19/07/2025
محمد علی سدپارہ کے بعد، کےٹو نے بلتستان کے ایک اور سدپارہ سپوت کو اپنی آغوش میں لے لیا۔
کوہ پیما افتخار سدپارہ کےٹو پر مہم کے دوران برفانی تودے کی زد میں آ کر اپنی جان کی بازی ہار گئے تھے ۔
کہا جاتا ہے، کےٹو اپنے عاشق خود چنتا ہے — افتخار بھی ہمیشہ کے لیے اسی پہاڑ کا ہو گیا۔ان کا جسدِ خاکی آج سکردو پہنچے گا اور آبائی گاؤں سدپارہ می سپردِ خاک کیا جائے گا