Piyame mashriq

Piyame mashriq Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Piyame mashriq, Media/News Company, gulberg, Lahore.

18/11/2020
کراچی جمعہ میں لیڈی پولیس آفیسر شرفت خان اور نمازیوں کا جھگڑا۔سچ کیاہے۔۔?جو میں نے دیکھا۔۔? 👇کل سے میڈیااس خاتون کو ہیرو...
13/04/2020

کراچی جمعہ میں لیڈی پولیس آفیسر شرفت خان اور نمازیوں کا جھگڑا۔
سچ کیاہے۔۔?
جو میں نے دیکھا۔۔? 👇
کل سے میڈیااس خاتون کو ہیرو کے طور پہ پیش کررہاہے۔حقیقت کیاہے۔
ان سے ملیے یہ ہیں ہماری بہادر آفیسر شرافت خان۔انہوں نے کل ایک بہت بڑا کارنامہ سرانجام دیاہے۔یقین مانیے دل باغ باغ ہوگیاہے۔
کل ان کو خبر ملی کہ جامع مسجد حقانی سیوڑھی بابا اورنگی ساٹٹ ٹاون میں جمعہ کی نماز آدإ ہورہی ہے۔جیسے ہی اطلاع ملی ہماری فرض شناس پولیس آفیسر نے جان کی پرواہ کیے بنا دو پولیس مباٸل کے ساتھ موقع پہ پہنچی.
پہنچتے ہی مسجد کے دروازے پہ چیخنا شروع کردیا۔چونکہ خود سوات سے تعلق رکھتی ہیں اس لیے پشتو میں مسجد کے دروازے پہ کھڑے ہوکے پہلے پہل خوب گالیاں دے کے مسجد کے تقدس کا حق آدا کیا۔
لیکن چونکہ ان بابرکت گالیوں سے مجمعے کو اشتعال دلانے میں ناکام رہیں توانہوں نے ایک قدم آگے بڑھ کے وہاں کی پشتوں برادری کو وہ سب گالیاں دیں جومحترمہ کو یاد تھیں۔
معاملہ یہاں ٹھنڈارہا۔محترمہ یہاں بھی ناکام رہیں۔کسی کو اشتعال دلاکے اپنے آپکو بہادر پولیس آفیسر کیش نہ کرو سکی۔چونکہ جمعے کا خطبہ شروع تھا۔اور ہرچھوٹے بڑے مسلمان کوپتہ ہے کہ خطبہ جمعہ کے بیچ بولنا گناہ ہے۔لھذا امام صاحب نےخطبہ پہ اور مقتدیوں نے سماعت پہ توجہ دی۔البتہ مسجد آنے والے نمازی سیڑھیوں پہ محترمہ کا گالیوں والا خطبہ سنتے رہے۔یاد رہے اس مسجد کے ٹوٹلی نمازی پختون ہیں۔
ہماری بہادر آفیسرکی جب اس پہ دال نہ گلی تو پولیس کے ہمراہ بوٹو سمیت مسجد کے اندر صفوں کو چیرتی ہوی امام کی طرف جانے لگی۔صحن سے مسجد کے برآمدے تک پہنچ گٸ۔پھر مسجد کے اندر تیسری صف تک پہنچی تھی کہ ایک نواجوان نمازی آفیسرکی فرض شناسی کے سامنےکھڑا ہوگیا۔اسے جوتے اتارنے اور گالیوں سے منع کیاہے۔اس دوران محترمہ نے اپنے ہاتھ موجودڈنڈے کااستعمال شروع کردیا۔اس دوران دوسرے لوگ مسجد سے باہر نکالنے کے لیے دھکے دینے لگے جس کی وجہ سے محترمہ کا تھوڑا میکپ اور ناک پہ خراش آگی اور یوں محترمہ آگ بگولا ہوگی۔اور پھر کیاخطبہ۔کیامسجد۔کیانمازی۔کیا بزرگ۔سب کو دھمکیاں دینے لگے۔برحال نمازیوں نے غلطی یہ کی کہ اس کو مسجد خداکا گھرہے ۔جوتے سمیت آپ نہیں آسکتی کہ کے روکا۔اور نکالا۔جس پہ محترمہ کے چند جملے ملاحظہ فرماٸیے۔
تا سو ٹول پختانہ بیغیرتا۔
اور دلا گان۔
مجھے چونکہ پشتو نہیں آتی ۔اس لیے ترجمہ کررہاہو۔
تم تمام پختون بیغرت ہو۔دلے ہو۔بے شرم ہو۔
اب فیصلہ آپ پہ چھوڑ رہاہوں۔
کیاکوی گناہ گار مسلمان اپنی عبادات گاہ کی بے حرمتی قبول کرسکتاہے۔
کیاکوی آفیسر ہزاروں کی تعداد میں موجودایک برادی کو گالیاں دے سکتاہے۔
کیا نمازیوں کو مسجد سے روکنا امام کا کام ہے۔
کیا اس ساری سیچوٸیشن میں اگر آپ ہوتے تو آپ کیاکرتے۔پھولوں کے ہارپہناتے یادو لافے
کیا ایک آفیسر کو ایساکرنےکا حق حاصل ہے۔
ظلم تویہ کہ امام مسجد اور انتظامیہ پہ آٹھ مختلف قسم کے دفعات لگا کے ایف آٸ آر درج کردی گی۔
اور مسجد کو سیل کرنے کی دھمکیاں بھی مل رہی ہیں۔
فیصلہ آپ پہ چھوڑتے ہیں۔
میڈیا کل سے اس گھٹیا۔قسم کی آفیسرکوہیروکو طور پہ پیش کررہاہے۔اہل محلہ کا جینا دو بھر کیاہوا ہے۔لوگوں کو اس کی اصلیت بتاٸیے۔اور اسکے خلاف آواز اٹھاٸیے۔
چشم دید گواہ عبدالرحمن درویش

پنجاب حکومت نے  15 اپریل سے جزوی لاک ڈاؤن ہٹانے اور کچھ شرائط کے ساتھ نرمی کا فیصلہ کیا ہے ۔چار افراد سے زائد کے جمع ہون...
13/04/2020

پنجاب حکومت نے 15 اپریل سے جزوی لاک ڈاؤن ہٹانے اور کچھ شرائط کے ساتھ نرمی کا فیصلہ کیا ہے
۔چار افراد سے زائد کے جمع ہونے پر پابندی
۔فیس ماسک کے بغیر باہر نکلنے پر پابندی ۔
۔فیکٹری مساجد آفس بلڈنگ کے مین گیٹ walk through گیٹ کی تنصیب
۔ہر جگہ سیینیٹائزر کی دستیابی
۔ کاروبارکی ٹائمنگ صبح 9بجے سے شام 5بجے تک
۔دودھ کی دکانیں صبح 6:00 سے رات 8 بجے تک کی اجازت ہوگی
۔بڑے شاپنگ مال شادی ہال ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ مدارس تاحال بند رہیں گے نوٹیفکیشن جلد جاری ھونے کا امکان ۔ ذرائع

نارووال کی معروف دینی شخصیت مولانا یحییٰ خان محسن انتقال کر گئے۔انا للہ وانا الیہ راجیعون
12/04/2020

نارووال کی معروف دینی شخصیت مولانا یحییٰ خان محسن انتقال کر گئے۔انا للہ وانا الیہ راجیعون

12/04/2020

*کون یقین کرے گا.....!!*
اٹلی کا ایک وفد جو صومالیہ جیسے غریب ملک میں تھا اس نے اپنے ملک اٹلی جانے سے انکار کردیا اور صومالیہ کی حکومت سے درخواست کی کہ اسے وہیں مستقل قیام کی اجازت دی جائے ____!

*کون اعتبار کرے گا........!*
صومالیہ کے وزیراعظم نے اپنا دور اقتدار ختم ہونے کے بعد سکون اور خوش حالی کے لیے برطانیہ کو ہجرت کی _اس کا برطانیہ میں کرونا وائرس سے انتقال ہوگیا...!

*کسے یقین آئے گا.........!!*

امریکی صدر ٹرمپ نے میکسیکو کے غیر قانونی مہاجرین کو امریکہ میں داخلے سے روکنے کے لیے دونوں ملکوں کے بیچ ایک دیوار کھینچی تھی.... آج امریکی غیر قانونی مہاجرین کو روکنے کے لیے میکسیکو اسی دیوار کا استعمال کررہا ہے........!

*کون یقین کرسکتا تھا.......!!*

دو ماہ قبل اسپین اپنے یہاں مراقش کے راستے داخل ہونے والے غیر قانونی افریقی مہاجرین کی کشتیوں سے پریشان تھا... آج وہی کشتیاں اسپینی مہاجرین کو لے کر مراقش میں داخل ہونے کی کوشش کررہی ہیں..!

*کسے یقین آئے گا..........!!*

ایک طاقتور فوج، مضبوط اکانومی.... کی متحمل طاقتیں جو یہ کہتی تھیں کہ ہمیں کوئی خوفزدہ نہیں کرسکتا... آج خوف و ہراس میں مبتلا ہیں....!

*کون سچ مانے گا.........!!*

مسجدیں مقفل ہیں اور اجتماعی نمازیں معطل ہیں.. لیکن ان ملکوں میں اذانیں دی جارہی ہیں جہاں یہ ممنوع تھیں....!

*کون اعتبار کرے گا.....!!*
وہائٹ ہاؤس میں قرآن کی تلاوت کی جائے گی جہاں اسے دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا... امریکی اور مغربی اخبارات اور مذہب بیزار ملکوں میں احادیث نبوی صلعم کی تفسیر و تشریح کی جائے گی....!

*کون اعتبار کرے گا........!!*
جنگ جیتنے کے لیے فوجیں بھیجی جاتی تھیں... وہیں آج انھیں بچانے کے لیے محاذ جنگ سے الگ کیا جارہا ہے......!

*کون یقین کرے گا....!!*
جو ڈاکٹرز قدرتی طریقے سے علاج کے خلاف تھے وہی آج اپنی پیشہ ورانہ ناکامی کے بعد اس وبا کے علاج کے لیے قدرتی طریقہ علاج کی تلاش میں ہیں......!

*اگر یہ تمام باتیں آج سے تین ماہ قبل کہی جاتیں تو ہم میں سے کوئی اس کا یقین نہ کرتا_*

*کہو..... تعریف اس خدا کے لیے ہے جس نے تبدیل نہ ہونے والی چیزوں کو تبدیل کردیا....*

*کہو... اے خدا...! ہمارے لیے حالات بدل دے اور انھیں ہمارے لیے بہترین کردے...*

*کہو.... اے خدا.... ہمارے دلوں کو بدل دے.. انھیں اپنے راستے کی طرف موڑ دے.... اسی مالک الملک کے لیے تمام تعریفیں ہیں...*

*کہو.... اے میرے مالک... میں پناہ چاہتا ہوں نعمتوں کے بعد محرومی سے، خوشحالی کے بعد بدحالی سے، امیری کے بعد غریبی سے اور ایمان کے بعد کفر سے........*

*کہو... اے مالک الملک... تیری ذات سے ہماری امیدیں کبھی ختم نہ ہوں گی... یہ مصیبت کے بادل جلد چھٹ جائیں گے.... ان شا اللہ ہماری کیفیت بھی جلد ہی تبدیل ہوجائے گی.... اے ارحم الراحمین.. تو بڑا فیاض ہے اور تمام تعریفیں تیرے ہی لیے ہیں.... بس ہم پر رحم فرما.......*

Address

Gulberg
Lahore
54200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Piyame mashriq posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Piyame mashriq:

Share