Pakistani Stars

Pakistani Stars Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pakistani Stars, Digital creator, Jahenzeb Block,, Lahore.

بھارتی ٹیم جیت کے باوجود ٹرافی سے محروم دبئی(کنزیومر واچ نیوز)محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کی ہٹ دھرمی، بھارتی ٹیم جیت کے ...
29/09/2025

بھارتی ٹیم جیت کے باوجود ٹرافی سے محروم
دبئی(کنزیومر واچ نیوز)محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کی ہٹ دھرمی، بھارتی ٹیم جیت کے باوجود ٹرافی سے محروم
بھارتی کھلاڑیوں نے انفرادی انعامات وصول کیے، پاکستانی کھلاڑیوں کو رنر اپ ایوارڈز بھی دیے گئے
بھارتی ٹیم نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ایشیا کپ کی ٹرافی لینے سے انکار کیا تاہم محسن نقوی کے ڈٹ جانے کی وجہ سے تقریب ٹرافی دیے بغیر ہی ختم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی ایما پر ٹیم نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا۔
میچ کے بعد دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے انعامی تقریبخیر کا شکار بھی ہوئی۔ اس دوران محسن نقوی، امپائرز اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اسٹیڈیم پر موجود رہے۔

بھارتی کرکٹرتلک ورما اور شیوام دوبے نے انفرادی حیثیت میں اپنے ایوارڈ وصول کیے جبکہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نے پاکستانی کھلاڑیوں کو رنر اپ ایوارڈز بھی دیے

اختتامی انعامی تقریب کے دوران ٹرافی کو گراؤنڈ میں بھی لایا گیا، تاہم بھارتی ہٹ دھرمی اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کے فیصلے پر ڈٹ جانے کی وجہ سے ٹرافی کو گراؤنڈ سے واپس بھیج دیا گیا
جس کے بعد ٹرافی دیے بغیر تقریب کو ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
واضح رہے کہ یہ کرکٹ کی تاریخ کا پہلا بدترین موقع ہے جو بھارتی حکومت کی جنگی جنونیت کی وجہ سے دنیا کو دیکھنا پڑ رہا ہے

Sahibzada Farhan Asia cup 2025 performance..
28/09/2025

Sahibzada Farhan Asia cup 2025 performance..




Actress   shared a heartfelt reflection, saying life was wonderful until she was suddenly diagnosed with cancer. Calling...
28/09/2025

Actress shared a heartfelt reflection, saying life was wonderful until she was suddenly diagnosed with cancer. Calling herself lucky to have found out early, she revealed how coming face to face with death taught her that the most precious thing in life is family. She urged everyone to value loved ones and take care of themselves. Copied

28/09/2025

28/09/2025

ایشیا کپ 2025 کے فائنل کے حوالے سے سینئر کرکٹ تجزیہ نگار اطہر جی کا کہنا ہے کہ آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک تاریخی مقابلہ ہونے جا رہا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں ٹیمیں ایشیا کپ کے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی اور یہی بات اس میچ کی اہمیت کو کئی گنا بڑھا دیتی ہے۔
پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ اپنے کمبی نیشن پر اعتماد کرتے ہوئے کسی بڑی تبدیلی کے موڈ میں نہیں ہے۔ پاکستان کی ممکنہ الیون میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، کپتان سلمان علی آغا، حسین طلعت، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ حارث رؤف فٹ ہو کر اسکواڈ میں واپس آ چکے ہیں، جو بھارتی بیٹنگ لائن کے لیے ایک بڑا چیلنج ہوں گے۔

بھارت کی ٹیم میں البتہ دو تبدیلیاں متوقع ہیں۔ ارشدیپ سنگھ اور ہرشیت رانا کو ڈراپ کیا جا رہا ہے جبکہ اسٹار بالر جسپریت بمراہ اور آل راؤنڈر شیوم دوبے واپسی کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹورنامنٹ کے ٹاپ رن اسکورر ابیشیک شرما اور تلک ورما بھی مکمل فٹ قرار دیے گئے ہیں۔ اطہر جی کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کی یہ کمبی نیشن پاکستان کے بولرز کے لیے امتحان ثابت ہو سکتا ہے۔

تاریخی اعتبار سے دیکھا جائے تو بھارت اس ٹورنامنٹ کی سب سے کامیاب ٹیم ہے جس نے اب تک آٹھ بار ٹائٹل اپنے نام کیا ہے، جبکہ پاکستان نے دو بار ایشیا کپ جیتا ہے۔ پاکستان نے پہلا ٹائٹل 2000 میں اور دوسرا 2012 میں جیتا تھا۔ پاکستان نے اس سے قبل پانچ بار فائنل کھیلا ہے اور اگر آج کامیابی ملتی ہے تو یہ تیسری بار ہوگا کہ گرین شرٹس ایشیا کپ کی ٹرافی اپنے نام کریں گے۔

اطہر جی نے مزید کہا کہ پاکستانی بلے بازوں کو فخر زمان اور صائم ایوب پر خاص بھروسہ رکھنا ہوگا کیونکہ ٹاپ آرڈر کی کامیابی ہی میچ کا رخ موڑ سکتی ہے۔ دوسری جانب شاہین آفریدی اور حارث رؤف کا ابتدائی اوورز میں اسپیل فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔

یوں کہا جا سکتا ہے کہ یہ میچ صرف ایشیا کپ کے ٹائٹل کے لیے نہیں بلکہ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ برتری کے ایک نئے باب کے لیے بھی یادگار ثابت ہوگا۔

معروف کامیڈین اداکار لکی ڈئیر کومے میں چلے گئےلکی ڈیئر کی حالت تشویشناک،ڈاکٹرز ،اہل خانہ کی دعائے صحت کی اپیللکی ڈئیر کے...
28/09/2025

معروف کامیڈین اداکار لکی ڈئیر کومے میں چلے گئے
لکی ڈیئر کی حالت تشویشناک،ڈاکٹرز ،اہل خانہ کی دعائے صحت کی اپیل
لکی ڈئیر کے معدے ،جگر اور پھیپھڑوں نے کام کرنا چھوڑ دیا
لکی ڈئیر میو ہسپتال کے میڈیکل ایمرجنسی کے آئی سی یو میں زیر علاج
لکی ڈئیر کا تمام علاج حکومتی سطح پر ہو رہا ،کوئی ساتھی فنکار عیادت کو نہ آیا
ڈاکٹرز نے تمام ٹیسٹوں کی رپورٹس ملنے پر اہل خانہ کو ملنے سے منع کر دیا


G

رجب بٹ نے شادی کے وعدے کرکے جنسی تعلقات پر مجبور کیا، ٹک ٹاکر فاطمہ خانٹک ٹاکر فاطمہ خان نے یوٹیوبر رجب بٹ پر سنگین الزا...
28/09/2025

رجب بٹ نے شادی کے وعدے کرکے جنسی تعلقات پر مجبور کیا، ٹک ٹاکر فاطمہ خان

ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے یوٹیوبر رجب بٹ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یوٹیوبر نے ان سے شادی کا وعدہ کرکے انہیں جنسی تعلقات استوار کرنے پر مجبور کیا۔

فاطمہ خان گزشتہ چند ہفتوں سے مسلسل رجب بٹ کے خلاف الزامات لگاتی آ رہی ہیں اور حال ہی میں انہوں ںے ’نیو ڈیجیٹل‘ کے پوڈکاسٹ میں یوٹیوبر پر سنگین الزامات عائد کیے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ رجب بٹ شراب نوشی کے عادی ہیں جب کہ لڑکیوں کو جھانسے دے کر پھنسانا ان کا پرانا کام ہے۔

فاطمہ خان کے مطابق ان سے شادی کے جھوٹے وعدے کرکے جنسی تعلقات قائم کرنے سے قبل ہی رجب بٹ کی دوسری لڑکیوں سے بھی تعلقات تھے اور انہیں بھی انہوں نے استعمال کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی بار انہیں ایک دوست نے رجب بٹ سے ان کی ملاقات کروائی تھی، ان کی دوست انہیں اپنی بہن بنا کر گئی تھیں اور کہا تھا کہ وہ انہیں اپنے بھائی سے ملوانے جا رہی ہیں۔

ان کے مطابق وہ پہنچیں تو وہاں رجب بٹ کے علاوہ تین لڑکے اور تین لڑکیاں بھی موجود تھیں، یعنی تمام افراد جوڑی بن گئے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ رجب بٹ نے انہیں نہ صرف قیمتی گاڑی بلکہ انتہائی قیمتی گھڑی بھی تحفے میں دی۔

ٹک ٹاکر نے اپنے ہاتھ میں موجود گھڑی بھی دکھائی اور بتایا کہ یہ بھی انہیں رجب بٹ نے تحفے میں دی اور بتایا کہ اس کی قیمت 39 لاکھ روپے ہے۔

فاطمہ خان کے مطابق رجب بٹ اور ان کے درمیان متعدد بار جنسی تعلقات استوار ہوئے، یوٹیوبر انہیں شادی کا جھانسہ دے کر ان کا استعمال کرتا رہا جب کہ کبھی کبھار شراب پینے کے بعد ان پر تشدد بھی کیا جاتا۔

ٹک ٹاکر نے یوٹیوبر پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ رجب بٹ ایسے غلط شخص ہیں جو لڑکی کے بغیر ایک رات بھی نہیں رہ سکتے، وہ ہر وقت گھر سے باہر رہتے ہیں، ان کا کام ہی یہی ہے۔

انہوں نے رجب بٹ پر ہم جنس پرستی کے الزامات بھی عائد کیے اور کہا کہ وہ غلط کاموں کے لیے جنس اور عمر کا فرق بھی نہیں دیکھتے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس تمام شواہد موجود ہیں، ان کے پاس رجب بٹ کی نامناسب ویڈیوز بھی ہیں۔

فاطمہ خان نے پہلے بھی متعدد انٹرویوز میں رجب بٹ پر سنگین الزامات عائد کیے تھے اور چند دن قبل ہی یوٹیوبر نے انٹرویو میں ان الزامات کو مسترد کیا تھا۔

رجب بٹ نے چند دن قبل ایک پوڈکاسٹ میں کہا تھا کہ پوڈکاسٹرز اور میڈیا والے غیر اہم اور جھوٹ بولنے والی لڑکیوں کو پوڈکاسٹس میں بلا کر انہیں اہمیت دے رہے ہیں، ان کے اوپر لگائے جانے والے الزامات میں کوئی سچائیg نہیں۔

پاپا آفس میں پہنچے ہی تھے کہ اسکول سے فون آیا!مدھرآواز میں ایک خاتون بولیں -"سر! آپ کی بیٹی سیکنڈ کلاس میں ہے،میں نے اس ...
27/09/2025

پاپا آفس میں پہنچے ہی تھے کہ اسکول سے فون آیا!
مدھرآواز میں ایک خاتون بولیں -
"سر! آپ کی بیٹی سیکنڈ کلاس میں ہے،
میں نے اس کی کلاس ٹیچر بول رہیں ہوں.
آج پیرنٹس ٹیچر میٹنگ ہے. رپورٹ کارڈ دکھایا جائے گا.
آپ اپنی بیٹی کے ساتھ ٹائم پر پہنچ جائیں ۔. "
بیچارے پاپا کیا کرتے.
حکم کے پابند ...
فوری طور پر چھٹی لے کر، گھر سے بیٹی کو لے کر اسکول پہنچ گئے ۔
سامنے مہنگا سا سوٹ پہنے، آنکھوں پر عینک سجائے ، درمیانی عمر کی، گوری سی لیکن انتہائی تیز میم بیٹھی تھی ۔
اس سے پہلے کہ پاپا کچھ بول پاتے تقریبا ڈانٹتے ہوئے بولیں - "اتنا لیٹ آئیں ہیں ، اب انتظارکریں، میں آپ سے الگ بات کروں گی."
پاپا نے بیٹی کی طرف دیکھا، اور دونوں خاموشی سے واپس جاکر بیٹھ گئے.
"میم بہت غصے میں لگتی ہیں" - بیٹی نے دھیرے سے کہا.
"تمہارا رپورٹ کارڈ تو ٹھیک ہے" - اسی طرح پاپا بھی آہستہ سے بولے.
"پتہ نہیں پاپا، میں نے تو نہیں دیکھا. "- بیٹی نے اپنا دفاع کیا.
"مجھے بھی لگتا ہے، آج تمہاری میم تمہارے ساتھ میری بھی کلاس لیں گی." - پاپا خود کو تیار کرتے ہوئے بولے ۔
وہ دونوں آپس میں باتیں کر ہی رہے تھے کہ تبھی میم فارغ ہوکر بولیں - "جی ہاں! اب آپ دونوں بھی آ جائیے ۔
پاپا کسی طرح اس شہد بھری مرچي سی آواز کے پاس پہنچے. اور بیٹی پاپا کے پیچھے چھپ کر کھڑی ہو گئی ۔
میم- دیکھئے! آپ کی بیٹی کی شکایات تو بہت ہیں لیکن پہلے آپ اس امتحان کی کاپیاں اور رپورٹ دیکھئے اور بتائیے اس کو کس طرح پڑھایا جائے ؟.
میم نے سمری میں تقریبا ساری بات کہہ دی ...
میم- پہلے انگلش کی کاپی دیکھئے .. فیل ہے آپ کی بیٹی.
پاپا نے ایک نظر بیٹی کو دیکھا جو سہمی سی کھڑی تھی ..
پھر مسکرا کر بولے ...
پاپا - انگریزی ایک غیر ملکی زبان ہے. اس عمر میں بچے اپنی زبان نہیں سمجھ پاتے تو غیر مُلکی کیسے سمجھیں گے ؟
یہ میم کو غصہ دلانے کے لئے کافی تھا ...
میم- اچھا! اور یہ دیکھئے! یہ اردو میں بھی فیل ہے. کیوں؟
پاپا نے پھر بیٹی کی طرف دیکھا .. گویا نظروں میں اس سے شکوہ کر رہے ہوں ۔۔
پاپا - اردو ایک مشکل زبان ہے. آوازاور تلفظ کی بنیاد پر. اس کو جیسا بولا جاتا ہے، ویسا لکھا جاتا ہے. اب آپ کے انگلش اسکول میں کوئی خالص اردو بولنے والا نہیں ہو گا تو یہ بولے اور لکھے گی کیسے ؟
میم - اچھا ... تو آپ اور بچوں کے بارے میں کیا کہیں گے جس میں ....
اس بار پاپا نے میم کی بات کاٹ کر بولے ..
پاپا - اور بچے کیوں فیل ہوئے یہ میں نہیں بتا سکتا ... میں تو ....
میم چِڑتے ہوئے بولی - "آپ پوری بات تو سن لیا کریں، میرا مطلب تھا کہ اور بچے کیسے پاس ہو گئے ..." فیل نہیں "
اچھا چھوڑو یہ دوسری کاپی دیکھیں آپ.
آج کے بچے جب موبائل اور لیپ ٹاپ کی رگ رگ سے واقف ہیں تو آپ کی بچی کمپیوٹر میں کیسے فیل ہو گئی؟
پاپا اس بار کاپی کو غور سے دیکھتے ہوئے، سنجیدگی سے بولے - "یہ کوئی عمر ہے کمپیوٹر پڑھنے اور موبائل استعمال کرنے کی ، ابھی تو بچوں کو کھُلے میدانوں میں کھیل کود، بھاگ دوڑ کرنی چاہیے ۔
میم کا پارہ اب ساتویں آسمان پر تھا ... وہ کاپیاں سمیٹتے ہوئے بولی "سائنس کی کاپی دکھانے سے تو کوئی فائدہ نہیں، کیونکہ میں بھی جانتی ہوں کہ البرٹ آئنسٹائن بچپن میں فیل ہوتے تھے۔ "
پاپا خاموشی تھے ...
میم نے پھر شکایت آگے بڑھائی - "یہ کلاس میں ڈسپلن میں نہیں رہتی، باتیں کرتی ہے، شور کرتی ہے، ادھر ادھر گھومتی ہے ۔"
پاپا ، میم کو درمیان میں روک کر، اِدھر اُدھر نگاہ دوڑاتے ہوئے بولے ...
پاپا - وہ سب چھوڑیئے! آپ کو کچھ بھول رہی ہیں. اس میں ریاضی کی کاپی کہاں ہے؟اس کا نتیجہ تو بتائیے ؟
میم- (منہ پھیرتے ہوئے) جی ہاں، اس کے دکھانے کی ضرورت نہیں ہے ۔
پاپا - پھر بھی، جب ساری کاپیاں دکھا دی تو وہی کیوں باقی رہے ؟
میم نے اس بار اسٹونٹ کی طرف دیکھا اور ان میں سے ریاضی کی کاپی نکال کر دے دی ۔
ریاضی کے نمبر اور نتیجہ دوسروں سے یکسر مختلف تھا .... 100فیصد ...
میم اب بھی منہ پھیرے بیٹھی تھیں، لیکن پاپا پورے جوش میں تھے ۔
پاپا - ہاں تو میم، میری بیٹی کو انگلش کون پڑھاتا ہے؟
میم- (آہستہ سے) میں!
پاپا - اور اردو کون پڑھاتا ہے؟
میم- "میں"
پاپا - اور کمپیوٹر کون پڑھاتا ہے؟
میم- وہ بھی "میں"

پاپا - اب یہ بھی بتا دیجئے کہ ریاضی کون پڑھاتا ہے؟
میم کچھ بول پاتی، پاپا اس سے پہلے ہی جواب دے کر کھڑے ہو گئے ...
پاپا - "میں" ...
میم - (شرماتے ہوئے) جی ہاں پتہ ہے.
پاپا- تو اچھا ٹیچر کون ہے ؟؟؟؟؟
دوبارہ مجھے میری بیٹی کی شکایت مت کرنا. بچی ہے. شور شرابا تو کرے گی ہی ۔
میم تلملا کر کھڑی ہو گئیں اور زور سے بولیں -
"" "ملنا تم دونوں آج گھر میں، دونوں باپ بیٹی کی اچھے سے خبر لیتی ہوں" "" !!!😍😍

سوشل میڈیا سائیٹس X پر ایک خبر کے مطابق چین پاکستان میں کھوتوں پر 37 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے لگا ہے ملک بھر میں 40...
27/09/2025

سوشل میڈیا سائیٹس X پر ایک خبر کے مطابق چین پاکستان میں کھوتوں پر 37 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے لگا ہے

ملک بھر میں 40 کھوتا فارم بنیں گے۔ ایک لیبارٹری بنے گی۔

سالانہ 80 ہزار کھوتے تیار ہوں گے۔ 10 ہزار کھوتوں کا گوشت چین میں ایکسپورٹ کیا جائے گا۔
لب

Address

Jahenzeb Block,
Lahore
54700

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistani Stars posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share