02/06/2026
محسن بیگ کے وزیرِ خزانہ پر سنگین الزامات نے ہلچل مچا دی!
پیراشوٹر اینکر فریحہ ادریس کے پروگرام میں مقتدرہ کے قریبی سمجھے جانے والے سینیئر صحافی محسن بیگ کی گفتگو نے نیا طوفان کھڑا کر دیا۔ محسن بیگ نے براہِ راست وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وزیرِ خزانہ اپنے دفتر میں بھی مبینہ طور پر 'مے نوشی' کرتے ہیں اور اکثر شام کے وقت ہوش میں نہیں ہوتے۔
پروگرام کے دوران جب اینکر فریحہ ادریس نے پوچھا کہ "کیا اس گفتگو کو بغیر کاٹے (ان ایڈٹڈ) جانے دیں؟" تو محسن بیگ کا کہنا تھا کہ "ہاں، بالکل جانے دیں"۔
محسن بیگ نے وزیرِ خزانہ پر ملکی مفادات کا سودا کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ آئی ایم ایف کے سامنے مکمل طور پر لیٹ چکے ہیں اور انہیں ملکی مفادات کا رتی برابر احساس نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ محمد اورنگزیب کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے کیونکہ وہ ملکی مفادات کا تحفظ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
حیرت انگیز طور پر ان سنگین الزامات پر حکومت یا وزیرِ خزانہ کی جانب سے ابھی تک کوئی تردید سامنے نہیں آئی