
21/02/2025
غلطی نہیں جُرم ہے یہ کہ آپ چودہ پندرہ اوورز کھیلیں اپنے پچاس مکمل کریں ، گیم کو لام پر ڈال کر نِکل لیں ۔ کون سا اوپنر بیٹر ہوگا جو سوا تین سو چِیز کرتے ہُوئے بیاسی گیندوں پر پچاس کرے گا اور پھر آؤٹ بھی ہو جائے گا ؟ سعود شکیل کیا سوچ کر اُنیس گیندیں ضائع کر رہا تھا ؟ مُحمد رِضوان نے خود کیا کِیا ؟ سب سے بڑھ کر جانے کیا سوچ کر محمد رِضوان صاحب نے چیزنگ کا سوچا ؟ ساٹھ رَنز کی یہ ہار جو دَس پندرہ اوورز قبل ہی نظر آ رہی تھی اِس کو معمولی سے مزید اِنٹینٹ کے ساتھ جِیت میں بھی بدلا جا سکتا تھا لیکن سیلف بلیف کہاں سے آئے ؟ بازار سے تو مِلتا نہیں ۔ فِٹنس اِن کی نہیں ہے ، نفسیاتی طور پر یہ ہارے ہُوئے ہیں ۔ اوپنرز آتے ہیں اور پہلا پُورا پاور پلے ضائع کر دیتے ہیں ۔
آپ اِس کرکٹ ٹِیم سے اگر جِیت کی امید کرتے ہیں تو یہ محض کِسی کی انفرادی کارکردگی یا کِسی اچھے دِن تک محدود ہے وگرنہ یہ مکمل ناکام ٹولی ہے ۔ اِنٹینٹ ، کامن سینس ، رن ریٹ کو قابو رکھنا اِن کو بابے سیدے کے گھوڑے کی پرواہ نہیں ہے ۔
او جی بابر کنگ ہے ۔ کِنگ ؟ گھنٹے کا کِنگ ۔۔۔۔۔
ویری ویلڈن نیوزی لینڈ ۔