16/10/2025
میرپور میں محکمہ صحت عامہ اور مسلم ہینڈز کے اشتراک سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلیال میں ڈینگی آگاہی اور گلوبل ہینڈ واشنگ ڈے کے حوالے سے سیشن منعقد کیا گیا۔
طلباء اور عملے کو ڈینگی سے بچاؤ، اس کی علامات، احتیاطی تدابیر اور ہاتھ دھونے کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔
سیشن میں عملی مظاہرے، معلوماتی پریزنٹیشنز اور پمفلٹس کی تقسیم کے ذریعے صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دیا گیا۔