اگلی بار جب کسی کی کوئی خامی آپ کی نگاہ میں آئے اور آپ اسے بتانے کو مچل مچل جائیں تو تھرٹی سیکنڈ روول یاد رکھیں۔
سوچیں کہ آیا اس خامی کو تیس سیکنڈ یا اس سے کم میں درست کیا جا سکتا ہے؟
اگر ہاں، تو بسم اللہ! بتا دیجیے۔
“ کاجل پھیل گیا ہے۔”
“سکارف میں سے چٹیا نظر آ رہی ہے۔”
“سینڈوچ کھاتے وقت کیچپ گال پر لگ گئی ہے۔”
وغیرہ
اور اگر تیس سیکنڈ سے اس سے کم میں وہ خامی درست نہیں کی جا سکتی تو پھر رہنے دیجیے۔اب اس میں باڈی شیمنگ سے متعلق سبھی کچھ آ جائے گا اور مزید بہت کچھ بھی۔ کسی کے کپڑوں کی چوائس،ہیئر سٹائل، عمر، قد، وزن، نین نقش، ان سبھی چیزوں پر تبصرہ نہ کیا جائے۔
Be the first to know and let us send you an email when Mazia Arif posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.