Voice News

Voice News Voice News Official page
Voicenewstv.com
(1612)

ملک بھر میں بارشیں؛ چھتیں بیٹھ گئیں، دریا بپھر گئے، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے الرٹ جاری                                ...
26/07/2026

ملک بھر میں بارشیں؛ چھتیں بیٹھ گئیں، دریا بپھر گئے، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے الرٹ جاری


ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث پنجاب میں متعدد حادثات، شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ، سندھ میں دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ جبکہ خیبر پختونخوا میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کے خدشات کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

مستونگ میں فورسز کا آپریش العزم جاری، ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 13 ہو گئی                                       سکیورٹی ف...
26/07/2026

مستونگ میں فورسز کا آپریش العزم جاری، ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 13 ہو گئی


سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں آپریشن العزم کے تحت انٹیلی جنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کیا، جس کے بعد آپریشن میں ہلاک دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 13 ہو گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔ کارروائی میں اسلحہ، بارودی مواد اور آئی ای ڈی تیار کرنے کا سامان بھی برآمد کیا گیا۔

روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین ، ایک ہفتے میں پیٹرول 20 اور ڈیزل 55 روپے مہنگا ہو گیا                                ...
26/07/2026

روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین ، ایک ہفتے میں پیٹرول 20 اور ڈیزل 55 روپے مہنگا ہو گیا


روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے فیصلے کے بعد ایک ہفتے کے دوران اب تک پیٹرول 20 روپے 81 پیسے اور ڈیزل 55 روپے 36 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے 18 جولائی سے پیٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔

اس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین 21 جولائی کو ہوا جس میں پٹرول 35 پیسے سستا جبکہ ڈیزل 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔

ایران امریکا کشیدگی ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 2 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں                                  ...
26/07/2026

ایران امریکا کشیدگی ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 2 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں


امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 2 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

مشرقِ وسطیٰ، یورپ اور افریقا میں خام تیل کے فزیکل کارگوز کی قیمتوں میں اس ہفتے نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جن میں بعض کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل کے قریب جا پہنچی۔

اس اضافے کی وجہ ایران اور یوکرین کی جنگوں سے منسلک سپلائی میں رکاوٹیں ہیں، جن کے باعث خریدار فوری فراہمی کے لیے متبادل ذرائع سے تیل حاصل کرنے کی دوڑ میں لگ گئے ہیں۔

امریکا نے نئی عالمی ویزا پالیسی کا اعلان کر دیا؛ مزید پابندیاں نافذ                                    امریکا نے نئی عال...
25/07/2026

امریکا نے نئی عالمی ویزا پالیسی کا اعلان کر دیا؛ مزید پابندیاں نافذ


امریکا نے نئی عالمی ویزا پابندی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت مخصوس افراد اور ان کے قریبی اہل خانہ کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امریکی شہریوں کو نشانہ بنانے والے سائبر جرائم، دھوکہ دہی اور آن لائن استحصالی اسکیموں کے خلاف وسیع مہم کا حصہ ہے۔

بیان کے مطابق نئی پالیسی کے تحت آن لائن سرمایہ کاری فراڈ، سیکسٹورشن (نجی مواد کی بنیاد پر بلیک میلنگ) اور دیگر سائبر جرائم میں ملوث افراد ویزا پابندیوں کی زد میں آئیں گے۔

سوئس پاکستانی نژاد سعدیہ زاہدی انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی ڈائریکٹر جنرل مقرر                               ...
25/07/2026

سوئس پاکستانی نژاد سعدیہ زاہدی انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی ڈائریکٹر جنرل مقرر


سوئس پاکستانی نژاد سعدیہ زاہدی کو انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کر دیا گیا۔

سعدیہ زاہدی یکم نومبر 2026 کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گی اور آئی اے ٹی اے کی تاریخ میں اس منصب پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہوں گی۔

سعدیہ زاہدی آئی اے ٹی اے کی 9 ویں ڈائریکٹر جنرل ہوں گی، وہ اس سے قبل ورلڈ اکنامک فورم میں منیجنگ ڈائریکٹر اور منیجنگ بورڈ کی رکن کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

آئی اے ٹی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین اور لاٹام ایئرلائنز گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر روبرٹو الوو نے اپنے بیان میں کہا کہ بورڈ سعدیہ زاہدی کی تقرری پر انتہائی خوش ہے۔

آبنائے ہرمز سے بحری آمدورفت کی بحالی کے انتظامات ایران خود طے کرے گا، عباس عراقچی                                  ایران...
25/07/2026

آبنائے ہرمز سے بحری آمدورفت کی بحالی کے انتظامات ایران خود طے کرے گا، عباس عراقچی


ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے بحری آمدورفت کی بحالی کے انتظامات ایران خود طے کرے گا۔

عباس عراقچی نے کہا ہے کہ یمن، باب المندب اور خطے کے دیگر تنازعات کا کوئی فوجی حل نہیں، ان مسائل کے حل کے لیے مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں۔

سرکاری اخبار ایران ڈیلی کو دیے گئے انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت (MoU) کا آرٹیکل 5 واضح ہے، جس کے تحت آبنائے ہرمز سے ٹرانزٹ کے طریقہ کار کا تعین ایران کرے گا۔

مریم نواز کی جانب سے آزاد کشمیر کو الیکٹرک بسوں کا تحفہ، پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن سے رجوع                           ...
25/07/2026

مریم نواز کی جانب سے آزاد کشمیر کو الیکٹرک بسوں کا تحفہ، پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن سے رجوع


مظفر آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے آزاد کشمیر کو 10 الیکٹرک بسیں دینے کے اعلان پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آزاد کشمیر سے رجوع کر لیا۔

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل سے ملاقات کی اور مریم نواز کی تصاویر کے ساتھ آزاد کشمیر کو فراہم کی گئی الیکٹرک بسوں کے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

نیئر بخاری نے کہا کہ انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد عوامی وسائل کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا انتخابی قوانین اور ضابطہ اخلاق کے خلاف ہے۔

طلبا کے مطالبات منظور؛ کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان                          کاکروچ جنتا پارٹی نے بھارت...
25/07/2026

طلبا کے مطالبات منظور؛ کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان


کاکروچ جنتا پارٹی نے بھارت میں امتحانی پرچے لیک ہونے کے خلاف جاری احتجاج حکومت سے مذاکرات کے بعد ختم کرنے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔

اس اعلان سے چند گھنٹے قبل بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان نے احتجاجی طلبا کے مطالبے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

کاکروچ پارٹی کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات اور مطالبات کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔

دل کی اچھی صحت کے لیے چہل قدمی کا مثالی وقت کونسا ہوتا ہے؟                           ہم میں سے بیشتر افراد کی نظر میں چہ...
25/07/2026

دل کی اچھی صحت کے لیے چہل قدمی کا مثالی وقت کونسا ہوتا ہے؟


ہم میں سے بیشتر افراد کی نظر میں چہل قدمی کی کوئی اہمیت نہیں کیونکہ یہ وہ کام ہے جو ہم روز ہی کرتے ہیں، مگر یہ عادت ورزش کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔

یہ بات تو پہلے ہی ثابت ہوچکی ہے کہ زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا متعدد امراض جیسے ذیابیطس، امراض قلب اور موٹاپے کا باعث بن سکتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ روزانہ کے معمولات میں چہل قدمی کو شامل کرکے متعدد امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ کم کیا جا سکتا ہے۔

خاص طور پر اس عادت سے امراض قلب بشمول ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

Address

Askari 11 Main Blueward
Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share