میرا گاؤں

میرا گاؤں Plz this post and flow me

15/02/2025
موسموں کے اپنے اپنے رنگ۔❤️بکرمی کیلنڈر کا آخری مہینہ پھاگن اپنی تمام تر خوبصورتیوں کے ساتھ آنے کو تیار ہے۔ ہمارے ہاں یہ ...
15/02/2025

موسموں کے اپنے اپنے رنگ۔❤️
بکرمی کیلنڈر کا آخری مہینہ پھاگن اپنی تمام تر خوبصورتیوں کے ساتھ آنے کو تیار ہے۔ ہمارے ہاں یہ مہینہ تیز ہواؤں کی وجہ سے منفرد سمجھا جاتا ہے۔ سردیوں کا موسم آخری انگڑائیاں لے رہا ہے۔ دھوپ میں گرمی تو چھاؤں میں سردی بیٹھنے نہیں دیتی۔ اس مہینے میں بہار کے آثار دکھنا شروع ہو جاتے ہیں۔ پھاگن ہی کے مہینے میں سرسوں کے پیلے پھول کھلتے ہیں اور سرسبز گندم کے کھیت بہت خوبصورت نظر آتے ہیں۔ یہ سرسوں کا ساگ اور مکھن مکئی پکانے کا مہینہ ہے۔
پھاگن کے مہینے کا حسن ہمارے وطنِ عزیز کے میدانی علاقوں میں کھل کر دیکھا جا سکتا ہے۔ اس موسم میں سرسوں کے پھول چار سو کھلے ہوئے ہوتے ہیں۔ سرسوں کے پھولوں کی پیلی رنگت ماحول میں ایک عجیب کیف و سرور کی سی کیفیت پیدا کر دیتی ہے۔ اگرچہ کہ تند ہوا میں ٹھنڈک ہوتی ہے لیکن اس میں پوہ اور ماگھ جیسی کاٹ نہیں ہوتی ۔ سردیوں میں سویا سویا سا سورج پھاگن میں اچانک جاگ اٹھتا ہے اور اپنی موجودگی کا احساس دلوانا شروع کر دیتا ہے۔ قدرت نے ہر موسم اور ہر رُت کو ایک انفرادی حسن اور کشش عطا کی ہے۔ موسم چاہے انگریزی مہینوں کا ہو یا دیسی مہینوں کا، جمالیت پسند لوگ ہر موسم میں خوبصورتی کا کوئی نہ کوئی پہلو نکال ہی لیتے ہیں۔گیتوں، شعروں ، افسانوں اور محاوروں میں ساون، بہار اور دسمبرکے متعلق کئی رومانوی باتیں کی گئی ہیں۔ ایسے ہی یہ پھاگن کا مہینہ بھی رنگین رت تصور کیا جاتا ہے۔
درختوں کے پتے سردیوں میں بتدریج خشک ہوتے ہوتے پھاگن میں گر تے ہیں۔ پھاگن کی تیز ہوائیں پتوں کے جھڑنے کی رفتار کو اور بھی تیز کر دیتی ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ اس موسم میں رہے سہے پتے بھی جھڑ جاتے ہیں پتے جھڑ کر گرتے ہیں تاکہ ان کی جگہ نئے پتے کونپلیں شگوفے پھوٹیں۔
❤️تم نے گرتے ہوئے پتوں کو تو دیکھا ہو گا
اپنی ہر سانس وہ ٹہنی پہ گنوا دیتے ہیں
کیا خوب سجاتے ہیں بہاروں میں شجر کو
کڑی دھوپ میں اپنا آپ تک جلا دیتے ہیں
اور دیکھو تو ذرا کتنے بے رحم ہیں شجر
نئے پتوں کی خاطر
پرانے پتوں کی وفاؤں کو بھلا دیتے ہیں ....!!!۔

پھاگن کا مہینہ جو وسط فروری سے وسط مارچ تک رہتا ہے۔ پھاگن کے مہینے کو پاکستان اور بھارت کے پنجاب کے علاقوں میں خاص اہمیت حاصل ہے۔سرائیکی، پنجابی، ہندی اور ہندکو کے علاوہ دوسری مقامی بولیوں میں اس مہینے کے متعلق کئی محاورے اور اشعار موجود ہیں۔ اردو زبان میں

موسموں کے اپنے اپنے رنگ۔❤️بکرمی کیلنڈر کا آخری مہینہ پھاگن اپنی تمام تر خوبصورتیوں کے ساتھ آنے کو تیار ہے۔ ہمارے ہاں یہ ...
15/02/2025

موسموں کے اپنے اپنے رنگ۔❤️
بکرمی کیلنڈر کا آخری مہینہ پھاگن اپنی تمام تر خوبصورتیوں کے ساتھ آنے کو تیار ہے۔ ہمارے ہاں یہ مہینہ تیز ہواؤں کی وجہ سے منفرد سمجھا جاتا ہے۔ سردیوں کا موسم آخری انگڑائیاں لے رہا ہے۔ دھوپ میں گرمی تو چھاؤں میں سردی بیٹھنے نہیں دیتی۔ اس مہینے میں بہار کے آثار دکھنا شروع ہو جاتے ہیں۔ پھاگن ہی کے مہینے میں سرسوں کے پیلے پھول کھلتے ہیں اور سرسبز گندم کے کھیت بہت خوبصورت نظر آتے ہیں۔ یہ سرسوں کا ساگ اور مکھن مکئی پکانے کا مہینہ ہے۔
پھاگن کے مہینے کا حسن ہمارے وطنِ عزیز کے میدانی علاقوں میں کھل کر دیکھا جا سکتا ہے۔ اس موسم میں سرسوں کے پھول چار سو کھلے ہوئے ہوتے ہیں۔ سرسوں کے پھولوں کی پیلی رنگت ماحول میں ایک عجیب کیف و سرور کی سی کیفیت پیدا کر دیتی ہے۔ اگرچہ کہ تند ہوا میں ٹھنڈک ہوتی ہے لیکن اس میں پوہ اور ماگھ جیسی کاٹ نہیں ہوتی ۔ سردیوں میں سویا سویا سا سورج پھاگن میں اچانک جاگ اٹھتا ہے اور اپنی موجودگی کا احساس دلوانا شروع کر دیتا ہے۔ قدرت نے ہر موسم اور ہر رُت کو ایک انفرادی حسن اور کشش عطا کی ہے۔ موسم چاہے انگریزی مہینوں کا ہو یا دیسی مہینوں کا، جمالیت پسند لوگ ہر موسم میں خوبصورتی کا کوئی نہ کوئی پہلو نکال ہی لیتے ہیں۔گیتوں، شعروں ، افسانوں اور محاوروں میں ساون، بہار اور دسمبرکے متعلق کئی رومانوی باتیں کی گئی ہیں۔ ایسے ہی یہ پھاگن کا مہینہ بھی رنگین رت تصور کیا جاتا ہے۔
درختوں کے پتے سردیوں میں بتدریج خشک ہوتے ہوتے پھاگن میں گر تے ہیں۔ پھاگن کی تیز ہوائیں پتوں کے جھڑنے کی رفتار کو اور بھی تیز کر دیتی ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ اس موسم میں رہے سہے پتے بھی جھڑ جاتے ہیں پتے جھڑ کر گرتے ہیں تاکہ ان کی جگہ نئے پتے کونپلیں شگوفے پھوٹیں۔
❤️تم نے گرتے ہوئے پتوں کو تو دیکھا ہو گا
اپنی ہر سانس وہ ٹہنی پہ گنوا دیتے ہیں
کیا خوب سجاتے ہیں بہاروں میں شجر کو
کڑی دھوپ میں اپنا آپ تک جلا دیتے ہیں
اور دیکھو تو ذرا کتنے بے رحم ہیں شجر
نئے پتوں کی خاطر
پرانے پتوں کی وفاؤں کو بھلا دیتے ہیں ....!!!۔

پھاگن کا مہینہ جو وسط فروری سے وسط مارچ تک رہتا ہے۔ پھاگن کے مہینے کو پاکستان اور بھارت کے پنجاب کے علاقوں میں خاص اہمیت حاصل ہے۔سرائیکی، پنجابی، ہندی اور ہندکو کے علاوہ دوسری مقامی بولیوں میں اس مہینے کے متعلق کئی محاورے اور اشعار موجود ہیں۔ اردو زبان میں بھ

"✰!!🖇️💚!!♡︎اے خدا تیرے کن کے بغیر فقط خاک ہوں میں❤️ 🤍 ✓
01/04/2023

"✰!!🖇️💚!!♡︎

اے خدا تیرے کن کے بغیر فقط خاک ہوں میں❤️ 🤍 ✓

Address

Khalil Mughal
Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when میرا گاؤں posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category