29/09/2025
کل جو ہوا وہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ یہ مسئلہ 2022 سے چل رہا ہے۔
ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں پاکستان 11 اوورز میں 84 رنز پر 2 آؤٹ تھا، لیکن پورے 20 اوورز کھیلنے کے باوجود صرف 137 تک پہنچ سکا۔
ورلڈ کپ 2024 میں انڈیا کے خلاف صرف 48 گیندوں پر 48 رنز کا ہدف تھا، 8 وکٹیں ہاتھ میں تھیں، اس کے باوجود ہماری مڈل آرڈر مکمل طور پر ناکام ہوئی۔
اور کل ایشیا کپ میں 103 پر 2 آؤٹ کے بعد ذہن میں 180 کا اسکور تھا، لیکن اننگز ختم ہوتے ہوتے ٹیم صرف 146 پر رکی۔
اصل مسئلہ ہمیشہ سے مڈل آرڈر ہی رہا ہے جس کی وجہ سے ہم بار بار ہارتے آئے ہیں۔ لیکن الزام ہمیشہ بابر پر لگایا گیا کیونکہ وہ کپتان تھا۔ اب منافقت یہ ہے کہ موجودہ کپتان کا کوئی نام نہیں لیتا، کیونکہ وہ عاقب جاوید کا لاڈلا ہے۔ اب سب کو صاف نظر آگیا کہ اصل خرابی کہاں ہے ، اس خرابی کا حل ایک ہی کہ فورا عاقب جاوید کو PCB کے پینل سے باہر پھینکا جائے اور آغا کپتانی سے استعفیٰ دے کر ٹیسٹ میچ پر فوکس کر ، یہ پوری قوم کا مطالبہ ہے