16/08/2026
گوجرانوالہ میں سرکاری ہسپتال سے ادویات چوری معاملہ ہائی لیول تک پہنچ گیا سیکریٹری ہیلتھ اورایم ایس کانوٹس
لیڈی ڈاکٹر اورفارماسسٹ سمیت متعددملازمین کوسزائیں دیدی گئیں
سیکریٹری ہیلتھ سپیشلائزڈعظمت محمود نے لیڈی ڈاکٹرشازیہ افضل،فارماسسٹ نگہت سعید،سٹورکیپرمحمداصغر اوروارڈکلینرداودنورکومعطل کرتےہوئے چاروں کانوٹیفکیشن جاری کردیاجنکوپیڈایکٹ کے تحت سزادی گئی ہےاسی طرح سے ایم ایس راناامتیازنے سٹسرکیپرفیصل جاویدکونوکری سے برطرف،سویپرعلی شیر اورٹرینی ڈسپنسرامیرحمزہ کومعطل کردیاہے سیکریٹری سپیشلائزڈہیلتھ نے ادویات چوری معاملہ پہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنادی ہے کمیٹی میںڈائریکٹرمانیٹرنگ پنجاب کنوئینر،ایڈیشنل سیکریٹری ٹیکنیکل اورڈپٹی سیکریٹری ٹیکنیکل اورڈی سی گوجرانوالہ ممبران ہوں گے نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی ذمہ داروں کاتعین کرے گی اورچیک کرے گی ادویات کیسے باہر گئیں ادویات سٹاک رجسٹرز،ادویات انٹری وغیرہ سب چیک کیاجائے گااورکمیٹی نوٹیفکیشن کے 24گھنٹہ میں رپورٹ سیکریٹری سپیشلائزڈکوپیش کرے گی