INNA Punjab

INNA Punjab Electronic & Print Media News Agency

غنڈہ گرد تنظیمی گروپس کیخلاف بھتہ خوری ناجائز اسلحہ سمیت قانونی دفعات کے تحت مقدمہ درج۔تھانہ سٹی پنڈی بھٹیاں پولیس کی بہ...
30/09/2026

غنڈہ گرد تنظیمی گروپس کیخلاف بھتہ خوری ناجائز اسلحہ سمیت قانونی دفعات کے تحت مقدمہ درج۔

تھانہ سٹی پنڈی بھٹیاں پولیس کی بہترین کارکردگی۔بدمعاشی کلچر کو فروغ دینے والے گروپس کے کیخلاف مقدمہ درج۔

ویلڈن ڈی پی او حافظ آباد فواد احمد

عوامی جان و مال عزت و آبرو کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری ہے۔

ان غنڈہ عناصر کے خلاف ضلع بھر میں قانونی کاروائیوں کی عوامی اپیل ہے ان غنڈوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے۔

30/09/2026

حافظ آباد کی ایک بیٹی نے اپنے والد سغیر نصیر کے معاملے پر فریاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے والد حافظِ قرآن ہیں اور انہوں نے کبھی حرام کمائی نہیں کی۔ بیٹی کے مطابق اینٹی کرپشن نے ان کے والد کو مبینہ طور پر ٹریپ کیا ہے۔

بیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور اگر کوئی غلط فہمی یا زیادتی ہوئی ہے تو اس کا ازالہ کیا جائے۔

29/09/2026

گزشتہ رات حملہ کے بعد سے لیکر اب تک سینکڑوں کی تعداد کالز، پیغامات کا تانتا بندھا ہوا ہے مجھ سے متعدد دوستوں کے فون کالز نہیں سن سکا پیغام نہیں دے سکا جس کے لیے معزرت سب دوست جاننا چاہتے تھے کہ میرے ساتھ وقوعہ کیا ہوا ہے تو اس کی تفصیل اس وی لاگ میں موجود ہے.

انشاءاللہ لکھتے دیکھاتے رہیں کسی سے ڈر اور خوف نہیں، پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے کہ شہر کے درمیان میں مجھے اور میرے عزیز لیاقت وٹو ممبر ایگزیکٹو کونسل ڈسٹرکٹ پریس کلب حافظ آباد کو تشدد بنانے والے بڑے آرام سے نکل گیے.

ہم انشاء اللہ ہمارے خلاف تشدد سازش میں ملوث لوگوں کو بے نقاب کریں گے سب کے چہرے دیکھائیں گے. قانون اپنا راستہ بنائے گا اور سب کٹہرے میں ہوں گے اور جیل جائیں گے.

شوکت علی وٹو سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ پریس کلب حافظ آباد

29/09/2026

سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ پریس کلب حافظ آباد پر حملہ کرنے والے افراد کے فرار ہونے کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی ہے، جس میں حملہ آوروں کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں 20 سے 25 افراد پر مشتمل مسلح گروہ گینگ نے صحافیوں پر حملہ کیا اور اسلحہ کے زور پر ان کی جیب سے رقم اور دیگر قیمتی سامان مبینہ طور پر چھین کر فرار ہوگیا۔ سوال یہ ہے کہ واقعے کے تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 397 اور دیگر متعلقہ دفعات کا اطلاق نہیں بنتا؟ اسی طرح صحافی کو خوفزدہ کرنے، تشدد کا نشانہ بنانے اور فرائض کی ادائیگی سے روکنے کے معاملے میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7ATA کے تحت کارروائی کے قانونی جواز کا بھی جائزہ لیا جانا چاہیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر اطلاعات و نشریات، وزیر داخلہ پنجاب، آئی جی پنجاب اور بالخصوص ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ آباد ڈاکٹر فواد احمد سے مطالبہ ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، واقعے میں ملوث تمام افراد کو فوری گرفتار کیا جائے اور شواہد کی روشنی میں ڈکیتی، تشدد، دہشت گردی یا دیگر قابلِ اطلاق قانونی دفعات شامل کرنے کے معاملے کا قانون کے مطابق جائزہ لیا جائے۔

A video showing the individuals involved in the attack on the (Shoukat Ali Watto) of District Press Club Hafizabad fleeing the scene has surfaced, in which the alleged attackers can reportedly be clearly seen.

According to sources, an armed group comprising 20 to 25 individuals allegedly attacked the and, at gunpoint, forcibly took cash and other valuables from his pocket before fleeing the scene. The question is whether, after examining all legal aspects of the incident, Section 397 of the Pakistan Penal Code (PPC) and other relevant provisions may be applicable. Similarly, the basis for invoking Section 7 of the Anti-Terrorism Act should also be examined in light of allegations that the was intimidated, assaulted and prevented from performing his professional duties.

Chief Minister Punjab Maryam Nawaz, the Minister for Information and Broadcasting, the Punjab Home Minister, the Inspector General of Police Punjab, and particularly District Police Officer Hafizabad Dr. Fawad Ahmed are urged to take immediate notice of the incident and ensure a transparent and impartial . All individuals allegedly involved should be arrested without delay, and, based on the available evidence, the applicability of provisions relating to robbery, assault, terrorism or any other relevant offences should be examined strictly in accordance with the law.

حافظ آباد میں RTI قانون کے تحت معلومات نہیں دی جاتیں، سرکاری محکموں میں پبلک انفارمیشن آفیسر تا حال مقرر نہیں کیے. معلوم...
28/09/2026

حافظ آباد میں RTI قانون کے تحت معلومات نہیں دی جاتیں، سرکاری محکموں میں پبلک انفارمیشن آفیسر تا حال مقرر نہیں کیے. معلومات کا حصول قانون کے تحت ہر شہری کا حق ہے.

معلومات تک رسائی کا عالمی دن ہر سال 28 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔

مقصد: ہر فرد کے لیے درست، بروقت اور قابلِ اعتماد معلومات تک رسائی کی اہمیت کو اجاگر کرنا.

آئینِ پاکستان کا آرٹیکل 19-اے ہر شہری کو عوامی اہمیت کے معاملات میں معلومات تک رسائی کا بنیادی حق دیتا ہے۔

𝐒𝐡𝐨𝐮𝐤𝐚𝐭 𝐀𝐥𝐢 𝐖𝐚𝐭𝐭𝐨
𝐕𝐨𝐢𝐜𝐞 𝐎𝐟 𝐇𝐚𝐟𝐢𝐳𝐚𝐛𝐚𝐝
𝙂𝙚𝙣𝙚𝙧𝙖𝙡 𝙎𝙚𝙘𝙧𝙚𝙩𝙖𝙧𝙮 𝘿𝙞𝙨𝙩𝙧𝙞𝙘𝙩 𝙋𝙧𝙚𝙨𝙨 𝘾𝙡𝙪𝙗 𝙃𝙖𝙛𝙞𝙯𝙖𝙗𝙖𝙙
📲🇵🇰03456522331

ایک آواز-ایک مشن-ایک تحریک

28/09/2026

حافظ آباد
ضلعی انتظامیہ، پیرا فورس ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس،گوشت، سبزی، اشیاء خوردونوش کے ریٹس کنٹرول کرنے میں ناکام، جو پنجاب حکومت کے لیے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں
شوکت علی وٹو کا وی لاگ دیکھیے

𝐒𝐡𝐨𝐮𝐤𝐚𝐭 𝐀𝐥𝐢 𝐖𝐚𝐭𝐭𝐨
𝐕𝐨𝐢𝐜𝐞 𝐎𝐟 𝐇𝐚𝐟𝐢𝐳𝐚𝐛𝐚𝐝
𝙂𝙚𝙣𝙚𝙧𝙖𝙡 𝙎𝙚𝙘𝙧𝙚𝙩𝙖𝙧𝙮 𝘿𝙞𝙨𝙩𝙧𝙞𝙘𝙩 𝙋𝙧𝙚𝙨𝙨 𝘾𝙡𝙪𝙗 𝙃𝙖𝙛𝙞𝙯𝙖𝙗𝙖𝙙
📲🇵🇰03456522331

ایک آواز-ایک مشن-ایک تحریک

لاہور سے اغواء ہونے والے نوجوان کی نعش /ورثاء کے بغیر تدفین/اے ٹی ایم کارڈ اگلے دن استعمال ہوا19 ستمبر کو 33 سالہ حافظ م...
27/09/2026

لاہور سے اغواء ہونے والے نوجوان کی نعش /ورثاء کے بغیر تدفین/اے ٹی ایم کارڈ اگلے دن استعمال ہوا

19 ستمبر کو 33 سالہ حافظ محمد حارث گھرسے اپنی مہران گاڑی لیکر نکلا،والدہ کا بیٹے سے رابطہ ہوا جس پر اس نے بتایا کہ وہ کچھ دیر میں گھر لوٹ آئے گا، مگر ایسا ممکن نہ ہوا،اس فون کال کے بعد ورثاء کا حافظ محمد حارث سے رابطہ نہ ہوسکا اور حارث کا نمبر بھی بند ہوگیا۔20 ستمبر کو جوہر ٹاون پولیس نے حارث کے اغواء کا مقدمہ اسکی والدہ کے بیان پر درج کرلیا ،تحقیقات شروع ہوئیں مگر حارث کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

مقدمہ کے اندراج کے پانچویں روز پتہ چلا کہ حافظ محمد حارث کی نعش حافظ آباد کےعلاقہ پنڈی بھٹیاں سے ملی ہیں اور پولیس اسکی تدفین بھی کرچکی ہے،پولیس ذرائع کے مطابق حارث کی گاڑی سے اسکی نعش تقریبا ایک کلو میٹر دور پڑی ملی،حارث کا موبائل فون اور پرس بھی غائب تھا جبکہ اس کا اے ٹی ایم کارڈ بھی گجرات کے نواحی جلا ل پور جٹاں کے علاقہ پر استعمال ہوا ہے۔

جوہر ٹاون پولیس نے واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں، میڈیکل رپورٹ کے بعد ایف آئی آر میں مزید دفعات شامل کی جائینگی۔

27/09/2026

الحاج ناصر حبیب نے سوا ارب روپے سے 4400 افراد کا عمرہ پیکچ کا اعلان کیا ہے جو ایک بڑا اعلان ہے پاکستان کی کیا شاید دنیا بھر میں کس نے اپنے طور پر اتنے لوگوں کو عمرہ پیکچ نہیں دیا ہو گا، ایک اچھا عمل ہے جس کو جتنا سراہا جائے کم ہے.
زندہ باد الحاج ناصر حبیب زند باد.

تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ میں ایف اے کے سالانہ امتحان میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے گورنمنٹ گریجویٹ کالج پنڈی ب...
27/09/2026

تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ میں ایف اے کے سالانہ امتحان میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے گورنمنٹ گریجویٹ کالج پنڈی بھٹیاں کے دو طلباء میں کیش پرائز اور اعزازی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔

پوزیشن ہولڈر طالب علموں کی حوصلہ افزائی کے لئے تقریب میں ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے انعامات تقسیم کیے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تنویر یاسین،اسسٹنٹ کمشنر نرجس خاتون جعفری،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز خرم شہزاد،پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر علی عمران سید،وائس پرنسپل پروفیسر اصغر علی چشتی سمیت پوزیشن ہولڈرز طلباء کے والدین بھی موجود تھے۔گورنمنٹ گریجویٹ کالج پنڈی بھٹیاں تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ کے سات اضلاع میں واحد سرکاری کالج ہے جس کے دو طلباء نے آرٹس گروپ میں پوزیشنیں حاصل کیں۔طالب علم محمد اسحاق نے 1079نمبر لیکر بورڈ میں دوسری جبکہ تقی حیدر نے 1059نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ڈپٹی کمشنر نے پوزیشن ہولڈرز طلباء،انکے اساتذہ اور والدین کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔ڈپٹی کمشنر نے طلباء کو نصیحت کی کہ کہ اس لگن اور محنت سے پڑھائی کا یہ سلسلہ جاری رکھا جائے تاکہ آئندہ امتحانات میں بھی آپ نمایاں کامیابی حاصل کر سکیں انکا کہنا تھا کہ طلباء کی یہ کامیابی نہ صرف انکے والدین کے لیے خوشی کا باعث ہے بلکہ ادارہ اور ضلع کی نیک نامی کا بھی باعث ہے اس لیے اپنا زیادہ سے زیادہ وقت تعلیم کے حصول میں گزاریں تاکہ آنے والے وقتوں میں کامیابی و کامرانی آپکا مقدر بن سکے۔

𝐒𝐡𝐨𝐮𝐤𝐚𝐭 𝐀𝐥𝐢 𝐖𝐚𝐭𝐭𝐨
𝐕𝐨𝐢𝐜𝐞 𝐎𝐟 𝐇𝐚𝐟𝐢𝐳𝐚𝐛𝐚𝐝
𝙂𝙚𝙣𝙚𝙧𝙖𝙡 𝙎𝙚𝙘𝙧𝙚𝙩𝙖𝙧𝙮 𝘿𝙞𝙨𝙩𝙧𝙞𝙘𝙩 𝙋𝙧𝙚𝙨𝙨 𝘾𝙡𝙪𝙗 𝙃𝙖𝙛𝙞𝙯𝙖𝙗𝙖𝙙
📲🇵🇰03456522331

ایک آواز-ایک مشن-ایک تحریک

26/09/2026

حافظ آباد :تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ میں ایف اے کے سالانہ امتحان میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے گورنمنٹ گریجویٹ کالج پنڈی بھٹیاں کے دو طلباء میں کیش پرائز اور اعزازی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔M News پر دیکھیے شوکت علی وٹو کی یہ رپورٹ.

𝙈 𝙉𝙚𝙬𝙨
𝐒𝐡𝐨𝐮𝐤𝐚𝐭 𝐀𝐥𝐢 𝐖𝐚𝐭𝐭𝐨
𝐕𝐨𝐢𝐜𝐞 𝐎𝐟 𝐇𝐚𝐟𝐢𝐳𝐚𝐛𝐚𝐝
𝙂𝙚𝙣𝙚𝙧𝙖𝙡 𝙎𝙚𝙘𝙧𝙚𝙩𝙖𝙧𝙮 𝘿𝙞𝙨𝙩𝙧𝙞𝙘𝙩 𝙋𝙧𝙚𝙨𝙨 𝘾𝙡𝙪𝙗 𝙃𝙖𝙛𝙞𝙯𝙖𝙗𝙖𝙙
📲🇵🇰03456522331

ایک آواز-ایک مشن-ایک تحریک

Address

Lahore
54000

Telephone

+923456522331

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when INNA Punjab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to INNA Punjab:

Shortcuts

Share

l="false"> Add listing
  • Login
  • Subscribe

    We will notify you when anything happens in Lahore.