MKH News HD

MKH News HD ہر خبر تحقیق کے ساتھ

14/01/2026

*دلوں کو چھو لینے والی خوبصورت بلوچی نعت 🥰* ♥️
*تھو سنہڑ مسکین فریادہ🥲*
*بیا سنہرا مئ امدادہ🥹*
_*محمد یا رسول اللّٰہ 🤲🏻*_
https://whatsapp.com/channel/0029VaCnHU72UPBIV97NC12i

Happy Birthday 🎉🎂🎁🎈 B***o chief MKH NEWS HD Zahoor Ahmad Mazari ❤️
01/10/2025

Happy Birthday 🎉🎂🎁🎈 B***o chief MKH NEWS HD Zahoor Ahmad Mazari ❤️

گندم کی مارکیٹ کمزور تل کی مارکیٹ کمزور ۔ دھان کی مارکیٹ کمزور کپاس کی مارکیٹ کمزور، کسانوں لاگت مین پچھلے سال نسبتاً 50...
04/09/2024

گندم کی مارکیٹ کمزور
تل کی مارکیٹ کمزور ۔
دھان کی مارکیٹ کمزور
کپاس کی مارکیٹ کمزور، کسانوں لاگت مین پچھلے سال نسبتاً 50 فیصد اضافہ کھادین بیج زرعی ادویات مہنگی کسان تو ڈوب گیا

23/10/2023

لاہور جلسے سے واپسی پر لیگی رہنما ڈاکٹر محمود الحسن ٹریفک حادثے میں جاں بحق*

میرپور آزاد کشمیر: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر محمود الحسن لاہور جلسے سے واپسی پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ رات مسلم لیگ ن کے مینار پاکستان جلسے سے واپسی پر آزاد کشمیر جاتے ہوئے لیگی رہنما کی گاڑی کو میرپور کے قریب حادثہ پیش آیا، حادثے میں کوٹلی کے ن لیگی رہنما ڈاکٹر محمود الحسن جاں بحق ہوگئے۔

ڈاکٹر محمود الحسن آزاد کشمیر حکومت کے سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف کے 4 سال بعد پاکستان آنے پر مسلم لیگ ن نے لاہور میں مینارِ پاکستان پر جلسے کا انعقاد کیا تھا۔

23/10/2023

گزشتہ روز ایڈمنسٹریٹر ایم سی / اسسٹنٹ کمشنر روجھان محمد قاسم خان گل کی جانب سے غازی پارک میں مرد اور خواتین کی سیر و تفریح کیلئے الگ الگ شیڈول جاری کیا گیا تھا کہ غازی پارک روجھان میں صبح 8 بجے مرد اور شام 5 بجے کے بعد 8 بجے تک شہر کی مستورات غازی پارک میں سیر و تفریح کریں گی تاہم اس اعلان بعد گزشتہ تین یوم سرشام 5 بجے سے پارک میں ویرانی ہو جاتی ہے شام 5 کے بعد کوئی خاتون یہاں پر سیر و تفریح کیلئے نہیں آئیں شہریوں کا کہنا ہے کہ غزری سٹی پارک روجھان میں شام کو مرد جن میں شوگر وغیرہ کے مریض ،موٹاپے کے مریض یہاں پر واک کرنے کیلئے اور طالب علم اپنے اسباق یاد کرنے کیلئے شام کے وقت تفریح کرنے آتے تھے اعلان کے بعد آج تیسرا دن ہے کہ پانچ بجے کے بعد نہ تو خواتین یہاں آتی ہیں اور ایڈمنسٹریٹر کے احکامات مطابق مرد حضرات بھی نہیں آتے شہریوں طالبعلموں نے شوگر مریضوں نے اسسٹنٹ کمشنر روجھان محمد قاسم خان گل سے اپیل کی ہے کہ اپنے احکامات پر نظر ثانی کرتے ہوئے عام شہریوں کیلئے جن میں موٹاپے کا شکار ہونے والے شوگر مریضوں اور طالب علموں کو شام کے وقت پارک میں سیر تفریح کی اجازت دی جائے علاوہ ازیں غازی پارک کی مشرقی ہائیرایجوکیشن گرلز اسکول روڈ سے تجاوزات کی بھر مار ہے شہریوں نے تجاوزات کو ہٹائی جانے کا مطالبہ کیا شہریوں کا کہنا ہے کہ روجھان میں سے تجاوزات کا آپریشن ہوا مگر یہاں پر عدم توجہ کی وجہ سے ہائیر ایجوکیشن اسکول روجھان کی طالبات کی گزر گاہ پر تجاوز کر رکھا ہے تجاوزات کا نوٹس لیا جائے شہریوں کا کہنا تھا کہ متعدد مرتبہ میڈیا کی توسط سے کہنا گیا مگر ابھی تک کوئی شنوائی نہ ہوئی مزید برآنکہ روجھان بلوچی علاقہ ہے یہاں پردہ دار مستورات اپنے بلوچی روایات کے مطابق گھر سے باہر نکلنا نیک شگون تصور نہیں کرتے کیونکہ غازی پارک کی لوکیشن کے اعتبار سے ایسی جگہ ہے کہ جہاں پر تین اطراف سے شارع عام ہے اس لئے پردہ دار مستورات پارک کے اوپن ماحول میں سیر تفریح نہیں کرتی !!!!!

23/10/2023

خبر شامل کرتے ہیں سرکل بنگلہ اچھا سونمیانی سے ایم کے ایچ کے بیورو چیف آل پنجاب ضامن حسین بکھر کی رپورٹ،،،،،،،،

عمائدین علاقہ کی سردار ریاض محمود مزاری اور ان کے فرزند سردار شیر عالم خان مزاری سے ان، کے ڈیرہ سونمیانی میں ملاقات کی اور اپنے اپنے علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا ۔

سونمیانی کچہ رازی، چک دنوانی اور اس کے گرد و نواحی علاقوں کے رہائشی اور مختلف اقوام سے تعلق رکھنے والے علاقائی عمائدین کی میر مزاری گروپ کے مرکزی قائدین سابق رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری اور ان کے فرزند سردار شیر عالم خان مزاری سے ان کے ڈیرہ پر ملاقات کی اور اپنے درپیش مسائل سے سردار ریاض محمود مزاری کو آگاہ کیا جس پر سردار ریاض محمود مزاری نے عمائدین علاقہ کے جملہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ میر مزاری گروپ نے ہمیشہ علاقائی عوام کے مسائل کیلئے جدوجہد کی اور عوام کے حقوق کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر عوام کے بنیادی حقوق عوام کی دہلیز تک پہنچائے !!!!!

23/10/2023

سانگھڑ ضلع کی پولیس نے ضلع سانگھڑ کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے کمر کس لی پولیس منشیات کی فروخت میں ملوث عناصر کو نکیل ڈالنے میں مصروف عمل ہے ۔
گذشتہ روز کی گئی کامیاب کارروائیوں میں
1510 گرام چرس, 5434 پڑیاں مضر صحت گٹکہ اور 20 لیٹر شراب برآمد۔
01 اشتہاری، 01 روپوش، 05 منشیات فروشوں سمیت، 07 ملزمان گرفتار۔
تفصیل کے مطابق
ایس ایس پی سانگھڑ
کیپٹن صدام حسین کی ہدایات پر
شاہ پورچاکر پولیس نے منشیات فروش شاہ نواز زرداری کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1510 گرام چرس برآمد کرکے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔دوسری کاروائی میں منشیات فروش ایاز سولنگی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 440 پڑیاں گٹکے کی برآمد کی ہیں۔ تیسری کاروائی میں پولیس مقابلے کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گل شیر راجپوت* کو گرفتار کیا ہے۔
منگلی پولیس نے جامشورو کے منشیات کے مقدمے میں مطلوب روپوش ملزم احمد علی ٹہلانی کو گرفتار کیا ہے۔
ٹنڈوآدم پولیس نے منشیات فروش محمد سراج پٹھان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 4290 پڑیاں گٹکے کی* برآمد کرکے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
لنڈو پولیس نے منشیات فروش فدا حسین زرداری کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 700 پڑیاں گٹکے* کی برآمد کی ہیں۔
سانگھڑ پولیس نے منشیات فروش عاشق محمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے *20 لیٹر شراب برآمد کی ہے۔

23/10/2023

سانگھڑ ۔
آئی جی سندھ پولیس کےمنشیات فروشوں کےخلاف سخت کاروائی کےاحکامات کی روشنی میں ایس ایس پی سانگھڑ کیپٹن صدام حسین خاصخیلی کی جانب سے
ضلع سانگھڑ کے تمام ایس ایچ اوز کو سختی سے دیئے گئے احکامات کے بعد ٹنڈوآدم ۔ سانگھڑ ۔ شہداد پور ۔ سنجھورو ۔ جھول ۔ کھپرو سمیت دیگر چھوٹے بڑے علاقوں میں منشیات فروشوں کا ناک میں دم آگیا سینکڑوں منشیات فروشوں نے پولیس کے ڈر سے اس مکروہ دھندے سے کنارہ کشی اختیار کرلی جبک اس کاروبار سے باز نہ آنے والوں کو جیلوں میں ڈال دیا گیا جہاں وہ عدالتوں میں مقدمات کو منہ دے رہے ہیں ۔ اس وقت ایس ایس پی سانگھڑ کے حکم کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ایس ایچ او ٹنڈوآدم ۔ امیتاز علی کھاوڑ ۔ ایس ایچ او سانگھڑ ثنا اللہ پہنور ۔ ایس ایچ او جھول غلام نبی جلبانی ۔ انچارج سی آئی اے پولیس سانگھڑ اکبر چنہ ۔ ایس ایچ او منگلی ۔ ایس ایچ او سنجھورو ۔ ایس ایچ او کھپرو سمیت دیگر تھانوں کے ایس ایچ اوز نے منشیات فروشوں کو گرفت میں لانے کے لیے خفیہ پولیس اہلکاروں کا مربوط منظم اور مضبوط جال پھیلا رکھا ہے یہی وجہ ہے کہ اب گاؤں دیہاتوں کے دور دراز علاقوں میں بھی مشیات کا حصول ناممکن ہوتا جا رہا ہے
معلوم ہوا ہے کہ منشیات کی لت کے عادی افراد بھی سانگھڑ ضلع سے ہجرت کرکے دوسرے اضلاع کا رخت سفر باندھ چکے ہیں سماجی حلقوں نے آئی جی سندھ پولیس سے اظہار تشکر کرتے ہوئے ضلع سانگھڑ میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں پر ایس ایس پی سانگھڑ پر بھی اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آخری منشیات فروش کے خاتمے تک اس آپریشن کو جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے
واضح رہے کہ آئی جی سندھ پولیس رفعت مختار نےمنشیات سفیناگٹکا ، ماوہ گٹکا ،
مین پوری گٹکا ، آداب گٹکا چرس ،شراب ،ہیروئین ،افیوم آئس پاوُڈر آکڑا پرچی جواء مرغوں کی لڑائی ۔ ریچھ کتوں کی لڑائی ۔ بیلوں کی ریس سمیت دیگر سماجی برائیوں اور سوشل کرائم کےمکمل خاتمے کےاحکامات جاری کررکھے ہیں ۔ اس وقت میڈیا رپورٹس کے مطابق سانگھڑ ضلع میں اگر اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف جاری آپریشن تسلسل کے ساتھ جاری رہا تو بہت جلد سانگھڑ منشیات جیسی لعنت سے پاک ضلع قرار دیا جاسکتا ہے ۔

Address

Punjab
Lahore
42000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MKH News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share