SM Earning technic

SM Earning technic digital marketing manager || professional logo designer|flyer design|Facebook management|video editing|poster|logo design|wedding design.

13/05/2026

Celebrating my 4th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

Sti jobs
11/11/2025

Sti jobs

*`زندگی میں دولت نہیں نماز ضروری ہے:`*  کیونکہ جب اللّٰہ تعالیٰ ناراض ہوتا ہے تو دولت نہیں سجدے کی توفیق چھین لیتا ہے___...
21/08/2025

*`زندگی میں دولت نہیں نماز ضروری ہے:`*
کیونکہ جب اللّٰہ تعالیٰ ناراض ہوتا ہے تو دولت نہیں سجدے کی توفیق چھین لیتا ہے____!!🫂🔐

Relaxation optimizes mental focus.
19/08/2025

Relaxation optimizes mental focus.

*‏وہ لڑکیاں ضرور پڑھیں جو فری لانسنگ کرنا چاہتی ہیں**ایک اہم سبق آموز اور حقیقت پر مبنی تحریر*کام: ڈیٹا انٹری یا ٹائپنگو...
07/08/2025

*‏وہ لڑکیاں ضرور پڑھیں جو فری لانسنگ کرنا چاہتی ہیں*

*ایک اہم سبق آموز اور حقیقت پر مبنی تحریر*

کام: ڈیٹا انٹری یا ٹائپنگ
وقت: روزانہ دو سے تین گھنٹے (ہوم بیسڈ جاب)
سیلری:30 سے 40 ہزار
آپ کو یہ پوسٹ ہر گروپ میں ملے گی انباکس میں میسجز آئیں گے
فون نمبر پر بھی ایس ایم ایس آئیں گے لیکن یہ سب جھوٹ ہے اور فراڈ ہے برائے مہربانی احتیاط کریں۔آن لائن پیسہ کمانا یہ ہے مکڑی کا وہ خوبصورت جال جس میں بہت سے لڑکیاں پھنس جاتی ہیں
آپ کو دنیا کا کوئی ایسا کام نہیں ملے گا جس میں بغیر محنت کے اتنے پیسے ملتے ہیں وہ بھی فریشرز کو اور برصغیر چاہے ہندوستان ہو یا پاکستان یا بنگلہ دیش میں تو یہ قریب قریب نا ممکن ہے

دیکھیں مرد حضرات آفسز کے دھکے کھاتے پھرتے ہیں دس دس بارہ بارہ گھنٹے کام کرتے ہیں تب جاکر وہ تیس چالیس ہزار کما پاتے ہیں اور آپ کو گھر بیٹھے دو چار گھنٹوں میں بغیر کسی تجربے کے اتنی رقم کی آفر کیسے ممکن ہے اگر کسی ادارے کو ٹائپنگ کروانی بھی ہے تو وہ ایک بندے کو دس گھنٹوں کے لئے ہائر کر سکتا ہے تو وہ چار پانچ لڑکیوں کو اور خصوصاً لڑکیوں کو ہی کیوں چار مردوں کی تنخواہ کے برابر پیسے دے گا

ایک منٹ اس بات کا پسِ منظر سمجھاتا ہوں
تحریر کچھ لمبی ہوگی مگر حوصلہ کر کے ایک بار پڑھ لیں
آج سے کچھ دن پہلے ایک وڈیو آئی تھی جس میں ایک رپورٹر نے اپنی ٹیم کے ساتھ ایک جگہ چھاپا مارا تھا
ان سے ایک لڑکی نے کانٹیکٹ کر کے مدد مانگی تھی اور اس کے بعد ایسے انکشافات ہوئے کہ وہ وڈیو دیکھ کر میں بھی لرز گیا
یہ فراڈ والا چکر تو مجھے بھی پتا تھا لیکن اس کی آڑ میں اتنا کچھ ہوتا ہے اس سے لاعلم تھا
اس لڑکی نے بتایا کہ اس کی ایک کلاس فیلو نے اس سے ایک آن لائن جاب کا ذکر کیا جو ہوم بیسڈ جاب تھی اور جس میں تیس چالیس ہزار سیلری اور لیپ ٹاپ ملنا تھا
لیکن اس سے پہلے اسے انٹرویو دینا ہوگا
اپنی سہیلی پر اندھا اعتماد کرتے ہوئے وہ اس کے ساتھ اس جگہ چلی گئی جہاں پر اسے کولڈ ڈرنک پیش کی گئی
کولڈ ڈرنک پینے کے بعد اس کو پتہ نہیں چلا کہ اس کے ساتھ کیا ہوا؟
اس گینگ کی گاڑی اسے واپس چھوڑ کر گئی اور چند دن بعد وہ لوگ اس کی عریاں وڈیوز اور تصاویر اسے بھیج کر اسے بلیک میل کرنے لگے اور یہ وہ وڈیوز تھیں جو اسے کولڈ ڈرنک پلانے کے بعد بنائی گئی تھیں
ان لوگوں کی طرف سے اس لڑکی سے دو مطالبات کیے گئے تھے:-
1: وہ ان کی جنسی غلام بن جائے
2: اگر اسے یہ منظور نہیں تو اپنی جگہ کسی اور لڑکی کو ان کے جال میں پھنسائے تو اس کی جان چھوٹ جائے گی
اس کی سہیلی نے بھی یہی سب کرنے کے لیے اسے ان جنسی درندوں کے جال میں پھنسا دیا تھا اور یہ وہی دو لڑکیاں نہیں تھیں
صرف ٹیم سرِعام کے کانٹیکٹ میں آنے والی لڑکیوں کی تعداد سات تھی اور باقی نہ جانے کتنی لڑکیاں تھیں جو اپنی قابلِ اعتراض وڈیوز کے وائرل ہو جانے کے خوف سے یا تو خود ان کے ہاتھوں لٹتی جا رہی تھیں یا پھر خود کو بچانے کے لیے اپنی سہیلیوں، کزنز اور بہنوں تک کو لا کر ان کے سامنے پیش کر کے اپنی جان چھڑانے کی کوشش کرتی تھیں

جب رپورٹر نے اپنی ٹیم کے ساتھ چھاپا مارا تو اس وقت وہ شخص جو بظاہر اس سب کا ماسٹر مائنڈ ہے اس نے وہ یو ایس بی جس میں ساری وڈیوز اور بلیک میلنگ کا مواد تھا نگل لی
پھر مجرم کا اعتماد دیکھئے کہ وہ دھمکا رہا ہے کہ اس کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا اور یہ تو ایک گینگ ہے جو سامنے آیا ہے
ایسے نہ جانے کتنے گینگز ہوں گے جو لڑکیوں کی عزت سے کھیل رہے ہیں اور آپ یقین مانیں یا نہیں لیکن ایسی ویڈیو اجکل بہت زیادہ پورن ویب سائٹ پر موجود ہے جس میں ایسے ہی دھوکہ دے کر ان سے فحش کام کیا گیا پھر ویڈیو بنا کر پورن ویڈیو کی ویب سائٹ پر فروخت کر دی گئی
معلوم ہونا چاہیے کہ اک اک ویڈیو جو اصلی ہوتی ہیں اُنکی قیمت ۵۰۰ سے ۱۵۰۰ ڈالر تک جاتی ہے
یہی آن لائن ٹھگی کے نام پر بنگلہ دیش میں اک غیر ملکی افریقی نسل کا آدمی تھا جو ایسے ہی خواتین اور لڑکیوں کو بیوقوف بناتا تھا اور بعد میں اُنکی فحش ویڈیو بنا کر انٹر نیٹ پر پورن ویب سائٹ پر فروخت کرتا تھا اور اُسکا نشانہ ہاؤس وائف یا ایسی گھریلو لڑکیاں ہوتی تھیں جو ہزار دو ہزار کی لالچ میں آجائیں جب اُنکو انتہا کا یقین ہو جاتا تو پھر وہ فحش ویڈیو بنا کر رکھتا تھا جو آجکل منظر عام پر ہے فحش ویب سائٹ پر

فری لانسنگ ایک ایسا کام ہے جس میں آپ گھر بیٹھ کر کام کر سکتے ہیں اور لوگوں کی اکثریت کا گمان ہے کہ خواتین فزیکلی جاب کے مقابلے میں یہاں گندی نظروں اور گھٹیا جملوں سے بچی رہتی ہیں
لیکن اگر آپ کسی بھی خاتون سے پوچھیں(جو آن لائن کام کر رہی ہو) تو اسے کبھی کبھی یا اکثر یہاں پر بھی ہراسمنٹ کا سامنا کرنا پڑتا
انباکس میں ایسے گھٹیا میسجز آتے ہیں کہ بتانے کی ہمت نہیں پڑتی
ایسا کئی خواتین اور لڑکیاں بتا چکی ہیں
کچھ لوگ پہلے میسج میں ہی اپنے اندر کا گند دیکھا دیتے ہیں لیکن اکثر فراڈیے بظاہر بڑے ہی پروفیشنل انداز کا مظاہرہ کرتے ہیں اور آپ کو ایسے سبز باغ دیکھائے جاتے ہیں کہ آپ چکرا کر رہ جاتی ہیں کہ یہ آخر تھا کیا؟
تو میری ہاتھ جوڑ کر آپ لڑکیوں سے (اور لڑکوں سے بھی) اپیل ہے ایسی پوسٹس کے جھانسے میں نہ آئیں۔

"ماہانہ آن لائن لاکھوں کمائیں۔۔۔"بس یہی ایک سطر تھی جس نے پوری نسلوں کی سوچ کو تباہ کر دیا۔یہ ایک جملہ نہیں، ایک زہر ہے ...
06/08/2025

"ماہانہ آن لائن لاکھوں کمائیں۔۔۔"

بس یہی ایک سطر تھی جس نے پوری نسلوں کی سوچ کو تباہ کر دیا۔
یہ ایک جملہ نہیں، ایک زہر ہے جو خاموشی سے ذہنوں میں اُتارا گیا۔
ایسی ذہنی بیماری جس کا نام ہے جلدی میں امیر بننے کا خواب۔

اِن جملوں نے لوگوں کو محنت سے نفرت کرنا سکھایا،
ہنر سیکھنے کے بجائے شارٹ کٹ ڈھونڈنے پر لگا دیا۔
خالی خواب، جھوٹی تسلیاں، اور فری میں کامیابی کے وعدے۔
ایسی بیمار مارکیٹنگ نے نہ صرف نوجوانوں کو گمراہ کیا
بلکہ اُن محنتی فری لانسرز کی عزت بھی روند ڈالی
جو دن رات سچائی کے ساتھ، دیانت سے،
اپنے ہنر سے روزی کما رہے ہیں۔

اصل محنت کرنے والے وہ لوگ ہیں
جو راتوں کو جاگ کر، آنکھوں کی روشنی کھو کر
اپنے مؤکل کا اعتماد جیتتے ہیں،
بار بار رد ہونے کے بعد بھی ہمت نہیں ہارتے۔

مگر یہاں؟
بس ایک کورس، ایک سطر، ایک جھوٹا سکرین شاٹ،
اور نوجوانوں کو خواب بیچنے کا نیا کاروبار!

یہ لوگ تمہیں کامیابی کا شارٹ کٹ دیتے ہیں،
لیکن حقیقت یہ ہے کہ کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا۔
کامیابی صرف اُنہیں ملتی ہے
جو گرنے کے بعد دوبارہ کھڑے ہوتے ہیں،
جو روز تھکتے ہیں، سیکھتے ہیں، اور کبھی بہانے نہیں بناتے۔

لہٰذا اگر تم واقعی کچھ بننا چاہتے ہو،
تو ان جھوٹے نعروں سے خود کو آزاد کرو۔
کامیابی صرف تمہاری ہے — اگر تم اُس کے لیے مسلسل محنت کرتے ہو۔

SM Earning technic


جب آپ مالی طور پر مضبوط  ہوں تو آپ کی فضول  باتیں بھی لوگوں کو اقوال زریں لگتی ہیں
05/08/2025

جب آپ مالی طور پر مضبوط ہوں تو آپ کی فضول باتیں بھی لوگوں کو اقوال زریں لگتی ہیں

اگر آپ چاہتے ہیں کہ کسی بچے کی یہ تین چیزیں برباد ہو جائیں، تو اس کا بہت آسان طریقہ ہے:• آپ اُس کی نیت پر شک کریں, اُس ک...
03/08/2025

اگر آپ چاہتے ہیں کہ کسی بچے کی یہ تین چیزیں برباد ہو جائیں، تو اس کا بہت آسان طریقہ ہے:
• آپ اُس کی نیت پر شک کریں, اُس کا کردار ختم
• آپ اُس کی صلاحیتوں پر شک کریں, اُس کی creativity مر جائے
• آپ اُس کی فطرت پر شک کریں, اُس کا confidence ختم
ایسا بچہ خود پر شک کرنے کا مریض بن جائے گا۔
حل؟
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا بچہ پُراعتماد، باصلاحیت اور باوقار بنے، تو:
• اُس کی عزت کریں
• اُس کی صلاحیتوں پر یقین رکھیں
یہ تب ہی ممکن ہے جب ہم خود اچھے انسان بنیں۔
اپنے بچوں کا حوصلہ بنیں، اُن کا خوف نہیں

کبھی کبھی دل کرتا ہے سب چھوڑ دوں۔لگتا ہے، جو کر رہی ہوں اُس کا کوئی فائدہ نہیں۔روز تھوڑا سا کام کرتی ہوں…روز کچھ نیا سیک...
02/08/2025

کبھی کبھی دل کرتا ہے سب چھوڑ دوں۔
لگتا ہے، جو کر رہی ہوں اُس کا کوئی فائدہ نہیں۔

روز تھوڑا سا کام کرتی ہوں…
روز کچھ نیا سیکھتی ہوں…
لیکن result؟
"بس وہی کا وہی…"

پھر دل خود ہی کہتا ہے:
"اگر آج چھوڑ دیا، تو وہ سب بھی ختم ہو جائے گا جو اب تک بنایا ہے۔"

اور میں پھر ایک بار، صرف ایک چھوٹا سا کام کر لیتی ہوں۔
۔

کبھی کسی کلائنٹ کو pitch…
کبھی کسی نئے بندے سے بات…
کبھی ایک سادہ سا post…
بس ایک قدم۔

اور یہی ایک قدم، آہستہ آہستہ فرق لاتا ہے۔

ہمیں results نہیں،
روز practice کرنی ہے.
وقت پر یقین رکھنا ہے۔

----------------------------☘️------------------------

اگر آپ آج تھک گئے ہیں...
تو صرف ایک کام کر لیں۔
چھوٹا سا۔
پھر باقی کل کے لیے چھوڑ دیں۔

اپنے آپ سے وعدہ کریں:
"میں روز ایک قدم ضرور لوں گا , چاہے جتنا بھی تھک جاؤں۔"

یاد رکھیں:
کامیابی شور سے نہیں آتی،
خاموشی میں اٹھائے گئے ان چھوٹے قدموں سے بنتی ہے۔

Growth indset

ہر چھوٹا کلائنٹ، بڑا موقع ہوتا ہے!ہم اکثر اُس وقت خوش ہوتے ہیںجب کوئی ہمیں بڑا project دے یا اچھا بجٹ offer کرے۔لیکن حقی...
29/07/2025

ہر چھوٹا کلائنٹ، بڑا موقع ہوتا ہے!
ہم اکثر اُس وقت خوش ہوتے ہیں
جب کوئی ہمیں بڑا project دے یا اچھا بجٹ offer کرے۔

لیکن حقیقت یہ ہے…
ہر بڑا موقع پہلے ایک چھوٹے قدم سے ہی شروع ہوتا ہے۔

جو کلائنٹ آج آپ کو صرف 10$ دے رہا ہے،
وہی کل کا repeat client بن سکتا ہے،
وہی آپ کو $500 کا کام بھی دے سکتا ہے
اگر آپ نے آج ایمانداری سے کام کیا ہو۔

بہت سے لوگ چھوٹے budget والے clients کو ignore کر دیتے ہیں۔
لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ:

🟢 ہر چھوٹا کام آپ کا experience بڑھاتا ہے
🟢 ہر satisfied client ایک referral لے کر آتا ہے
🟢 اور ہر honest service آپ کو long-term growth دیتی ہے

جب میں نے اپنی سروسز شروع کیں، تو مجھے ایک کلائنٹ ملا جس نے پہلی بار 2000 دیے۔ 😉
تب لوگوں نے کہا: "اتنے پیسوں میں اتنا کام؟ Worth نہیں ہے۔"
لیکن میں نے سوچا، رشتہ پیسے سے نہیں، اعتماد سے بنتا ہے۔ 💯

آج، وہی کلائنٹ مجھے high-budget projects دیتا ہے, بغیر کسی بحث کے، صرف ایک میسج پر!
کیوں؟ کیونکہ میں نے ابتدا میں short-term profit نہیں، long-term relation کو چُنا تھا۔

دوستو،

ہر چھوٹے کلائنٹ کو "چھوٹا" نہ سمجھو۔
وہ 10$ والا کلائنٹ، کل کو آپ کے لیے $500 لے کر آ سکتا ہے۔

📌 محنت کرو، دل سے کام دو، اور ہر project کو ویسا treat کرو جیسے وہ million-dollar deal ہو۔

یاد رکھو:
چھوٹا کلائنٹ = بڑا موقع
سوچ بڑی رکھو، Result خود بڑا ہوگا!



#

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SM Earning technic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share