27/08/2026
ایک طرف میلادِ مصطفیٰ ﷺ کی محفل اور لائیو نعتیں، دوسری طرف ڈانس اور غیر مناسب حرکات۔
عید میلادالنبی ﷺ محبتِ رسول ﷺ، ذکر، درود و سلام اور سیرتِ طیبہ پر عمل کا موقع ہے۔ ملک بھر میں بھی اس موقع پر محافلِ میلاد، نعت اور سیرتِ النبی ﷺ کے پروگرام منعقد ہوئے۔
اختلاف اپنی جگہ، مگر ہمیں یہ ضرور سوچنا چاہیے کہ جشنِ میلاد کا اصل پیغام کیا ہے اور ہم اسے کس انداز میں پیش کر رہے ہیں؟
اللہ تعالیٰ ہمیں محبتِ رسول ﷺ کے ساتھ آپ ﷺ کی سنت اور تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲