SyedShayan.com

  • Home
  • SyedShayan.com

SyedShayan.com Web Portal & Think Tank Curating Dialogue, Thought, and Research.

SyedShayan.com is a space for thoughtful inquiry, original perspective, and meaningful dialogue with a clear focus on Pakistan’s current affairs, politics, and shifting social landscape. In a world saturated with noise, we aim to illuminate complexity, not escape it, and to offer clarity where narratives often collapse into confusion. At the core of our mission is Pakistan’s younger generation: in

telligent, restless, and increasingly disconnected from political and societal context. We speak to them with intention, offering perspectives that foster critical thinking, civic awareness, and a deeper sense of participation in the country’s unfolding story. Our work examines how systems function — from governance and law to land, identity, and media — and how these intersect with daily experience. We explore real estate, economics, education, and technology as instruments of both power and possibility, because no nation can advance without knowledge, innovation, and control over its intellectual and physical resources. Founded by Syed Shayan, this initiative brings together research, reflection, and conversation through longform essays, expert analysis, and multimedia storytelling. SyedShayan.com is not just a website; it is a living platform for those who seek understanding over reaction and substance over spectacle.

لاہوری چاچا: قسط 4 لاہوری چاچا کی رہائی کے بعد سول سوسائٹی اور ڈیجیٹل سوسائٹی کا اصل امتحان شروع ہو چکا ہے۔ خاتون وزیرِ ...
21/07/2025

لاہوری چاچا: قسط 4


لاہوری چاچا کی رہائی کے بعد سول سوسائٹی اور ڈیجیٹل سوسائٹی کا اصل امتحان شروع ہو چکا ہے۔


خاتون وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کی ویڈیو کے واقعے سے درج ذیل چاروں فریقین نے کیا سیکھا؟ یہ ہے وہ موضوع جس پر میں آج بات کروں گا۔

▫️ فرد (محمد ساجد نواز عرف چاچا)

▫️ ریاست (مسلم لیگ نون حکومت)

▫️ معاشرہ (سول سوسائٹی)

▫️ سوشل میڈیا (ڈیجیٹل سوسائٹی)

مکمل تحریر: https://syedshayan.com/current-affairs-urdu?link=Release-of-Lahori-Chacha

لاہوری چاچا – قسط 3▫ہر فرد کو اپنی بات کہنے کا حق حاصل ہے، چاہے ہم اس سے اتفاق نہ بھی کرتے ہوں۔▫ریاست کے لیے اب اصل امتح...
15/07/2025

لاہوری چاچا – قسط 3
▫ہر فرد کو اپنی بات کہنے کا حق حاصل ہے، چاہے ہم اس سے اتفاق نہ بھی کرتے ہوں۔
▫ریاست کے لیے اب اصل امتحان یہی ہے کہ وہ گالی کا جواب برداشت سے دیتی ہے یا طاقت سے
▫لاہوری چاچا کے کیس میں قانون کو محض طاقت کے طور پر نہیں بلکہ اصلاح کے اوزار کے طور پر استعمال کیا جانا چاہیے تاکہ اسے مجرم بننے سے روکا جا سکے
▫امریکی قانون کے مطابق صدر یا کسی بھی سرکاری عہدیدار کو گالی دینا یا طنز کا نشانہ بنانا جرم نہیں، بلکہ اس عمل کو آزادیٔ اظہار (Freedom of Speech) سمجھا جاتا ہے

مکمل تحریر: https://syedshayan.com/current-affairs-urdu?link=Lahori-Chacha+%E2%80%93+Episode-3

لاہوری چاچا - دوسری قسط:▫گالی دینا گویا زبان سے مکا مارنے کے مترادف ہے۔▫سوال یہ ہے کہ چاچا کے کہے گئے قومی قیادت کے بارے...
15/07/2025

لاہوری چاچا - دوسری قسط:

▫گالی دینا گویا زبان سے مکا مارنے کے مترادف ہے۔
▫سوال یہ ہے کہ چاچا کے کہے گئے قومی قیادت کے بارے میں الفاظ قابلِ مذمت ضرور ہیں، لیکن کیا قابلِ تعزیر بھی ہیں؟

▫اسلام آباد کی یونیورسٹی COMSATS نے اپنی ایک تحقیق میں گالی کو محض بدتہذیبی کی بجائے
‏“self-defense mechanism” کے طور پر تسلیم کیا ہے۔

▫سٹینفورڈ اور کیمبرج سمیت دنیا کی تین یونیورسٹیوں کی تحقیق بتاتی ہے کہ گالی دینے والے افراد اپنی اصل رائے زیادہ ایمانداری سے ظاہر کرتے ہیں اور زیادہ سچ کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

مکمل تحریر: https://syedshayan.com/current-affairs-urdu?link=Lahori-Chacha%E2%80%99s-Outburst-and-the-Emotional-Language-of-Protest

لاہوری چاچا   (قسط 1)▫️سمجھدار قیادت گالی کا جواب کبھی طاقت یا سختی سے نہیں، عقلمندی سے دیتی ہے۔▫️لاہوری چاچا، ایک شخص ن...
14/07/2025

لاہوری چاچا (قسط 1)
▫️سمجھدار قیادت گالی کا جواب کبھی طاقت یا سختی سے نہیں، عقلمندی سے دیتی ہے۔
▫️لاہوری چاچا، ایک شخص نہیں، ایک استعارہ بن گیا ہے، ایک ایسا آئینہ جس میں بہت سے من چلے اور مایوس افراد اپنا چہرہ دیکھ رہے ہیں۔
▫️موجودہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایک کانسٹیبل کی ننگی گالیوں کو درگزر کر کے جواب میں اسے معاف کیا تھا لیکن اس مرتبہ “چاچا” کی گرفتاری کس کے حکم پر ہوئی؟

مکمل تحریر: https://syedshayan.com/current-affairs-urdu?link=Lahori-Chacha%3A

ہمارے ہاں بزنس عموماً تیسری نسل پر کیوں ختم ہو جاتے ہیں؟زیادہ تر فیملی بزنسز دوسری یا تیسری نسل میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو ...
08/07/2025

ہمارے ہاں بزنس عموماً تیسری نسل پر کیوں ختم ہو جاتے ہیں؟

زیادہ تر فیملی بزنسز دوسری یا تیسری نسل میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں، جسے “Three Generation Rule” کہا جاتا ہے۔

فیملی بزنس کے حوالے سے عالمی سطح پر کی گئی کئی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ:
▫ 70% خاندانی کاروبار پہلی نسل کے ساتھ ہی ختم ہو جاتے ہیں اور تقریباً %30 کاروبار دوسری نسل تک پہنچتے ہیں۔

مکمل تحریر: https://syedshayan.com/current-affairs-urdu?link=Why-Family-Businesses-in-Pakistan-Rarely-Survive-the-Third-Generation

چوتھی / آخری قسط▪️صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر نوبل انعام کے حصول میں حائل 4 سنگین الزامات: حکومتِ پاکستان اور آرمی چیف جنرل عاصم م...
04/07/2025

چوتھی / آخری قسط
▪️صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر نوبل انعام کے حصول میں حائل 4 سنگین الزامات:


حکومتِ پاکستان اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے صدر ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے نامزد کرتے ہوئے کیا یہ سوچا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی صدارت کی پہلی مدت (2017–2021) کے دوران نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا گیا تھا، مگر انہیں یہ انعام نہیں دیا گیا؟ اس انکار کی ایک بڑی وجہ ان کی وہ متنازع پالیسی تھی جس کے تحت امریکہ میں داخل ہونے والے غیر قانونی تارکینِ وطن، خاص طور پر میکسیکو سے آنے والے خاندانوں کے بچوں کو ان کے والدین سے زبردستی الگ کر دیا گیا تھا۔ اس اقدام کو نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا بلکہ اقوامِ متحدہ سمیت کئی عالمی اداروں اور خود نوبل کمیٹی کے ارکان نے ان پر شدید تنقید کی تھی۔

مکمل تحریر: https://syedshayan.com/current-affairs-urdu?link=The-Final-Chapter%3A-Four-Grave-Allegations-Blocking-Trump%E2%80%99s-Path-to+a-Nobel-Prize

تیسری قسطصدر ٹرمپ کو اُس وقت دنیا کے سامنے شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب یوکرین کی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے ...
04/07/2025

تیسری قسط

صدر ٹرمپ کو اُس وقت دنیا کے سامنے شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب یوکرین کی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے سربراہ اولیکساندر میرژھکو (Oleksandr Merezhko) نے 24 جون 2025 کو اُن کی نوبل امن انعام کے لیے نامزدگی واپس لے لی۔ میرژھکو نے واضح کیا کہ ٹرمپ کے فیصلوں کو وہ تسلیم نہیں کرتے اور اُن کی پالیسیوں کی وجہ سے اُن کے ملک، یوکرین کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا۔


مکمل تحریر: https://syedshayan.com/current-affairs-urdu?link=Donald-Trumps-Nobel-Peace-Prize-Quest-A-Diplomatic-Drama

️(دوسری قسط)▫ایسا محسوس ہوتا ہے کہ صدر ٹرمپ نے سمجھ لیا کہ پاکستانی حکومت کی نوبل انعام دینے کی سفارش انہیں فائدہ دینے ک...
01/07/2025

️(دوسری قسط)

▫ایسا محسوس ہوتا ہے کہ صدر ٹرمپ نے سمجھ لیا کہ پاکستانی حکومت کی نوبل انعام دینے کی سفارش انہیں فائدہ دینے کے بجائے اُلٹا نقصان پہنچا سکتی ہے۔ اسی لیے انہوں نے فوری طور پر جارجیا سے تعلق رکھنے والے ایک ریپبلکن رکنِ کانگریس ارل ایل “بڈی” کارٹر (Earl L. “Buddy” Carter) کے ذریعے خود کو نوبل انعام کے لیے احتیاطاً دوبارہ نامزد کروایا ہے، تاکہ تائید کنندہ کا نام بدل کر ساکھ بچائی جا سکے۔ ایسا واقعہ اگر ہوا ہے تو یہ پاکستان کے منہ پر ایک بڑا سفارتی طمانچہ ہے۔

مکمل تحریر: https://syedshayan.com/current-affairs-urdu?link=Pakistan%E2%80%99s-Nomination-of-Trump-for-Nobel-Peace-Prize-Ignites-Controversy

کیا صدر ٹرمپ نوبل انعام کے مستحق ہیں؟(پہلی قسط)دُنیا میں شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جو امریکی صدر بننے کی خواہش نہ رکھتا ہ...
30/06/2025

کیا صدر ٹرمپ نوبل انعام کے مستحق ہیں؟
(پہلی قسط)

دُنیا میں شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جو امریکی صدر بننے کی خواہش نہ رکھتا ہو، کیونکہ یہ منصب عالمی طاقت، اثر و رسوخ اور قیادت کی معراج سمجھا جاتا ہے۔ مگر انسان کی فطری کمزوری یہی ہے کہ وہ سب کچھ پا لینے کے بعد بھی مطمئن نہیں ہوتا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مثال لے لیجیے،

مکمل تحریر: https://syedshayan.com/current-affairs-urdu?link=Does-President-Trump-Deserve-the-Nobel-Peace-Prize%3F

پاکستانی صحافیوں پر اگر ملازمتوں کے دروازے بند ہو رہے ہیں تو یہ ماڈل ہمیں سکھاتا ہے کہ اگر دروازے بند ہو جائیں تو کھڑکی ...
28/06/2025

پاکستانی صحافیوں پر اگر ملازمتوں کے دروازے بند ہو رہے ہیں تو یہ ماڈل ہمیں سکھاتا ہے کہ اگر دروازے بند ہو جائیں تو کھڑکی کیسے بناتے ہیں۔

روزنامہ جنگ (Daily Jang) کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں نے صحافتی برادری میں گہری تشویش پیدا کی ہوئی ہے۔

مکمل تحریر: https://syedshayan.com/current-affairs-urdu?link=Pakistani-Journalists-at-a-Crossroads

پاکستان کی وزارتِ توانائی (وزارتِ بجلی) نے 18 جون کو بجلی کے شعبے کے پرانے قرضے، سبسڈی، اور آئی پی پیز کو رقوم کی ادائیگ...
28/06/2025

پاکستان کی وزارتِ توانائی (وزارتِ بجلی) نے 18 جون کو بجلی کے شعبے کے پرانے قرضے، سبسڈی، اور آئی پی پیز کو رقوم کی ادائیگی کے لیے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ حاصل کیا، جس کا حجم 1.275 ٹریلین روپے (تقریباً 4.5 ارب ڈالر) ہے۔

یہ قرضہ ملک کے 18 تجارتی بینکوں سے لیا گیا ہے، جن میں 6 مکمل اسلامی بینک اور 12 روایتی بینک شامل ہیں، جو اسلامی ونڈوز چلاتے ہیں۔ یاد رہے، پاکستان میں کُل 25 بینک فعال ہیں: 19 روایتی اور 6 مکمل اسلامی۔

مکمل تحریر: https://syedshayan.com/current-affairs-urdu?link=Pakistan%E2%80%99s-Largest-Power-Sector-Loan%3A-Reform%2C-Pressure%2C-or-Signaling%3F

پاکستان میں غریب آدمی کا ایک گلاس معیاری دودھ پینا بھی لگژری بن گیا ہے؟ حکومت کا دودوھ کو “لگژری” سمجھ کر ٹیکس لگانا انت...
27/06/2025

پاکستان میں غریب آدمی کا ایک گلاس معیاری دودھ پینا بھی لگژری بن گیا ہے؟ حکومت کا دودوھ کو “لگژری” سمجھ کر ٹیکس لگانا انتہا درجے کی ناانصافی ہے۔

پاکستان میں دودھ کو ہمیشہ “بنیادی غذائی شے” (Essential Food Item) تصور کیا جاتا رہا ہے جس کی وجہ سے اس پر پچھلے سال تک کوئی جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) عائد نہیں تھا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کی دستاویزات اور مالیاتی قوانین کے مطابق 2023 تک پیک شدہ دودھ “ٹیکس سے مستثنیٰ اشیاء” میں شامل رہا۔

مکمل تحریر: https://syedshayan.com/current-affairs-urdu?link=Is-a-Glass-of-Milk-Now-Considered-a-Luxury-in-Pakistan%3F

Address

Head Office: 38/A-5 Happy Homes, Shayan Lane, Main Gulberg

54660

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SyedShayan.com posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share