Largest online forum on Pakistani and worl politics
29/07/2020
پوری اُمت مسلمہ کیلئےشاندار خبر
انٹرنیشنل
انقرہ (ویب ڈیسک )قدیم آیا صوفیہ عمارت کی مسجد میں تبدیلی کے بعد ترکی میں خلافت کی بحالی کی تحریک شروع ہوگئی ہے، اور اسلام پسند وں نے صدر طیب اردوان سے مطالبہ کردیا ہے کہ وہ خلافت کو بحال کریں۔اس حوالے سے ترک جریدہGercek Hayat نے تازہ شائع ہونے
والے اپنے شمارے میں شہ سرخی لگائی ہے کہ ’آو خلافت کے لئے تحریک چلائیں ‘۔ جریدے نے صدر اردوان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جناب صدر خلافت اب نہیں تو کب ؟آپ نہیں تو پھر کون اس کااہل ہے.ترک صدر اردوان کی حکومت کے قریب سمجھے جانے والے جریدے نے یہ مضمون عربی اورانگریزی میں بھی شائع کیاہے ، اس طرح بحالی خلافت کا پیغام پوری دنیا کے مسلمانوں تک پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے، جریدے نے لکھا ہے کہ ’اے آیا صوفیہ اب تم اورترکی دونوں آزاد ہوچکے ہیں‘۔جریدے کے مارکیٹ میں آنے کے ساتھ ہی ترکی میں سوشل میڈیا پر ’’خلافت ‘‘ کا لفظ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، جس سے ترک عوام کی خلافت میں بڑھتی دلچسپی کا پتہ چلتا ہے، دوسری طرف آیا صوفیہ مسجد میں ترکی اوربیرون ملک سے بھی ہزاروں مسلمان جوق در جوق نماز پڑھنے کے لئے آرہے ہیں اور پیر کوبھی وہاں تل دھرنے کوجگہ نہیں تھی۔
23/07/2020
حیدرآباد: ڈرائیور کے اکاؤنٹ میں اچانک 49 لاکھ سے زائد کی رقم آگئی ، پتہ چلنے پر کیا واقعہ پیش آیا؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
حیدرآباد: ڈرائیور کے اکاؤنٹ میں اچانک 49 لاکھ سے زائد کی رقم آگئی ، پتہ چلنے پر کیا واقعہ پیش آیا؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
پاکستان
لاہور(ویب ڈیسک)نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق جامشورو میں ڈرائیور کے اکاؤنٹ میں 49 لاکھ سے زائد کی رقم آگئی جس پر غریب ڈرائیور حیران و پریشان رہ گیا۔ڈرائیور سومار چنا کا کہنا تھا کہ میرے اکاؤنٹ میں پتا نہیں کہاں سے اتنے پیسے آگئے ہیں، اکاؤنٹ میں اتنی بڑی رقم دیکھ کر پریشان ہوگیا ہوں۔
سومار چنا کا مزید کہنا تھا کہ بینک انتظامیہ نے میرا اکاؤنٹ عارضی طور پر بند کردیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی رکشے والے، گولے گنڈے اور دیگر کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے منتقل ہوچکے ہیں۔غریب شہریوں کے اکاؤنٹ میں رقم منتقلی پر ایف بی آر کی جانب سے نوٹس بھی بھیجے گئے تھے جس پر شہری پریشان ہوگئے تھے۔شہریوں کا کہنا تھا کہ اکاؤنٹ میں اتنی بڑی رقم آنے پر ایف بی آر کا نوٹس موصول ہوا ہے، ہمارا تو کوئی اکاؤنٹ ہی نہیں ہے، کراچی میں ایف بی آر کے آفس جانے کے لیے کرایہ تک نہیں تو کیسے جائیں گے۔جعلی اکاؤنٹ میں رقم منتقلی پر شہریوں نے حکومت سے اپیل کی تھی کہ اس معاملے سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے، ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔
21/07/2020
پی آئی اے خریدنے والے کو اسٹیل مل مفت دینگے۔۔۔ یہ آفر کس نے کی تھی؟ حیرت انگیز انکشاف
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مراد سعید کا اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ احتساب کی بات وہ کررہے ہیں جو نواز شریف کو کہتے تھے فکر نہ کریں قوم بھول جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اپنے مفاد کےلیے
پولیس استعمال کرنے والوں کو بھی دیکھا ہے، اپوزیشن کو چاہیے تھا ہمیں اداروں کی بہتری کےلیے تجاویز دیتی۔مراد سعید نے کہا کہ احتساب کی بات وہ کررہے ہیں جو نوازشریف کو کہتے تھے فکر نہ کریں قوم بھول جائے گی، مسلم لیگ نواز کا وزیرخزانہ اتنا تگڑا تھا کہ آخر میں خود فرار ہوگئے اور اشتہاری بن گئے اور مفتاح اسماعیل آئے تو کہتے تھے پی آئی اے خریدنے والے کو اسٹیل مل مفت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرتا تھا کبھی اس پر بات کی، مودی کو نواسی کی شادی میں بلایا جاتا تھا۔مراد سعید نے کہا کہ جندال سے تعلقات پر آواز اٹھاتے تھے تو کہتے تھے آپ کو اس سے کیا، تاریخ میں پہلی مرتبہ معاونین اور مشیروں نے اپنے اثاثے ڈیکلیئر کیے۔ان کا کہنا تھا کہ ثاثوں سے متعلق بات وہ کررہا ہے جس نے خود بطور وزیرخارجہ اقامہ رکھا ہوا تھا، غیرت کی بات وہ کررہے ہیں جن کے اپنے وزیراعظم نے اقامہ رکھا ہوا تھا، لیکن عمران خان کی حکومت میں معاونین اور مشیروں نے اثاثے ڈیکلیئر کیے۔وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ کلبھوشن سے متعلق عالمی عدالت انصاف میں بھارت نے نوازشریف کا بیان استعمال کیا۔ وزیرخارجہ اقامہ رکھا ہوا تھا، غیرت کی بات وہ کررہے ہیں جن کے اپنے وزیراعظم نے اقامہ رکھا ہوا تھا، لیکن عمران خان کی حکومت میں معاونین اور مشیروں نے اثاثے ڈیکلیئر کیے۔وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ کلبھوشن سے متعلق عالمی عدالت انصاف میں بھارت نے نوازشریف کا بیان استعمال کیا۔
19/07/2020
تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہے۔۔۔روسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ آتے ہی دشمنان پاکستان چکرا کر رہ گئے
پاکستان
لاہور (ویب ڈیسک) روسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہے، توانائی کے نئے ذخائر کی وجہ سے پاکستان اربوں ڈالرز کی امپورٹ پر انحصار کم کر سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی
دریافت کے حوالے سے رشین ٹی وی کی جانب سے خصوصی رپورٹ شائع کی گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت پاکستان کیلئے ایک بڑی خبر ہے۔ توانائی کے نئے ذخائر کی دریافت پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو ایک ماہ کے دوران تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کے سلسلے میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ملک میں صرف ایک ماہ کے دوران توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے تیل و گیس کے 6 نئے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں۔ذخائر خیبرپختونخواہ اور سندھ میں دریافت ہوئے۔ ذخائر کوہاٹ،شکردرہ اور سکھر کے قریبی علاقوں سے دریافت کیے گئے۔ ان ذخائر سے 1040 بیرل خام تیل،47 ملین مکعب فٹ گیس یومیہ حاصل ہو رہی ہے۔ ان نئے دریافت شدہ ذخائر کو قومی سپلائی نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ گزشتہ روز گھوٹکی میں گیس کے مزید ذخائر دریافت ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ او جی ڈی سی ایل کو مزید کچھ علاقوں سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہونے کی امید ہے۔ نئے ذخائر کی تلاش کیلئے ڈرلنگ کا کام جاری ہے۔
Sharing is caring!
18/07/2020
قسطنطنیہ کی فتح ۔!!! تاریخی عمارت ’’آیا صوفیہ‘‘ میں 86 سال بعد نماز 24 جولائی کو ادا کی جائے گی، طیب ادرگان کا دبنگ اعلان
انٹرنیشنل
انقرہ (ویب ڈیسک) قسطنطنیہ کی فتح ۔ تاریخی عمارت ’’آیا صوفیہ‘‘ میں 86 سال بعد نماز ادا کی جائے گی، طیب ادرگان نے دبنگ اعلان کر دیا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے تاریخی اہمیت کی حامل اور یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل میوزیم آیا صوفیا کو مسجد میں تبدیل
کرنے کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیئے اور 24 جولائی سے نماز کی ادائیگی کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کی اعلیٰ عدالت کونسل آف اسٹیٹ کی جانب سے آیا صوفیا کو میوزیم سے مسجد میں تبدیل کرنے کے حق میں فیصلہ آتے ہی ترک صدر نے میوزیم کو مسجد میں تبدیل کرنے کے لیے صدارتی فرمان پر دستخط کردیئے۔ صدارتی حکم پر دستخط کے بعد صدر طیب اردگان نے اعلان کیا ہے کہ 24 جولائی کو میوزیم میں نماز کی ادائیگی شروع ہو جائے گی، میوزیم کا کنٹرول محکمہ مذہبی امور نے سنبھال لیا ہے۔ 1934 کے بعد اب دوبارہ میوزیم میں اذان کی صدائیں گونجیں گی اور نماز ادا کی جائے گی۔ قبل ازیں ترکی کی اعلیٰ عدلیہ نے مسجد کی بحالی کے فیصلے میں آیا صوفیہ کو سلطان فاتح محمد ٹرسٹ کی ملکیت قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ 24 نومبر 1934 کا حکومتی فیصلہ ملکی قانون سے میل نہیں کھاتا۔ اس فیصلے سے عمارت کی مسجد کی حیثیت ختم کرکے اسے میوزیم بنا دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ یہ عمارت چھٹی صدی میں بازنطینی بادشاہ جسٹنیئن اول کے دور میں بنائی گئی تھی اور ایک ہزار سال تک یہ عمارت دنیا کے سب سے بڑے گرجا گھر کے طور پر استعمال ہوتی رہی تھی تاہم 1453 میں قسطنطنیہ کی فتح کے بعد سلطنتِ عثمانیہ نے اسے مسجد میں تبدیل کردیا تھا اور لگ بھگ 500 سال تک مسجد کے طور پر استعمال ہوتی رہی تاہم 1934 میں مصطفٰی کمال اتاترک کے دور حکومت میں اسے میوزیم میں تبدیل کردیا گیا تھا۔
17/07/2020
سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے سعودی حکومت کی جانب سے بڑی خوشخبری سنا دی گئی،مملکت سے باہر گئے اقامہ ہولڈرز کیلئے بھی اہم فیصلہ
انٹرنیشنل
ریاض(آن لائن) سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے اقامے اور ویزے کی مدت ختم ہوجانے کی مشکلات سے دو چار غیر ملکیوں کو جرمانے اور فیس سے استثنیٰ سے متعلق وضاحت کی ہے۔سعودی حکام کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سلیمان الیحییٰ نے جرمانے اور فیس سے مستثنیٰ غیر ملکیوں کے زمروں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔سعودی حکومت نے کرونا وائرس کی وبا کے دوران سفری پابندیوں کے باعث اقامے اور ویزے کی مدت ختم ہوجانے کی مشکلات سے دو چار غیر ملکیوں کو جرمانے اور فیس سے استثنیٰ دینے اعلان کیا تھا۔متاثرین میں بڑی تعداد میں
پاکستانی شامل ہیں اور وہ دریافت کر رہے تھے کہ فیس اور جرمانوں سے مستثنیٰ زمروں کی تفصیلات کیا ہیں۔ان کے جوابات دیتے ہوئے میجر جنرل سلیمان الیحییٰ نے بتایا کہ جو لوگ خروج و عود(ایگزٹ ری انٹری) ہولڈر ہیں اور ان کا اقامہ مؤثر ہے، وہ بین الاقوامی پروازوں پر پابندی کی وجہ سے مملکت واپس نہیں آسکے ان پر کوئی جرمانہ ہوگا اور نہ ہی ان سے کوئی فیس وصول کی جائے گی۔اسی طرح وہ غیر ملکی جن کا اقامہ ختم ہوگیا ہو یا بیرون مملکت رہتے ہوئے ان کے ویزے کی میعاد نکل گئی ہو وہ بھی جرمانوں اور فیس سے مستثنیٰ ہوں گے۔مملکت میں مقیم وہ غیر ملکی جو فائنل ایگزٹ (خروج نہائی) جاری کر چکے ہوں یا خروج و عودہ (ایگزٹ ری انٹری) لیے ہوئے ہوں اور سفر نہ کر سکے ہوں وہ بھی جرمانوں اور فیس سے مستثنیٰ ہوں گے۔جنرل سلیمان کا کہنا ہے کہ وہ لوگ جو سعودی عرب وزٹ ویزے پر آئے ہوں اور سفری پابندیوں کی وجہ سے نہ جا سکے ہوں، وہ بھی جرمانوں اور فیس سے مستثنیٰ ہیں۔سعودی محکمہ پاسپورٹ کیڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ ان زمروں میں آنے والے غیر ملکی سب مجبور شمار کیے جا رہے ہیں۔
16/07/2020
بڑے بڑے ممالک کو چھوڑ کر کرونا سے بچائو کے سامان کے آرڈرز پاکستان کو ملنے لگے
بڑے بڑے ممالک کو چھوڑ کر کرونا سے بچائو کے سامان کے آرڈرز پاکستان کو ملنے لگے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانیوںنے کرونا کو شکست دیدی ، پوری دنیا کی نظریں وطن عزیز کی طرف، بڑے بڑے ممالک کو چھوڑ کر کرونا سے بچائو کے سامان کے آرڈرز پاکستان کو ملنے لگے۔۔۔ان دنوں جب پوری دنیا میں کرونا کی وبا پھیل چکی ہے اور ہر معاشی بدحالی کا دور دورہ ہے اور پاکستان بھی اس سے متاثر ہورہا ہے لیکن اب ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ پاکستان کو کورونا کی روک تھام کیلئے استعمال ہونے والے سامان کیلئے دنیا سے آرڈر ملنے لگے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران حفاظتی ساز وسامان کی طلب کی وجہ سے ملکی برآمدات میں بحالی کا امکان ہے.عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ انفرادی حفاظتی سامان،ماسک اور دیگر حفاظتی آلات کی اب ایک نئی مارکیٹ بن گئی ہے،اس کے علاوہ پاکستانی برآمدات کا نصف حصہ ٹیکسٹائل سیکٹر پرمشتمل ہے،اس کیلیے بھی آرڈر موصول ہونے لگے ہیں۔ مشیر تجارت نے کہا کہ گزشتہ سات ماہ کے دوران پاکستانی برآمدات میں واضح کمی آئی ہے،تاہم اب کورونا کے حفاظتی اشیا سازی میں پاکستان نے خاصی پیش رفت کی ہے اور امید ہے رواں سال گزشتہ سال سے بہتر ہو گا۔
12/07/2020
نظام میں بڑی تبدیلی! کرپٹ لوگوں کو انجام تک پہنچانے کیلئے کونسا بڑا فیصلہ کرلیا گیا؟ کیا ملک میں صدارتی نظام کیلئے ریفرنڈم کی تیاری ہورہی ہے؟ اینکر عمران خان کا تہلکہ خیز انکشاف
پاکستان
اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) سینئر اینکر پرسن عمران ریاض خان کا کہنا ہے کہ جو لوگ اقتدار میں رہے انکی بڑی بڑی پراپرٹیاں ہیں، انکا سارا کاروبار اور پیسہ ملک سے باہر ہے،انکی نسلیں تک باہر موجود رہتی ہیں، جو بیوروکریٹس ہیں وہ ریٹائر ہوکر یا سروس کے دوران باہر کی شہریت لے لیتے ہیں اور جتنا پیسہ انکے پاس ہوتا ہے اسے منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر لے جایا جاتا ہے، جس کے بعد یہ سوال پیدا ہوتے ہیں کہ ان لوگوں کے پاس آخر کار اتنا سارا پیسہ آ کہاں سے گیا؟
تفصیلات کے مطچابق اپنے یوٹیوب چینل پر جاری ویڈیو میں اینکرپرسن عمران ریاض خان کا کہنا ہے کہ کرپشن روکنے کیلئے ضروری تھا کہ جن لوگوں نے کرپشن کی ہے انہیں سزائیں دی جائیں، لیکن کرپشن کے کیسز آگے بڑھتے نہیں، بہت سست روی سے چلتے ہیں، تین تین مہینے تک تو تاریخیں دی جاتی ہیں، کچھ سیاسی اثرورسوخ ہوتا ہے، کچھ یہ لوگ نیب کے ساتھ تعاون نہیں کرتے۔ کچھ ادارے اتنے تگڑے نہیں ہیں کہ وہ چیزیں پتہ کرسکیں، انویسٹی گیشن کرنیوالے انویسٹی گیشن میں ایسے جھول چھوڑدیتے تھے جس سے کرپٹ لوگوں کو فائدہ پہنچتا تھا اور انویسٹی گیشن کرنیوالے انکے وکلاء کو بتادیتے تھے کہ فلاں جگہ جھول ہے اسکا فائدہ اٹھالیں۔اینکر عمران خان نے کہا کہ 2019 میں 1200 سے زائد ریفرنس تھے اور 1200 ارب سے زائد کرپشن کے کیسز تھے اور 12 ہزار کے قریب ملزمان ہیں جن کی انویسٹی گیشن ہورہی تھی، نیب کے 750 آفیسر ہیں وہ کیسے 12 ہزار ملزمان کو ہینڈل کرسکتا اور ان سے انکوائری کرسکتا ہے اور نیب پراسیکیوٹرز تو نہ ہونے کے برابر ہیں، ان پر بہت زیادہ بوجھ ہوتا ہے اور وہ ٹھیک طریقے سے تیاری نہیں کرپاتا ۔ دوسری طرف ملزمان نے تگڑے وکیل کئے ہوتے ہیں، جن کی آٹھ ، دس لوگوں کی ٹیم ہوتی ہے اور وہ سرکاری وکیل کو اڑ کر رکھ دیتے ہیں۔تحریک انصاف کا نعرہ ہی کرپشن تھا اور انہیں آتے ہی ان پر کام کرنا چاہئے تھا، تحریک انصاف نئی احتساب عدالتیں، نئے نیب پراسیکیوٹرز، انویسٹی گیشن آفیسز بھرتی نہ کرپائی جس کی وجہ سے نیب بھی بدنام ہوئی ، حکومت بھی بدنام ہوئی اور کرپٹ لوگوں کو فائدہ پہنچا ۔ اس پر چیف جسٹس نے فورا 120 احتساب عدالتوں کا قدم اٹھایا ہے، اسکے لئے حکومت فنڈز بھی جاری کرےگی، سہولیات بھی دیگی، حکومت راستہ نہیں روکے گی بلکہ ہر سہولت دیگی۔اس اقدام کے بعد نہ صرف احتساب عدالتوں کی تعداد، نیب کے افسران میں بھی اضافہ ہوگا۔ ہر عدالت میں الگ پراسیکیوٹر جائے گا اور یہ کیسز جلدی جلدی نمٹیں گے،
پچھلی حکومتوں میں جو نیب میں بھرتیاں ہوئیں وہ سیاستدانوں نے کروائیں ، انہوں نے کیسز میں جان بوجھ کر کوتاہیاں کیں اور کیسز کو جان بوجھ کر کمزور کیا اور اسکا فائدہ ملزمان کو دلوانے کیلئے انکے وکلاء کو بتادیتا تھا کہ فلاں جگہ جھول چھوڑا ہے۔اینکر عمران خان کے مطابق اب بھرتیاں سیاسی بنیادوں پر نہیں ہوگی، افسران نیب میں ڈیپوٹیشن پر آئیں گے، غیر سیاسی ہوں گے اور آنیوالے دنوں میں آپ احتساب کا تیز ترین عمل دیکھیں گے۔آخرمیں اینکر عمران خان نے دعویٰ کیا کہ بہت ممکن ہے کہ پاکستان میں ایک ریفرنڈم کروایا جائے اور یہ ریفرنڈم کرونا کی وبا ختم ہونے کےبعد ہوسکتا ہے۔اینکر عمران خان نے یہ نہیں بتایا کہ ریفرنڈم کس بات پر ہوگا لیکن ذرائع کے مطابق ریفرنڈم صدارتی نظام پر ہوگا۔
11/07/2020
تخت لاہور سے عثمان بزدار کی چھٹی ہونے کے بعد کس کی لاٹری نکلنے والی ہے ؟ اگلا وزیراعلیٰ پنجاب کون ہو گا ؟ سہیل وڑائچ نے نام لے کر پیشگوئی کردی
آرٹیکلزکالم
لاہور (ویب ڈیسک) ایرانی سیمرغ بھی ہما ہی کی طرح کاپرندہ ہے، یہ دیو مالائی پرندہ بھی اقتدار و اختیار کی علامت ہے۔ محسن لغاری کمال کا مقرر، اعداد و شمار کا ماہر اور مٹا ہوا آدمی ہے۔ خیال یہ ہے کہ عقاب چوہدری اور بزدار دونوں اسلم اقبال اور علیم خان کی مخالفت کریں گے
نامور کالم نگار سہیل وڑائچ اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ اس لئے مصالحتی امیدوار کے طور پر محسن لغاری کی لاٹری نکل سکتی ہے۔آسٹریلوی سرخ طوطے کے ممدوح میاں اسلم اقبال کا تعلق لاہور کے بااثر ارائیں گھرانے سے ہے۔ میاں اسلم اقبال آزاد حیثیت میں لاہور جیسے سیاسی شہر سے منتخب ہو کر اپنی مقبولیت کا لوہا منوا چکے ہیں۔کالا کوا تبدیلی کی جو کائیں کائیں کر رہا ہے اس میں ابھی طے نہیں ہوا کہ ہما پھر جنوبی پنجاب والے امیدوار کے سر پر ہی بیٹھے گا یا پھر شریفوں کو لاہور میں ٹف ٹائم دینے کے لئے لاہور سے اسلم اقبال یا علیم خان کو چنا جائے گا یہ بنیادی فیصلہ ہما کی اگلی نشست کے لئے اہم ہوگا۔ علیم خان اور محسن لغاری بڑے امیدوار ہیں دیکھنا یہ ہے کہ تبدیلی کا گجر بجنے کے بعد کیا ہوتا ہے؟ہو سکتا ہے کہ فی الحال ہما کی نشست بدلنے کی بات پنجاب میں توتا مینا کی کہانی سمجھی جائے مگر یہ دراصل ابابیلوں کے کنکریاں پھینکے جانے والے سچ کے مترادف لگتی ہے۔ ہدہدوں نے پنجاب کے مرکز اقتدار کے درخت میں جب سوراخ کرنے شروع کرنے ہیں تو تب سب کو نظر آ جائے گا کہ کیا ہونے والا ہے؟ہما کی تبدیلی کا اشارہ ملتا ہے تو سب تیتر اور بٹیر اڑنے شروع ہو جاتے ہیں۔ فصلی بٹیرے ہمیشہ اگلے آنے والے کا ساتھ دیتے ہیں کوئی کوئی نیل کنٹھ ایسا ہوتا ہے جو الگ بیٹھا رہتا ہے۔ سب سے جدا اور سب سے مختلف۔ جیسے چوہدری نثار علی جو رکن
پنجاب اسمبلی منتخب ہونے کے باوجود حلف نہیں اٹھا رہے۔ ایوان میں نہیں جاتے وہ کیا چاہتے ہیں یہ کسی کو علم نہیں لیکن شاید طاقتوروں کو اپنی ناراضی دکھانا چاہتے ہیں۔ہمارے ملک کا سب سے قیمتی پرندہ تلور ہے اس کی بھی سیاسی اہمیت ہے ہم برادر عربوں کو اس کے شکار کا لائسنس دے کر خوش کرتے ہیں ایک وقت تھا کہ تھل اور دوسرے ریگستانوں میں بہت سے تلور ملتے تھے اب آہستہ آہستہ ناپید ہوتے جا رہے ہیں جو پرندہ بڑھ رہا ہے وہ لالی ہے جبکہ طوطے اور بلبلیں اپنی خوبصورت آوازوں کے باوجود کم ہو گئے ہیں یا شاید وہ شکار کا نشانہ زیادہ بنتے ہیں۔ہمارے تلور، پاکستانی اپوزیشن کے سیاستدان ہیں جن کا شکار کرنا ہم سب پسند کرتے ہیں کوئی طاقتور ہو کر کمزور تلور کا شکار کر کے اپنے سینے پر تمغہ سجانا چاہتا ہے یوں لگتا ہے کہ تلوروں کا ہم صفایا کر کے چھوڑیں گے تلور کم ہو گئے مگر لالیاں بڑھ گئی ہیں۔ کوے اور چڑیوں کے ساتھ ساتھ ہر جگہ پیلی ٹانگوں اور چونچ والا یہ بھورا پرندہ بہت ہی مطلب پرست اور زمانہ ساز ہے۔یہ صاف اور گندی ہر جگہ پر چونچ مارتا ہے۔اسی لئے یہ گملے میں پیدا ہونے والے پودوں کی طرح نہ تو آج تک شکاریوں کی نظر میں کھٹکتا ہے اور نہ ہی کوئوں یا چڑیوں کی طرح انہیں پکڑنے کی مہم چلی ہے۔ یہ لالیوں کا دور ہے وہی زمانے کے سرد و گرم سے نکلنے کا فن جانتی ہیں۔ شکرے، فاختائیں، کبوتر، تیتر، بٹیر سب فکر میں ہیں کہ بچیں کیسے؟(ش س م)
09/07/2020
عزیربلوچ کے کاروبار میں جو پارٹنر تھا وہ اس وقت حکومت کے کونسے اہم عہدے پر فائض ہے ؟ نبیل گبول کا تہلکہ خیزدعویٰ، اعلیٰ حکام کی دوڑیں لگوا دینے والی خبر
پاکستان
لاہور(ویب ڈیسک) عزیر بلوچ کے کاروبار میں جو پارٹنر تھا وہ اس وقت پی ٹی آئی کا ایم پی اے ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ اصلی جے آئی ٹی سندھ حکومت نے پیش کردی ہے، سندھ حکومت نے جوجے آئی ٹی جاری کی اس پرتمام اداروں کے دستخط ہیں
نبیل گبول نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ عزیر بلوچ کے کاروبار میں جو پارٹنر تھا وہ اس وقت پی ٹی آئی کا ایم پی اے ہے۔انہوں نے کہا کہ علی زیدی کا کہنا ہے کہ اس کے پاس اصل جے آئی ٹی ہے جس پر چار وفاقی اداروں کےدستخط ہیں، سندھ حکومت نے جوجے آئی ٹی جاری کی اس پرتمام اداروں کے دستخط ہیں اور اصلی جے آئی ٹی سندھ حکومت نے پیش کردی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علی زیدی نے ذوالفقار مرزا کو ہیرو کہہ کر اپنا کیس کمزور کردیا ہے، علی زیدی اپنا کیس ہار چکے ہیں، وہ خاموش رہیں تو بہتر ہے، ذوالفقار مرزا نے عزیر بلوچ کے کہنے پر لیاری کے ایس ایچ اوز تبدیل کیے تھے، علی زیدی جی ڈی اے کوناراض نہیں کرنا چاہتے اسلیے ذوالفقار مرزا کے خلاف بات نہیں کرنا چاہتے۔دوسری جانب سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا کہ بہت ساری ایسی چیزیں جو علی زیدی بتا نہیں رہے،عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی کے دوسرے کے دوسرے حصے پر تو بات ہو ہی نہیں رہی کیونکہ اسے روک دیا گیا ہے۔ خود حکومتی شخصیات نے عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی کے دوسرے حصے کو رکوا دیا۔میں اس کی تفصیل میں نہیں جانا چا رہا ہے۔ایک آدمی جس نے ساری دنیا کے سامنے لاشیں گرائیں،بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کو آگ لگائی،اتنا بڑا واقعہ ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ علی زیدی اس معاملے پر ااکیلے کھڑے ہیں۔دیکھنا چاہئیے کہ عزیز بلوچ کیسے باہر گیا تھا،اب احتساب کا بٹن رک گیا ہے کیونکہ رپورٹ کے دوسرے حصے کو رکوا دیا گیا۔ اور اسے سیاسی بنا دیا گیا ہے۔
08/07/2020
حاضر دماغی، ایک عجیب واقعہ
قائداعظم جب لندن یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہے تھے تو ایک انگریز پروفیسر ’’پیٹرز‘‘ ان سے شدید نفرت کرتے تھے‘ ایک دن پروفیسر ڈائننگ روم میں لنچ کر رہے تھے تو جناح بھی اپنی ٹرے لے کر اسی ٹیبل پر بیٹھ گئے‘ پروفیسر کو اچھا نہ لگا اور اس نے جنا ح کو کہا ’’کیا آپ کو نہیں پتہ کہ ایک پرندہ اور سور ساتھ بیٹھ کر نہیں کھا سکتے؟
جناح نے پراطمینان لہجے میں جواب دیا کہ آپ پریشان نہ ہوں I will fly to other table‘‘جناح کے اس جواب پرپروفیسر کوبہت غصہ آیا اور اسنے انتقام کا فیصلہ کر لیا‘اگلے ہی دن پروفیسر نے جناح سے سوال کیا کہ اگر تم کو راستے میں دو بیگ ملیں اور ایک میں دولت اور دوسرے میں دانائی ہو تو تم کس کو اٹھاؤ گے؟ جناح نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے جواب دیا کہ ’’دولت‘‘۔ جناح کے اس جواب پر پروفیسر نے طنزیہ مسکراہٹ کیساتھ جواب دیا کہ میں تمہاری جگہ ہوتا تو ’’دانائی‘‘ والے بیگ کو اٹھاتا۔ جناح نے جواب دیا کہ ’’ہر انسان وہی چیز چاہتا ہے جو اس کے پاس نہیں ہوتی‘‘۔
07/07/2020
’بھارتی کرکٹرزمیچ میں پٹائی کے بعد معافی مانگ رہے ہوتے تھے پھر ۔۔۔ ‘‘ شاہد آفریدی کے بیان نے بھارتیوں کو آگ بگولہ کردیا
کھیل
کراچی(ویب ڈیسک ) سابق پاکستانی آل رائونڈر شاہد خان آفریدی نے کہاہے کہ کرکٹ میں ہم بھارت کی اتنی پ ٹائی لگاتے کہ میچ کے بعد وہ معافی مانگ رہے ہوتے تھے۔ایک انٹرویومیں سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا نکہ بھارتی پلیئرز میچ میں پ ٹائی کے بعد معافی مانگ رہے ہوتے تھے،
انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ ہی بھارت میں کرکٹ کھیل کر لطف اندوز ہوا، ہم نے انھیں کئی بار شکست دی، بہت بڑے مارجن سے بھی ہرایا۔افریدی نے کہا کہ میں نے بھارت اور آسٹریلیا دونوں کیخلاف کھیل کر کافی لطف اٹھایا، ان ٹیموں سے مقابلوں میں آپ پر زیادہ دبائوہوتا ہے، یہ بڑی اور بہت ہی اچھی ٹیمیں ہیں، ان کی ہی کنڈیشنز میں کھیلنا بہت بڑا چیلنج ہوتا ہے
Be the first to know and let us send you an email when Khalq News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.