14/08/2026
غلامی میں نہ کام آتی ہیں شمشیریں نہ تدبیریں
جو ہو ذوقِ یقیں پیدا تو کٹ جاتی ہیں زنجیریں۔
آزادی صرف ایک دن کا نام نہیں۔
آزادی باجے بجانے، موٹر سائیکلیں نکالنے یا ون ویلنگ کرنے کا نام نہیں۔
آزادی ایک نعمت ہے، جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں عطا کی۔
یہ وہ نعمت ہے جو ہمیں قائدِاعظم محمد علی جناحؒ اور اُن کے ساتھیوں کی جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان کی صورت میں ملی۔.
مگر افسوس ہوتا ہے آج اُس نوجوان کو دیکھ کر، جو آزادی کے نام پر اُس تہذیب کو بھول گیا ہے جس کی بنیاد اسلام پر رکھی گئی تھی۔
ہم اُن قربانیوں کو بھول گئے جن کی بدولت یہ وطن ہمیں ملا، اور اُس مقصد کو بھی بھولتے جا رہے ہیں جس کے لیے پاکستان حاصل کیا گیا تھا۔
آزادی کا اصل مطلب صرف جشن منانا نہیں،
بلکہ اپنے ملک کی ذمہ داری سمجھنا، اُس کی عزت کرنا، قانون کی پاسداری کرنا اور اُس نظریے کو زندہ رکھنا ہے جس کے نام پر یہ ملک حاصل کیا گیا۔
یہ ملک ہمارا ہے،
اور ہم اس کے پاسبان ہیں۔
پاکستان زندہ باد۔
14 اگست مبارک