
03/08/2025
ہر مہینے چپکے سے 78 کروڑ کی چوری
میں زونگ کا صارف ہوں۔ آج جب زونگ ایپ چیک کی تو حیران رہ گیا، پانچ فضول سروسز ایکٹو تھیں، جن سے روزانہ 26 روپے کاٹے جا رہے تھے بغیر اجازت کے!
جب ان سبسکرپشنز کو ختم کرنے کی کوشش کی تو جواب ملا:
"وی آر سوری، آپ ان سبسکرائب نہیں کر سکتے!"
یعنی ایک طرف چوری، اوپر سے سینہ زوری!
اب ذرا حساب لگائیں:
اگر صرف10 لاکھ صارفین سے روزانہ 26 روپے کاٹے جائیں تو: روزانہ دو کروڑ ساٹھ لاکھ بنتے ہیں۔ اور ماہانہ 78 کروڑ روپے
اور یہ صرف زونگ کی بات ہے، باقی کمپنیوں کا حال بھی یہی ہے۔
سب سے افسوسناک بات یہ ہے کہ PTA، جو ان سب پر نظر رکھنی چاہیے، وہ خاموش ہے!
چیئرمین پی ٹی اے، میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان صاحب کہاں ہیں؟ عوام کون سا دروازہ کھٹکھٹائے؟
عوام کو جاگنا ہوگا! یہ 26 روپے نہیں، قوم کی جیب سالانہ پر اربوں کا ڈاکا ہے۔
آواز اٹھائیں