27/10/2024
ہر سال ہمارے کالج میں جب نئی تقرری کے لیے انٹرویو اور ڈیموز ہوتے تو دیکھنے میں آتا کہ حال ہی میں ڈگری کرنے والے امیدوار اس موقع پر بہت نروس نظر آتے۔ دوسری جاب میں بھی انٹرویوز کرنے والے دوست بتاتے ہیں کہ نئے لوگ اچھی ڈگری اور متاثر کن شخصیت کے باوجود انٹرویو میں بلاوجہ گھبرا رہے ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انٹرویو بہت خراب ہوتا ہے۔ دوچار ایسے خراب انٹرویو کے بعد خدشہ ہوتا ہے کہ ایسے نوجوان کہیں مایوسی کا شکار نہ ہو جائیں۔
میرے خیال میں ان کے نروس ہونے اور گھبرانے کی بڑی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ان کا پروفیشنل ماحول سے پہلی بار سامنا ہوتا ہے اور عملی تجربے کی کمی ان کے اعتماد کو متاثر کرتی ہے۔ اس کا بہترین حل میرے نزدیک یہ ہے کہ وہ دوران تعلیم ہی پروفیشنل زندگی میں قدم رکھیں، چاہے کچھ عرصہ انھیں بغیر معاوضے کے کام کرنا پڑے۔ انہیں ایسی پارٹ ٹائم جاب یا انٹرنشپ تلاش کرنی چاہیے جہاں وہ پروفیشنل ماحول میں کام کے دباؤ اور چیلنجز کا سامنا کر سکیں اور اپنے اندر نظم و ضبط پیدا کر سکیں اور اپنے رویے کو ذمہ دار بنا سکیں۔
معظم صفدر