ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہوگی.
تحریر : محمد سعد علی خان (منقول )

Address

46 Empress Road
Lahore
54000

Telephone

+923044735873

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Xpose News Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Xpose News Network:

Share

Xpose News Network

“ XPOSE NEWS ” Television is a 24-hour news, infotainment and current affairs channel with hourly updates from all walks of life with a segment of Breaking News.