Shafiq Siddiq

Shafiq Siddiq . "The strongest among you is the one who controls his anger." (Prophet Muhammad, peace be upon him)

23/02/2026

﴿ إنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَاالَّذِينَ آَمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وسَلِّمُوا تَسْليمًا ﴾ ﴿سورۃ الاحزاب،۵۶﴾

بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی (ﷺ) پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو ! تم بھی ان پر درود بھیجو ، اور خوب سلام بھیجا کرو۔
•┄┅┅┅❂❀﷽❀❂┅┅┅
💓اَللّٰهُمَّ صَلِّى عَليٰ سَيَّدِنَامُحَمَّـدِنِ النّبِيِ
الاُمّيِ وَعَليٰ ٰالِه وَاَصۡحَابِه وَبَارِكۡ وَسَلَّمۡ💓
━━━━ೋ••ೋ━━━━

03/02/2026

برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ونسٹن چرچل نے ایک بار کہا تھا، "میں ایک دن انٹرویو کے لئے بی بی سی کے دفتر ٹیکسی میں جا رہا تھا۔ جب میں پہنچا تو میں نے ڈرائیور سے کہا کہ وہ مجھے چالیس منٹ تک انتظار کرے میں انٹرویو ختم کرکے واپس آ جاتا ہوں۔ لیکن ڈرائیور نے معافی مانگی اور کہا ، "میں نہیں کر سکتا ، کیونکہ مجھے ونسٹن چرچل کی تقریر سننے کے لئے گھر جانا ہے۔
"میں حیران ہوا کہ اس آدمی کو میری تقریر سننے کی کتنی خواہش ہے، میں بہت خوش تھا! لہذا میں نے ٹیکسی ڈرائیور کو دس پاؤنڈ زیادہ دیے۔ بغیر اس کے کہ اسے بتایا کہ میں کون ہوں۔
وہ خوش ہوا اور کہا چرچل کو جہنم میں جانے دو! میں آپ کا پورا گھنٹا انتظار کروں گا۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے اصول پیسے سے تبدیل ہوئے۔ آج کل عزت پیسے کے لئے ہے۔ خاندان پیسے کے لئے تقسیم کیے گئے ہیں۔ دوستوں کو پیسے کے لئے الگ کیا گیا ہے۔ لوگوں کو پیسے کے لئے قتل کیا گیا ہے۔ اور لوگوں کو پیسے کے غلام بنایا گیا ہے۔

03/02/2026

*🌙 آج شبِ برات ہے بخشش اور رحمت کی عظیم رات🌙*
شبِ برات وہ مُبارک رات ہے جس میں اللّٰہ تعالیٰ اپنی بے شمار مخلوق کو بخش دیتے ہیں
`نبی کریم ﷺ نے فرمایا`
اللّہ تعالیٰ شعبان کی پندرھویں رات( منگل کی رات )آسمانِ دُنیا پر نزول فرماتے ہیں اور کلبِ قبیلہ کی بکریوں کے بالوں سے بھی زیادہ لوگوں کو مّعاف فرما دیتے ہیں (`ترمذی`)
✅کثرت سے استغفار
✅نفل نماز
✅ تلاوتِ قرآن
✅دل سے توبہ و دُعا
*اس رات اپنے دل صاف کریں اللّٰہ سے سچی توبہ کریں اور اپنی آخرت سنوار لیں یا اللّٰہ ہمیں اس مبارک رات کی برکتوں سے محروم نہ فرما آمین 🤲*

25/01/2026

نہایت محبت سے ایک لمحہ نکال کر درودِ پاک پڑھ لیجیے، یہی دلوں کی سب سے پیاری عبادت ہے 🤍
✨ جو زبان نبی کریم ﷺ کے درود سے سجی رہتی ہے، اُس دل میں سکون اور نور خود اُتر آتا ہے 🌹

25/01/2026

لوگ آپ کی مسکراہٹ سے متاثر ہوتے ہیں،
آپ کے آنسوؤں سے نہیں۔
اگر آپ ہر وقت روتے دھوتے رہیں گے، لوگوں کو اپنی ناکامیاں اور ہونے والی زیادتیاں بتاتے رہیں گے تو ایک وقت آئے گا کہ لوگ آپ سے کنارہ کرنا شروع کر دیں گے۔
کبھی بھی اپنی ذات کی ہر بات دوسروں کو بتا کر ہمدردی حاصل نہ کریں۔ آپ وقتی طور پر کچھ ہمدردی تو حاصل کر لیں گے مگر آپ اپنا وقار اور رعب بھی ساتھ ہی دفن کر دیں گے۔
اس لیے لوگوں کو اپنی مسکراہٹ سے شکست دیں۔ اپنی ویلیو (وقار) اپنی باڈی لینگویج سے بنائیں۔

24/01/2026

اگر آپ کسی صاحبِ یقین کے ساتھ چل رہے ہیں تو اس سے یقین
کی دولت ملتی رہے گی۔ گھر میں بیوی بچوں کا جو ساتھ ہے، آپ اس ساتھ کو صرف نبھاؤ لیکن اس تعلق کو کسی کام کے لئےاستعمال نہ کرو۔ اگر اس طرح کی عادت ہے تو یہ عادت نکال دو۔
اپنی زندگی سے کون سی عادت نکالنی چاہئے یہی کہ تعلق کو ذریعہ بنا کر کوئی کام نہ حاصل کرنا۔ اگر یہ بات چھوڑ دو تو تعلق جو ہے بذاتِ خود بڑا کام ہے۔

صاحبِ یقین کے ساتھ تعلق ہی یقین ہے۔ تعلق کا نبھا جانا ہی یقین ہے۔ اگر کوئی کہے کہ مرشد کے ساتھ آپ کا تعلق کب تک رہا تو آپ کہیں کہ ہمیشہ سے تھا اور رہے گا۔ کیا آپ کو اس سے کچھ ملا؟ آپ کہیں کہ ملنے کی بات نہیں بلکہ تعلق قائم ہے. تعلق میں فائدہ حاصل کرنا بڑی بیماری ہے۔ تعلق کو تعلق تک رکھو۔ کل بھی تعلق تھا، آج بھی ہے خواہ کام ہو جائے یا کہ نہ ہو، تعلق کو قائم رکھو ۔ مثلاً آپ کو آپ کے بھائی نے بہت نقصان پہنچایا مگر بھائی ہونا ایک تعلق ہے اور بیٹا بڑا گستاخ نکل آیا مگر بیٹا ہونا ہی تعلق ہے۔ اگر کسی دوست نے کام نہیں کیا تو نہ کرے، تعلق قائم رکھو، تعلق کو فائدے کا ذریعہ نہ بناؤ۔

اسی طرح مشائخ کرام کے ساتھ تعلق دراصل خدا کے ساتھ تعلق کا ذریعہ ہے۔ یہ تعلق کیا ہوتا ہے ؟ مشائخ کے ذریعے اللّٰہ کے ساتھ تعلق ہو گیا۔ کسی درویش نے اللّٰہ کے بارے میں بتا دیا تو تعلق ہو گیا تیسرے دن آپ نے اللّٰہ تعالیٰ کو درخواستیں دینی شروع کر دیں، یااللّٰہ ایک تو ہماری اچھی سی نوکری لگا، پھر کاروبار بہتر کر دے، دو دکانیں، چار کارخانے دے دے ۔ اب اللّٰہ تعالیٰ کہے گا کہ اس سے بہتر ہے کہ تعلق ہی توڑ دو ۔کیونکہ تم نے تعلق کو ہمیشہ ہی درخواستیں بنایا ہے۔ ہمیشہ ڈیمانڈ کرتے رہے ہیں اور کبھی بھی تعلق کا شکر نہیں کیا کہ یا اللّٰہ تیری مہربانی ہے کہ آج ہم تیرے رُوبرُو ہیں ۔یہ کافی بات ہے کہ ہم آج تیرے دربار میں حاضر ہو گئے ورنہ وہ شخص اللّٰہ کے پاس بیٹھ کے بھی مانگتا جا رہا ہے۔ چھ سال سے مانگ رہا ہے اور پتہ نہیں کیا کیا مانگ رہا ہے۔

آپ لوگ نظر کی خیر مناؤ، نظارے تو بڑے ہیں مگر نظر کمزور ہوتی جا رہی ہے اور آپ نظارے مانگ رہے ہیں۔ نگاہ کمزور ہو جائے تو پتہ چلتا ہے کہ نظارے کی قدر کیا ہوتی ہے۔ جب تک نگاہ قائم ہے، دنیا کے نظاروں کا شکر کے ساتھ استقبال کرو۔ جب تک ذہن موجود ہے، دنیا کو غور سے دیکھ لو اور کائنات پہ غور کرتے جاؤ۔ جب تک دل موجود ہے کچھ دلبری کے کھیل کرتے جاؤ۔ صحت موجود ہے تو خدمت کرتے جاؤ، وجود کے ساتھ پیسہ موجود ہے تو غریب کی خدمت کرتے جاؤ کیونکہ موجود اور لاموجود برابر چلتا ہے۔ دنیا میں ہونا اور نہ ہونا ہر وقت ہوتا رہتا ہے۔ اس لئے اپنے فن کے ساتھ، اپنے علم کے ساتھ، اپنے حاصل کے ساتھ اور اپنی زندگی کے ساتھ دوسروں کی خدمت کرتے جاؤ، یہی بڑی کافی بات ہے لیکن آپ صرف مانگتے جاؤ گے تو ایسا نہ ہو کہ آپ مانگتے چلے جاؤ اور جب جانے کا وقت آئے تو ، ساری بات ختم ہو جائے ۔

سرکار امام حضرت واصف علی واصف رحمۃ اللّٰہ علیہ
(گفتگو 3/ صفحہ: 122 تا 124

23/01/2026

`اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ`💐🦋
Durood Sharif ﷺ ♥️

*اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلٰی اِبْرَاهِيْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ 🫠🌸*

*اَللّٰهُمّ بَارِكْ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلٰی اِبْرَاهِيْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ 🫠🌸*

> Read Everyone and React🕊️♡︎✿

22/01/2026

🌙 `آج شبِ جمعہ ہے`
یہ وہ رات ہے جب درود آسمان تک پہنچتا ہے
اور دعائیں قبولیت کے قریب ہو جاتی ہیں۔
دل سے نبی کریم ﷺ پر درود بھیجیں،
شاید یہی درود ہماری بخشش کا سبب بن جائے۔

*اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ○*
`*آج کی رات درود سے خالی نہ جانے دیں* ۔`

22/01/2026

_حضرت علی فرماتے ہیں ،،،،*_
*اپنا سر اونچا رکھو کہ تم کسی سے نہیں ڈرتے۔*
🌱
*لیکن اپنی نگاہیں نیچے رکھو تاکہ پتہ چلے کہ آپ ایک باعزت گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں* 🥀

22/01/2026

🥀 *اچھا اخلاق* 💫
✅ *جواب* :- *نبی کریم ﷺ نے اچھے اخلاق کو*
*بہت بڑی فضیلت قرار دیا ہے۔ حدیث کے مطابق قیامت کے دن مومن کے میزان (ترازو) میں سب سے وزنی چیز حسنِ اخلاق ہوگا۔ اچھا اخلاق انسان کو اللہ کے قریب اور لوگوں میں محبوب بنا دیتا ہے*🌹💐

22/01/2026

🥀 *خاموش رہ کر اللّٰہ پر چھوڑ دینا ہر کسی کے بس کی بات نہیں*🌱
🥀 *یہ وہ یقین ہے جو بہت صبر کے بعد آتا ہے* 🌱

🌹

22/01/2026

*✍🏻مقابلہ بند کریں، تربیت شروع کریں*
*کس کا کھانا بہتر؟*
*کس کے بچے زیادہ تمیز دار؟*
*کس نے کتنا پڑھ لیا؟*
*یہ مقابلے بچوں کو نکھارتے نہیں، اکثر دل توڑ دیتے ہیں۔ والدین کی ذمہ داری یہ نہیں کہ وہ بچوں کو دوسروں سے آگے نکالیں، بلکہ یہ ہے کہ انہیں اللہ سے جوڑیں اعتماد دیں اور سنواریں۔ اللہ تعالیٰ نیت، کوشش اور تربیت کو دیکھتا ہے۔ ہر بچہ اپنی رفتار سے آگے بڑھتا ہے ۔*
*لہٰذا مقابلہ نہیں، حکمت، صبر اور دعا کے ساتھ اپنی ذمہ داری نبھاتے رہیں۔*😊

Address

Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shafiq Siddiq posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share