Daily Kashmir News

Daily Kashmir News Letest news about azad kashmir and pakistan and fellow us on twitter :https://twitter.com/DaliyKash

23/05/2022
ممتاز آزادی پسند رہنما، چئیرمین لبریشن فرنٹ محمد یاسین ملک کے خلاف دہلی کی عدالت میں مودی حکومت کے جھوٹے اور بے بنیاد مق...
19/05/2022

ممتاز آزادی پسند رہنما، چئیرمین لبریشن فرنٹ محمد یاسین ملک کے خلاف دہلی کی عدالت میں مودی حکومت کے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات کی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔ یٰسین ملک کے خلاف بھارتی خصوصی عدالت میں ٹرائل بالکل یکطرفہ ہے۔ دوران ٹرائل یٰسین ملک نے بجائے وکیل کے خود پیروی کی جس میں یٰسین ملک کو تہاڑ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعہ محض حاضری کیلئے پیش کیا جاتا رہا۔ کسی بھی موقع پر یٰسین ملک کو نہیں سنا گیا ۔ گواہوں کی شہادتوں پر یٰسین ملک کی طرف سے ازخود جرح کے مطالبہ کو مسترد کرتے ہوئے گواہوں سے جرح نہیں کرنے دی گئی جس پر یٰسین صاحب نے عدالتی عمل کا بائیکاٹ کیا، خصوصی عدالت نے اس بائیکاٹ کو بادی النظر میں الزامات کو تسلیم کیے جانے سے طے کیا جس پر 19 مئی کو سزا سنائی جائے گی ۔ یٰسین ملک کا کہنا تھا کہ
"میرے خلاف تمام مقدمات جھوٹے من گھڑت سیاسی اور فرضی ہیں۔ بھارتی حکومت مجھے سزا دینے کا طے کر چکی ہے۔ اپنی آزادی کا مطالبہ کسی بھی لحاظ سے غیر قانونی اور غیر جموری نہیں ہے۔ اگر آزادی کا مطالبہ جرم ہے تو میں نتائج بھگتنے کے لیے تیار ہوں ۔ لیکن میں حکومت ہند اور عدلیہ کی طرف سے غیر منصفانہ طریقے استعمال کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے، اپنے دفاع کے لیے کوئی وکیل نہیں کروں گا ".
یٰسین ملک کو سیاسی انتقام اور بھارت بھر میں جاری نفرت کی لہر کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ یسین ملک کی طرف سے الزامات تسلیم کرنے کی خبر بد نیتی پر مبنی ہے۔ اور اس کا پس منظر بتانے سے گریز کیا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا یہ خبر ایک خاص مقصد کے تحت پھیلا رہا ہے کہ یٰسین ملک نے اپنے خلاف لگائے گئے تمام الزامات کو تسلیم کر لیا ہے جبکہ ایسا نہیں ہے.
یٰسین ملک ایک سیاسی آزادی پسند رہنما ہیں اور اپنی قوم کی آزادی کی پر امن سیاسی جدوجہد کر رہے ہیں۔ خدشہ ہے کہ بھارتی انتہا پسند حکومت آنے والے انتخابات سے قبل بھارتی انہتا پسندوں کی جذباتی حمایت حاصل کرنے کے لیے محمد یٰسین ملک کو انتقام کا نشانہ بنا سکتی ہے۔ جس کے لئے وہ میڈیا کے ذریعے بے بنیاد پروپیگنڈا پھیلا کر رائے عامہ ہموار کر رہی ہے۔ ۔ ہمیں بھارتی میڈیا کے منفی پروپگنڈے کا موثر جواب دینا ہو گا. ریاست جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور ہمارے خیرخواہ پاکستانی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ بھائی بھارتی میڈیا کی خبریں ہرگز کاپی پیسٹ نہ کریں اس سے بھارتی بیانیے کو پزیرائی مل رہی ہے۔

آپ سمیت ہر درد دل رکھنے والے غیرت مند مسلمان سے درخواست ہے کہ یسین ملک کے خلاف بھارتی حکومت اور خصوصی عدالت کے غیر منصفانہ ، غیر انسانی، غیر اخلاقی اور غیر جمہوری رویوں کے خلاف آواز بلند کریں اور ایسا کرتے ہوئے مزکورہ لازم استعمال کر کے ہماری آواز کو موثر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں.

24/04/2022

میرے سوشیالوجی کے استاد کہتے تھے کہ ڈرو اس شخص سے جو سب جانتا ہو۔ ایسے کو کچھ بتانا یا سکھانا یا سوائے پٹی کے کچھ بھی پڑھانا ناممکن ہے . غیر سیاسی پوسٹ

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Kashmir News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Kashmir News:

Share