26/08/2026
یوٹیوبر رجب بٹ جلد اداکاری کے میدان میں بھی نظر آنے والے ہیں۔ انہیں اداکارہ امر خان کے ساتھ نئی فلم کے سیٹ پر دیکھا گیا، جہاں دونوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
فلم کے سیٹ سے سامنے آنے والی جھلکیوں نے مداحوں کی دلچسپی بڑھا دی ہے، جو یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ رجب بٹ اور امر خان فلم میں کس کردار میں نظر آئیں گے۔
آپ رجب بٹ کو اداکاری کرتے دیکھنے کے لیے کتنے پُرجوش ہیں؟