Aman FM 100

Aman FM 100 Musafat e Shab, a pure poetry stuff for lovers. https://www.youtube.com/

04/07/2024

جو اتر کے زینۂِ شام سے تیری چشم ِخوش میں سما گئے
وہی جلتے بجھتے سے مہر و ماہ میرے بام و در کو سجا گئے

یہ عجیب کھیل ہے عشق کا میں نے آپ دیکھا یہ معجزہ
وہ جو لفظ میرے گماں میں تھے وہ تیری زبان پر آگئے

وہ جو گیت تم نے سنا نہیں میری عمر بھر کا ریاض تھا
میرے درد کی تھی داستاں جسے تم ہنسی میں اڑا گئے

وہ چراغ ِجاں کبھی جس کی لو نہ کسی ہوا سے نگوں ہوئی
تیری بیوفائی کے وسوسے اسے چپکے چپکے بجھا گئے

وہ تھا چاند شام ِوصال کا کہ تھا روپ تیرے جمال کا
میری روح سے میری آنکھ تک کسی روشنی میں نہا گئے

یہ جو بندگان ِنیاز ہے یہ تمام ہیں وہ لشکری
جنہیں زندگی نے اماں نہ دی تو تیرے حضور میں آ گئے

تیری بے رخی کے دیار میں میں ہوا کے ساتھ ہَوا ہوا
تیرے آئینے کی تلاش میں میرے خواب چہرہ گنوا گئے

تیرے وسوسوں کے فشار میں تیرا شرار ِرنگ اجڑ گیا
میری خواہشوں کے غبار میں میرے ماہ و سال ِوفا گئے

وہ عجیب پھول سے لفظ تھے تیرے ہونٹ جن سے مہک اٹھے
میرے دشتِ خواب میں دور تک کوئی باغ جیسے لگا گئے

میری عمر سے نہ سمٹ سکے میرے دل میں اتنے سوال تھے
تیرے پاس جتنے جواب تھے تیری اک نگاہ میں آ گئے۔۔

17/06/2024
07/06/2024

ادھوری چاہتیں میری_
ادھوری داستاں میری _
میرے جذبے ادھورے ہیں
میری خواہش کے پیمانے ادھورے ہیں
محبت کے میرے ہونٹوں پہ
افسانے ادھورے ہیں_

ادھورے پن کی اِک دنیا
میرے چاروں طرف ہے

پھر بھی میں اپنے دل کی
سب گہرائیوں کے ساتھ
سب سچائیوں کے ساتھ
یہ اقرار کرتا ہوں_

میں تم سے پیار کرتا ہوں

02/06/2024

میں نے پلکوں سے چُنیں چاند کی ٹوٹی کرنیں
میری آنکھوں میں ابھی شب کے حوالے ھوں گے

چُپ کے موسم میں جو اظہار کی تہمت لے لے
اُس نے جذبوں کے تقاضے تو نہ ٹالے ھوں گے!

31/05/2024

تم سے ملتے ہیں تو دنیا سے بھی مل لیتے ہیں

تم جو آتے ہو تو ترتیب الٹ جاتی ہے
دھند جیسے کہیں چھٹ جاتی ہے
نرم پوروں سے کوئی ہولے سے
دل کی دیوار گرا دیتا ہے....

ایک کھڑکی کہیں کھل جاتی ہے
آنکھ اک جلوہ صد رنگ سے بھر جاتی ہے
کوئی آواز بلاتی ہے ہمیں......

تم جو آتے ہو
تو اس حبس ، دکھن کے گھر سے
رنج آئندہ و رفتہ کی تھکاوٹ سے
نکل لیتے ہیں....
تم سے ملتے ہیں تو
دنیا سے بھی مل لیتے ہیں

28/05/2024

ﺳﺎﻣـﻨﮯ ﻣﻨـﺰﻝ ﺗﮭـﯽ ﺍﻭﺭ ﭘﯿـﭽﮭﮯ ﺍُﺱ ﮐـﯽ ﺁﻭﺍﺯ
ﺭُﮐـﺘﺎ ﺗﻮ ﺳﻔـﺮ ﺟـﺎﺗـﺎ، ﭼـﻠﺘـﺎ ﺗـﻮ ﺑﭽﮭـﮍ ﺟـﺎﺗـﺎ۔۔ !!

ﻣﻨﺰﻝ ﮐﯽ ﺑﮭﯽ ﺣﺴﺮﺕ ﺗﮭﯽ، ﺍﻭﺭ ﺍُﺱ ﺳﮯ ﻣﺤﺒﺖ ﺑﮭﯽ
ﺃﮮ ﺩِﻝ ﯾﮧ ﺑﺘـﺎ ﻣﺠﮫ ﮐﻮ، ﺍُﺱ ﻭﻗـﺖ ﮐِﺪﮬـﺮ ﺟـﺎﺗـﺎ۔۔ !!

ﻣُـﺪﺕ ﮐﺎ ﺳـﻔﺮ ﺑﮭﯽ ﺗﮭـﺎ، ﺍﻭﺭ ﺑﺮﺳـﻮﮞ ﮐﯽ ﺷﻨـﺎﺳﺎﺋﯽ
ﺭُﮐﺘﺎ ﺗﻮ ﺑِﮑﮭﺮ ﺟﺎﺗـﺎ، ﭼﻠﺘـﺎ ﺗﻮ ﻣﯿـﮟ ﻣَـﺮ ﺟـﺎﺗـﺎ۔۔ !!

19/05/2024

تمھیں ملنے سے پہلے "محبت کیا ہے" مجھے معلوم نہیں تھا اور اب میں تمھارے بغیر میں یہ جہاں تصور بھی نہیں کر سکتا، میری ساری خوشیاں اور میرا جہاں تم سے ہے

میرے پاس وہ الفاظ بھی نہیں ہیں جو میری مکمل خوشی بیان کر سکیں کہ تمھیں پا کے میں کتنا خوش ہوں۔۔۔

میں تم سے سچے دل سے وعدہ کرتا ہوں تمھیں ساری زندگی یونہی چاہوں گا، تمھیں پلکوں پہ رکھوں گا اور حالات چاہے جیسے بھی ہوں گے تمھارا ساتھ نبھاؤں گا۔

میں تمھارا ہوں ، ہمیشہ تمھارا رہوں گا ۔ ♡

13/05/2024

دھیان میں آ کر بیٹھ گئے ہو، تم بھی نا
مجھے مسلسل دیکھ رہے ہو، تم بھی نا

دے جاتے ہو مجھ کو کتنے رنگ نئے
جیسے پہلی بار ملے ہو، تم بھی نا

ہر منظر میں اب ہم دونوں ہوتے ہیں
مجھ میں ایسے آن بسے ہو، تم بھی نا

عشق نے یوں دونوں کو ہم آمیز کیا
اب تو تم بھی کہہ دیتے ہو, تم بھی نا

خود ہی کہو، اب کیسے سنور سکتی ہوں میں
آئینے میں تم ہوتے ہو، تم بھی نا

بن کے ہنسی ان ہونٹوں پر بھی رہتے ہو
اشکوں میں بھی تم بہتے ہو، تم بھی نا

میری بند آنکھیں بھی تم پڑھ لیتے ہو
مجھ کو اتنا جان چکے ہو، تم بھی نا

مانگ رہے ہو رخصت مجھ سے اور خود ہی
ہاتھ میں ہاتھ لیے بیٹھے ہو، تم بھی نا

12/05/2024

محبت کہیں نا کہیں
اپنی ہم خیال، پسندیدہ روح کے ساتھ
ساری عمر بنا اکتائے
ہم کلام ہوتے رہنے کا نام ہے

12/05/2024

احساس کے رشتے
دستک کے محتاج نہیں ہوتے.
یہ تو خوشبو کی طرح ہوتے ہیں
جو بند دروازوں سے بھی گزر جاتے ہیں

06/05/2024

میں دشت دشت رُسوا،
تُو سراب سا مُسلسل..
میں لمحہ لمحہ تنہا،
تُو خواب سا مُسلسل..

مشہور ہیں نگر میں
میری تشنگی کے قصے
میں قَریہ قریہ پیـاسا،
تُو آب سا مُسلسل..

میں عکسِ آشنائی،
تُو سراپا دل لگی ہے..
میں خار خار زندگی،
تُو گلاب سا مُسلسل..

میں گلی گلی مسافر،
تیرے قُرب کا دیوانہ،
میں کوچہ کوچہ بکھرا،
تُو نایاب سا مُسلسل..!

04/05/2024

اگر تم مجھے محبت نہ بھی کرو
تب بھی میں تُم سے اپنی والہانہ
وابستگی سے باز نہیں آؤنگا

سوچو اگر مُجھے علم ہو کہ
تمہیں مُجھ سے محبت ہے
تو میری فریفتگی کا کیا عالم ہوگا

Address

Lahore/Pakistan

54800

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aman FM 100 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share