Arsalan Raza book Bank & Library suppliers

  • Home
  • Arsalan Raza book Bank & Library suppliers

Arsalan Raza book Bank & Library suppliers علم انسانیت اور محبت ||
" کتاب ہجرت کرتی ہے اور اپنا قاری خود چنتی ہے "

نام کتاب :  شوگر ڈیڈی ( افسانے ) از : سید زبیر شاہ قیمت : 650 روپے سن اشاعت : 2026ء ناشر : کتابی دنیا پاکستان کتاب کے حص...
24/05/2026

نام کتاب : شوگر ڈیڈی ( افسانے )
از : سید زبیر شاہ
قیمت : 650 روپے
سن اشاعت : 2026ء
ناشر : کتابی دنیا پاکستان

کتاب کے حصول کے لیے انباکس میں اپنا مکمل نام ایڈریس اور رابط نمبر سینڈ کیجئے یا پھر ان نمبرز پر کال میسج وٹسپ کیجئے
03074198217

نام کتاب ' اردو افسانے میں رجولیت ( خیبر پختونخوا کے تناظر میں ) از : ڈاکٹر برکت علی سن اشاعت : مئی 2026 قیمت بگ سائز ! ...
24/05/2026

نام کتاب ' اردو افسانے میں رجولیت
( خیبر پختونخوا کے تناظر میں )
از : ڈاکٹر برکت علی
سن اشاعت : مئی 2026
قیمت بگ سائز ! 1695 روپے
ناشر : کتابی دنیا پاکستان

کتاب کے حصول کے لیے انباکس میں اپنا مکمل نام ایڈریس اور رابط نمبر سینڈ کیجئے یا پھر ان نمبرز پر کال میسج وٹسپ کیجئے
03074198217

نام کتاب :  نئیر مسعود کے افسانے ( انتخاب و مطالعات)از : عبدالرحمن فیصل قیمت : 1495 روپے سن اشاعت : 2026ء ناشر : کتابی د...
24/05/2026

نام کتاب : نئیر مسعود کے افسانے ( انتخاب و مطالعات)
از : عبدالرحمن فیصل
قیمت : 1495 روپے
سن اشاعت : 2026ء
ناشر : کتابی دنیا پاکستان

کتاب کے حصول کے لیے انباکس میں اپنا مکمل نام ایڈریس اور رابط نمبر سینڈ کیجئے یا پھر ان نمبرز پر کال میسج وٹسپ کیجئے
03074198217

نام کتاب : اسد محمد خان ( تخلیقی امکانات کی تعبیر و تجزیہ ) از : عبدالرحمن فیصل قیمت : 1495 روپے سن اشاعت : 2026ء ناشر :...
24/05/2026

نام کتاب : اسد محمد خان
( تخلیقی امکانات کی تعبیر و تجزیہ )
از : عبدالرحمن فیصل
قیمت : 1495 روپے
سن اشاعت : 2026ء
ناشر : کتابی دنیا پاکستان

کتاب کے حصول کے لیے انباکس میں اپنا مکمل نام ایڈریس اور رابط نمبر سینڈ کیجئے یا پھر ان نمبرز پر کال میسج وٹسپ کیجئے
03074198217

نام کتاب :  لفظ و معنی نئی تشکیل نئے زاویے از : منصور ساحل قیمت : 1195 روپے سن اشاعت : 2026ء ناشر : کتابی دنیا پاکستان ک...
24/05/2026

نام کتاب : لفظ و معنی نئی تشکیل نئے زاویے
از : منصور ساحل
قیمت : 1195 روپے
سن اشاعت : 2026ء
ناشر : کتابی دنیا پاکستان

کتاب کے حصول کے لیے انباکس میں اپنا مکمل نام ایڈریس اور رابط نمبر سینڈ کیجئے یا پھر ان نمبرز پر کال میسج وٹسپ کیجئے
03074198217

نام کتاب : طوق الحمامہ ( عشق و محبت کے کلاسیکی  مفہوم پر مبنی اندلس کی تہذیبی فضا میں "امام ابن حزم اندلسی علیہ رحمہ" جی...
24/05/2026

نام کتاب : طوق الحمامہ
( عشق و محبت کے کلاسیکی مفہوم پر مبنی اندلس کی تہذیبی فضا میں "امام ابن حزم اندلسی علیہ رحمہ" جیسے نابغہ روزگار فقیہ کے قلم سے نکلا لازوال شاہکار -- طوق الحمامہ -- کاپہلا مستند و محقق اردو ترجمہ )

از : ابن حزم اندلسی علیہ رحمہ
ترجمہ : سید اسد مشہدی
قیمت : 2495 روپے
سن اشاعت: 2026ء
ناشر : کتابی دنیا پاکستان
بگ سائز امپورٹڈ پیپر

کتاب کے حصول کے لیے انباکس میں اپنا مکمل نام ایڈریس اور رابط نمبر سینڈ کیجئے یا پھر ان نمبرز پر کال میسج وٹسپ کیجئے
03074198217

گوشہِ علی عباس جلالپوری سے علمی ادبی تحقیقی معیاری کتابوں سے بہترین انتخاب!! ہر لائبریری کو روشن بنائے یہ کتابیں !! 1- ت...
20/04/2026

گوشہِ علی عباس جلالپوری سے علمی ادبی تحقیقی معیاری کتابوں سے بہترین انتخاب!! ہر لائبریری کو روشن بنائے یہ کتابیں !!

1- تاریخ کا نیا موڑ
قیمت : 800 روپے

2- رسوم اقوام
قیمت : 800 روپے

3- مکاتیب سید علی عباس جلالپوری
قیمت : 800 روپے

4- روح عصر
قیمت : 800 روپے

5- فکری مغالطے
قیمت : 800 روپے

6- خردنامہ جلالپوری
قیمت : 900 روپے

7- مقالات جلالپوری
قیمت : 900 روپے

8- مقامات وارث شاہ
قیمت : 900 روپے

9- کائنات اور انسانے
قیمت : 900 روپے

10- اقبال کا علم کلام
قیمت : 900 روپے

11- روایات تمدن قدیم
قیمت : 1000 روپے

12- روایات فلسفہ
قیمت : 1000 روپے

13- جنسیاتی مطالعے
قیمت : 1000 روپے

کتاب کے حصول کے لیے انباکس میں اپنا مکمل نام ایڈریس اور رابط نمبر سینڈ کیجئے یا پھر ان نمبرز پر کال میسج وٹسپ کیجئے
03234251011 03074198217

نام کتاب: اثبات کتابی سلسلہ ' یعنی مسلمان ! مدراس اور اردو کا اسلامی تشخص( " نیا ھندوستان پرانا مسلمان " سیریز کی تیسری ...
01/09/2025

نام کتاب: اثبات کتابی سلسلہ ' یعنی مسلمان ! مدراس اور اردو کا اسلامی تشخص
( " نیا ھندوستان پرانا مسلمان " سیریز کی تیسری جلد )
مدیر : اشعر نجمی
نائب مدیر : رضوان الدین فاروقی
سن اشاعت : اگست 2025ء
قیمت : 2495 روپے اعلی طباعت
صفحات : 616

کتاب کے حصول کے لیے انباکس میں اپنا مکمل نام ایڈریس اور رابط نمبر سینڈ کیجئے یا پھر ان نمبرز پر کال میسج وٹسپ کیجئے
03234251011 03074198217

پاکستانی قارئین کیلئے اہم خبر " اثباب کا کتابی سلسلہ 45 کا خصوصی گوشہ " یعنی مسلمان ! مدارس اور اردو کا اسلامی تشخص کتاب...
01/09/2025

پاکستانی قارئین کیلئے اہم خبر "
اثباب کا کتابی سلسلہ 45 کا خصوصی گوشہ " یعنی مسلمان ! مدارس اور اردو کا اسلامی تشخص کتابی دنیا پاکستان سے شائع ہوگیا ہے
مدیر : اشعر نجمی
نائب مدیر : رضوان الدین فاروقی

پوسٹل لاگو ہوگا قیمت ؛ 2495 روپے خصوصی ڈسکاؤنٹ آفر 1500 روپے
طباعت اعلی امپورٹڈ پیپر کے ساتھ
شمارے کی خریداری کیلئے اس نمبر پر رابط کریں 03074198217 وٹسپ

اثبات شمارے کی خدمات پر پاک و ہند سے ناقدین کی آراء ملاحظہ فرمائیں !

اثبات کے 18 سالہ سفر میں اسے دنیا بھر کے ایسے محققین، ناقدین، ادبا، شعرا اور دانشوروں کی سند عطا ہوتی رہی جنھیں دنیائے علم و دانش احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔لیکن ممکن ہے یہ تمام لوگ فیس بکی دانشوروں کے مقابلے میں ادارت اور تحقیق کی الف بے تک سے واقف نہ ہوں۔اور یہ بھی ممکن ہے کہ یہ علم و دانش کی آبرو اور کثیت المطالعہ افراد بھی 18 سال تک سرقہ اور بحوالہ ڈائجسٹ کا فرق بھی کرنے سے معذور رہے ہوں۔ 😊
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شمس الرحمٰن فاروقی (الٰہ آباد):
’’اس وقت یہ واحد پرچہ ہے جس کے ہر صفحے پر مدیر کی شخصیت کی چھاپ موجود ہے۔ جو کچھ بھی پرچے میں شائع ہوا ہے، وہ صاف ظاہر کرتا ہے کہ یہ محض پرچے کا پیٹ بھرنے کے لیے نہیں بلکہ پرچے کی ادبی حیثیت مستحکم کرنے اور خوشامد اور گروہ سازی کی سیاست سے برأت کا اظہار کرنے کے لیے شائع کیا گیا ہے۔….‘ہمارے یہاں شخصیت پرستی اور مفاد پرستی کے جوش میں بعض لوگوں نے گندہ دہنی اور سفلہ مزاجی کا بدترین اظہار روارکھا ہے۔ اس بات کی سخت ضرورت تھی کہ اس کے خلاف مدلل اور بے خوف جنگ کا آغاز کیا جائے۔ تم نے اس جنگ کا آغاز کردیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ اور بھی کئی لوگ تمھارا ساتھ دینے کے لیے اٹھیں گے۔ لیکن اگر نہ بھی اٹھیں تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔……اب تمھاری مدیرانہ شخصیت میں کچھ محمود ایاز (سوغات) کا سا رنگ نظر آنے لگا ہے۔ ‘‘ (اثبات:4+5، 8)

شکیل الرحمٰن (گڑ گاؤں، ہریانہ)
’’جو سُنا ، اس سے کہیں زیادہ پایا۔ اثبات کا شمارہ کچھ پڑھا، کچھ آہستہ آہستہ پڑھوں گا۔ اتنی قیمتی چیزیں جمع ہیں کہ صفحوں پر آنکھیں پھسلتی جارہی ہیں…..اردو میں بہت کم ایسے مدیر نظر آئے جنھوں نے اپنے پہلے کام ہی سے اپنے جوہر کا احساس بہت حد تک دے دیا ہے۔ دعا ہے اردو رسالوں کو ایسے بہت سے مدیر مل جائیں جو ادبی روایات کا گہرا احساس رکھتے ہوں اور نئے تجربوں پر گہری نظر۔‘‘ (اثبات:7)

سید محمد اشرف (علی گڑھ):
’’ میں آپ کی اعلیٰ ادبی سر گرمیوں، ضخیم رسائل ،ان میں پیش کیے ہوئے اعلی اور قابل تحسین ادب اور آپ کے اداریوں میں پیش کیے گئے خون کو گرما دینے والے مباحث کا بہت قدر دان ہوں کہ یہ مباحث ہم جیسے گوشہ نشین کو بھی دو چار سطریں لکھنے کے لیے بصدشوق آمادہ کر دیتے ہیں، کبھی کبھی مجبور بھی۔‘‘ (اثبات: 34)

مجتبیٰ حسین (حیدرآباد)
’’تمھاری تحریر اور تقریر دونوں کا قتیل ہوں۔ …..تم میں رسالہ نکالنے کا جو سلیقہ ہے، وہ ہمارے مدیروں میں بہت کم کے حصے میں آیا ہے۔ ‘‘ (اثبات:6)

چودھری محمد نعیم(امریکہ)
’’آپ کے رسالے کے مشمولات تو غیر معمولی ہیں، عرصہ لگے گا انھیں توجہ سے پڑھنے میں۔ ابھی تو صرف آپ کا اداریہ اور دلوی صاحب کا مضمون جلدی سے دیکھا ہے۔ دونوں توجہ چاہتے ہیں۔ آپ کو میری تفصیلی رائے کی حاجت نہیں ہے۔ اس شمارے کا معیار خود بول رہا ہے۔‘‘ ((اثبات:6))

حامدی کاشمیری (سری نگر)
’’صوری اور معنوی دونوں لحاظ سے رسالہ حد درجہ خوب صورت ہے۔الگ الگ اصناف حسن ترتیب کے ساتھ ساتھ آرٹ کے نمونوں سے اثبات ایک مثالی رسالہ بن گیا ہے۔‘‘(اثبات:2)

گلزار (ممبئی):
’’ اشعر صاحب! ’اثبات‘ کی پڑھائی Text Book کی پڑھائی ہو جاتی ہے۔ ہر بار آتا ہے تو پہلے صفحے سے شروع کرتا ہوں، لیکن کبھی پورا نہیں پڑھ پایا۔ اسکول کی کتابوں کا بھی یہی ہوا کرتا تھا، اور ہر بار مولوی صاحب سے ڈانٹ پڑتی تھی۔ اب آپ سے ڈر رہتا ہے، مگر آپ کچھ کہتے نہیں۔
جتنی محنت آپ کرتے ہیں اپنے رسالے پر، شاید ہی کوئی محقق اپنے عنوان پر کرتا ہو۔ ’’عریاں نگاری اور فحش نگاری‘‘ پر مشتمل یہ شمارہ دیکھا۔ اس عنوان پر اس سے پہلے اتنی مکمل نہ کوئی کتاب دیکھی ہے، نہ رسالہ۔ مبارک۔‘‘ (اثبات:14+15)

ڈاکٹر سید عبدالباری (جماعت اسلامی ہند، نئی دہلی):
’’میں حیرت میں ہوں کہ آپ انسان ہیں یا جِن؟ ایک ہی شمارے میں زبان و ادب سے متعلق موضوعات ، شخصیات، ان کے عدم توازن، بے راہ روی اور مغرب سے مرعوبیت کے ایسے ایسے حوالے اور اقتباسات اور پھر ان کی گرفت کرنے والے ایسے ایسے اصحاب نظر کی تحریریں نظر آئیں کہ مجھے آپ کی وسعت نظر ااور تعمق پر رشک ہوا۔‘‘ (اثبات:4+5)

حسین الحق (پٹنہ):
’’ اردو کے معیاری ادبی رسالوں کی تاریخ میں یقینا ’’اثبات‘‘ کی جگہ محفوظ ہے۔‘‘ (اثبات:9)

زبیر رضوی (نئی دہلی):
’’ آپ رسالے کی سرسری اور لگی بندھی ترتیب کے قائل نہیں۔دیواروں کے بیچ منھ نظر آنے والی بات اگر کسی نئے رسالے پر صادق آ جائے تو سمجھیے خون جگر رائیگاں نہیں گیا۔‘‘ (اثبات:4+5)

شاہین (کینیڈا):
’’ اثبات کے گذشتہ پانچ شمارے جو میں نے دیکھے، اس کی بنیاد پر مجھے کہنے میں کوئی تامل نہیں کہ یہ رسالہ اپنی نوعیت ، ادبی وقعت ، فکری جہت، تازہ کاری، ترتیب و ادارت اور حسن طباعت ؛ ہر لحاظ سے اپنی مثال آپ ہے۔ڈھونڈے سے بھی اس پر کسی اور کی چھاپ نہیں ملتی۔ ایک انتہائی اختراعی ذہن کی کرشمہ کاریوں نے اسے اردو ادبی صحیفوں کی تاریخ میں اتنی کم مدت پر محیط جو امتیاز عطا کیا ہے، اس کے لیے ’رشک‘ کا لفظ کم پڑتا ہے۔‘‘ (اثبات:12+13)

ذکیہ مشہدی (پٹنہ):
’’ اثبات کو ایسے جریدے کا درجہ حاصل ہے جس کا انتظار رہتا ہے۔….. سب سے پہلے اداریہ پڑھا اور اس کے بہت دیر تک کچھ نہیں پڑھا، اس لیے کہ ذہن میں ایک ہلچل مچ گئی تھی۔ قدرے مختلف انداز میں، قدرے مختلف الفاظ میں نہ جانے کتنی بار ایسا ہی کچھ سوچا ہے جو آپ نے تحریر فرمایا۔‘‘(اثبات:12+13)

عمران شاہد بھنڈر (برطانیہ)
’’میں پورے وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ گذشتہ کچھ مہینوں میں ہندوستان سے شائع ہونے والے جتنے بھی رسالے میری نظر سے گزرے ہیں، اثبات کو ادبی و تنقیدی مواد کے اعتبار سے ہی نہیں بلکہ اپنا مؤقف بے لاگ طریقے سے بیان کرنے کے حوالے سے بھی ان پر فوقیت حاصل ہے۔ ‘‘ (اثبات: 2)

ڈاکٹر یونس اگاسکر (ممبئی):
’’اثبات کا شمارہ6 یقینا بہت وقیع اور متنوع ہے۔ تراجم کے حوالے سے ادب کی مختلف اصناف کو یکجا کرنا، عالمی ادب کی نمائندہ تخلیقات کے اردو تراجم مہیا کرنا، ترجمے کے تعلق سے نظری مباحث کو منطقی انداز میں ترتیب دے کر ان میں ربط و تسلسل پیدا کرنا اور سب سے بڑھ کر مشمولات سے قبل (ابن خلدون اور حالی کی طرح) ’’ترجمے کی شرحیات‘‘ کے عنوان سے ایک جامع مقدمہ شامل کرنا، بڑی کاوش اور دل سوزی چاہتا ہے۔ آپ نے جس طرح کا ’تیاگی‘ طرز زندگی اپنا رکھا ہے، اس کے پیش نظر پرچے کا ادبی مستقبل روشن تر مگر آپ کی جسمانی صحت کا حال و استقبال تشویش ناک لگ رہا ہے۔ بہرحال مبارک باد سے آپ کی صحت پر خوش گوار اثر پڑتا ہو تو قبول فرما کر شکریے کا موقع دیجیے۔‘‘ (اثبات:8)

خالد جاوید (نئی دہلی):
’’ مجھے پہلی بات تو یہ کہنی ہے کہ صرف یہی شمارہ کیوں، ’اثبات‘ کا تو ہر شمارہ اتنا ہی معیاری اور انوکھا ہوتا ہے۔ پہلے شمارے سے اس حالیہ شمارے تک اشعرنجمی کو ایک چسکا لگ گیا ہے اور وہ یہ ہے کہ وہ اپنا ریکارڈ خود ہی توڑتے ہیں، دوسرا خیر ان کے ریکارڈز کیسے توڑے گا، یہ کسی کے بس کی بات ہی نہیں ہے۔ یہ تو خود اشعرنجمی کے بس میں بھی نہیں بلکہ اس جنون کے بس میں ہے جس کے بس میں اشعر نجمی ہیں۔ اشعر مجھے ایک بڑے بیانیہ، ایک بڑی تخلیق کی روحانی بے چینی کو اپنے وجود پر طاری کیے رہنے والے فرد کی طرح نظر آتے ہیں۔ ’اثبات‘کی ترتیب اور ان کے اداریے اس بڑی اور نادیدہ تخلیق کی اکثر و بیشتر نظر آجانے والی جھلکیاں ہیں۔ تخلیقی حسیت اور تخلیقی ذہانت کا ایسا بھر پور امتزاج بہت کم دیکھنے میں آتا ہے۔‘‘ (اثبات:33)

محمد حمید شاہد (اسلام آباد):
’’ صاحب، اثبات۔7 پڑھ کر سرشار اٹھا ہوں تو یہاں صاف صاف لکھ دینے میں کوئی امر مانع نہیں ہے کہ ورق ورق سے تمھارا سلیقہ، محنت اور سچی لگن کو جھلک دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔‘‘(اثبات:8)

علی اکبر ناطق (اسلام آباد):
’’مجھے آپ میں ایک بڑے مدیر کے وہ تمام اوصاف نظر آئے جو ایک اچھے ادبی رسالے کے مدیر میں پائے جانے ضروری ہیں۔ مثلاََ آپ نے کلام کا انتخاب، موضوعات سے پہلے ان پر مجمل نوٹ اور موضوعات کی ترتیب کا کام انتہائی چابک دستی سے کیا۔ جو’’اثبات‘‘ کو کامیاب بنانے میں ماہرانہ دلچسپی کا ثبوت ہے۔‘‘(اثبات:4+5)

ضیا فاروقی (بھوپال):
’’ مجھے یہ کہنے میں کوئی تکلف نہیں کہ اشعر نجمی نے اس رسالے کی اشاعت اول سے جو ادبی معیار قائم کیا تھا، وہ آج بھی برقرار ہے۔یہ الگ بات ہے کہ اس معیار کے رسائل کے لیے جس طرح کے تربیت یافتہ قاری کی ضرورت ہوتی ہے، اس کمی کو شاید اشعر نجمی خود بھی محسوس کرتے ہوں گے۔‘‘ (اثبات:35)

[نوٹ: بچو! بس آج اتنا ہی۔ کل میں بتاؤں گا کہ تحقیق کیا ہوتی ہے، انتخاب کیا ہوتا ہے اور سرقہ کیا ہوتا ہے؟اور ان تینوں کے درمیان کیا فرق ہوتے ہیں؟ دوسری چیز یہ بھی بتاؤں گا کہ ایڈیٹر کے اختیارات کیا کیا ہوتے ہیں اور یہ سب باتیں عالمی انٹیلکوئچل ایتھکس یعنی عالمی دانشوری کے اخلاقی اصول بحوالہ مصدقہ سند بتاؤں گا۔ فی الحال اتنا ہی، اب باہر جا کر کھیلو کودو۔ )

انیسویں بیسویں صدی ایک بڑا نام مولانا مولوی محمد عبد الحلیم شرر نادر و نایاب مطبوعات کا انتخاب :  برائے فروخت...تفصیلات ...
13/08/2025

انیسویں بیسویں صدی ایک بڑا نام مولانا مولوی محمد عبد الحلیم شرر نادر و نایاب مطبوعات کا انتخاب : برائے فروخت...

تفصیلات برائے کتب !!

مضامین شرر مکمل سیٹ اچھی اور اصل حالت میں !!

تاریخ خلافت

سوانح خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رح

سوانح عمری حضرت شیخ ابوبکر شبلی رح

حسن بن صباح حالات و واقعات

الحکم الرفاعیہ

ناموران عالم گروہ مشاہیر

محذرات

گزشتہ لکھنؤ

عصر قدیم

ثانی اثنین

صقلیہ میں اسلام

تاریخ یہود

مسیح و مسیحیت تاریخ ارض مقدس

ایام عرب

نجمہ

کتاب کے حصول کے لیے انباکس میں اپنا مکمل نام ایڈریس اور رابط نمبر سینڈ کیجئے یا پھر ان نمبرز پر کال میسج وٹسپ کیجئے

03074198217

Address

اردو بازار لاہور

54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Arsalan Raza book Bank & Library suppliers posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Arsalan Raza book Bank & Library suppliers:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share