18/07/2023
What is the main reason of sleep paralysis ?
جواب : دیکھو۔۔ نیند میں ہماری روح وقتی طور پر جسم سے جدا ہوتی ہے قرآن میں اللّٰه کہتا ہے جس کو دوبارہ زندہ رکھنا ہوتا ہے ہم اس کو دوبارہ موڑ دیتے ہیں ۔۔۔۔
اس کے دو پہلو ہیں ایک (local) لوکل جدائی ہوتی ہے اور ایک permanent جدائی ہوتی ہے۔۔۔مرتا کوئی بھی نہیں ہے۔۔۔۔ اس وقت اگر آپ کی عمر تیتس سال ہے تو اصل میں آپ کی عمر 4.50 ارب اور چھتیس ہزار سال ہے۔۔۔ زمین کے پیدا ہونے سے پہلے آپ کو تخلیق کیا گیا ہے۔۔ وہ جمع ہی نہیں کرتے آپ۔۔۔۔اس لیے آپ ہر وقت اپنے آپ کو بچہ سمجھتے رہتے ہیں۔
ایک بڑے ہال میں ایک بچہ رو رہا تھا ۔۔۔ماں کبھی ادھر بہلاتی کبھی ادھر۔۔۔۔۔ میں نے کہا تو فکر ہی نہ کر۔۔۔یہ تجھ سے زیادہ بڑی عمر کا ہے ۔۔۔۔۔اس عمر کو کبھی کوئی بندہ نہیں مانتا یہ ٹرانسفرنس ہوتی ہے۔۔۔۔
پانچ ارب سال والا بندہ کیسے مر سکتا ہے 70 سال میں ادھر۔۔۔ یہ transference ہوتی ہے پہلے اُدھر تھے اب اِدھر آ گئے۔۔۔۔ تو یہ کافر بھی نہیں مرتا ورنہ دائمی عذاب کسے ہو گا۔۔۔ قبر کا عذاب کسے ہوگا۔۔۔۔ نہ کافر مرتاہے، نہ مسلمان مرتا ہے صرف کچھ لوگوں کے بدن محفوظ کر دئیے جاتے ہیں...
وہ کس لئے...؟ کہ ان کے بدن ان کی روح کے مطابق عمل کر رہے ہوتے ہیں ۔۔۔وہ خدا کو مان رہے ہوتے ہیں ، غلطیاں کم کر رہے ہوتے ہیں ،صدقات کر رہے ہوتے ہیں۔۔۔احسان کر رہے ہوتے ہیں۔ ان کے بدن بھی ان کی حفاظت کر رہے ہوتے ہیں ۔
Any body which acts according to his spiritual self.
اب آپ کیوں بچ گئے ہو پاکستان میں کرونا سے ۔۔۔؟ پتہ ہے۔۔؟
دو immunities ہوتی ہیں ۔۔۔ایک physical ہوتی ہے۔۔۔وہ ہم ساری دنیا کے ساتھ share کر رہے تھے۔۔۔ہم میں زیادہ نہیں تھی۔
ہمارے پاس دوسری immunity زیادہ تھی ۔۔۔
psychic immunity.....
ہم panic نہیں ہوئے... ہمارے لوگ تو ابھی بھی نہیں مانتے کہ کرونا تھا بھی سہی۔۔۔ مگر یورپ والے مانتے تھے وہاں سے ابھی بھی نہیں گیا ...پاکستان ڈھیٹ ملک ہے کیونکہ ہماری سائیکی نہیں مانتی کہ خدا کے ہوتے ہوئے ہمیں کوئی بلا آ سکتی ہے۔۔۔۔ تو ہم نے کیا کیا جو دوسروں نے نہیں کیا ...psychic کے ساتھ اس کا defence کیا ....
ہم بچ گئے.... انڈیا نہیں بچا ... Sub-continent کا مرض نہیں تھا ،مگر وہاں آج بھی 1200 ، 1400 روز مر رہے ہیں۔۔۔ امریکہ نہیں بچا.۔۔۔انگلینڈ نہیں بچا... کوئی ملک نہیں بچا ...صرف پاکستان بچا.... اس لیے کہ واپس آگئے توبہ تاِللّٰه کر ، صدقہ خیرات کر ۔۔۔
اگر خدا نہ ہوتا تو یہ نہ بچتے۔۔۔۔!
(پروفیسر احمد رفیق اختر)