13/09/2025
پنجاب نے 38 دن میں 405 ارب روپے کا قرضہ لے کر صوبوں میں سب سے زیادہ قرض لینے والا صوبہ بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ یہ قرضہ یکم جولائی سے 8 اگست کے درمیان اسٹیٹ بینک سے لیا گیا جو بلوچستان کے قرض سے 25 گنا اور سندھ کے قرض سے 20 گنا زیادہ ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق سندھ نے 16 ارب روپے، خیبر پختونخوا نے 21 ارب روپے جبکہ بلوچستان نے 13 ارب روپے کا قرضہ حاصل کیا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ حال ہی میں پنجاب حکومت نے 675 ارب روپے کے پرانے قرضے کی ادائیگی مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا، جو زیادہ تر گندم کی خریداری اور سبسڈی سے متعلق تھا، اس اقدام سے روزانہ 25 کروڑ روپے کے سود کی بچت ہو رہی ہے۔
دوسری جانب مالی بحران کا شکار سرکاری اداروں نے کمرشل بینکوں سے مزید 65 ارب روپے ادھار لیا جس سے ان کا مجموعی قرضہ 2.1 کھرب روپے سے تجاوز کر گیا۔ وفاقی حکومت نے بھی اسٹیٹ بینک کو 55 ارب روپے واپس کر دیے، جس کے بعد اس کا باقی واجب الادا قرضہ 5.2 کھرب روپے رہ گیا ہے۔