10/06/2026
ہمارے ہاں کسی بچی کو مظلوم ثابت کرنے کے لیے یہ ریفرنس دینا کیوں لازم ہے کہ وہ بیٹی تھی کسی کی یا وہ بہن تھی کسی کی؟؟
کیا یہ کافی نہی کہ وہ ایک جیتی جاگتی انسان تھی۔ ایک زندگی تھی، آپ جیسی مجھ جیس ہم سب جیسی؟؟
ظلم ہر حال میں ظلم ہے اس میں یہ کسی کی بیٹی ہونا یا نہ ہونا کوئی اہمیت نہی رکھتا۔
وہ ایک جیتی جاگتی انسان تھی جس پر ظلم ہوا اور ظالموں کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہئیے۔
اور صرف انکو ہی نہی، جو لوگ سوشل میڈیا پر بچی کی کردار کشی کررہے ہیں، مجرم سے اسکی دوستی کو موضوع بحث بنا کر ظالموں کے لیے ہمدردی پیدا کررہے ہیں یا جو وہی دقیانوسی باتیں کررہے ہیں کہ عورت جب تک خود نہ چاہے کسی کی ہمت نہی اسکو ہاتھ لگانے کی، ایسے سب لوگوں کو بھی سخت سزائیں ملنی چاہئیے۔
یہ لوگ معاشرے اور نوجوان ذہنوں کے لیے زہر قاتل ہیں