
24/08/2025
سخت الفاظ کے لیے معذرت:
جتنا گیا گزرا، متشدد اور نحوست زدہ یہ غر -- یب اور لوئر کلاس طبقہ ہے اس کا عشر عشیر بھی سرمایہ دار، اپر کلاس اور متمول طبقہ نہیں۔
پاکستان کے علاقے رتی پنڈی میں ایک ریڑھی بان پھل فروش نے صرف 30 روپیہ کے جھگڑے پر دو بھائیوں کو اپنے دوستوں سے مل کر اتنا مارا کہ ایک بھائی موقعے پر جا-- ن کی بازی ہار گیا اور دوسرا بھائی سر پہ شدید چوٹیں آنے کی وجہ سے کو ما میں اور تشویشناک حالت میں ہے۔
اور جس وقت یہ جبر و ظلم ہورہا تھا اس وقت پاس کھڑے بیسیوں وہی " سفید پوش محنت کش " طبقے کے لوگ مزے سے تماشہ دیکھ رہے تھے اور ویڈیو بنا رہے تھے۔
چند ٹکوں کے لیے کسی کی جا ن لے لینا اس " مجبور اور بے بس " طبقے کے لیے صبح شام کا معمول کا کھیل تماشہ ہے ۔ اور پھر پر وقت اپنی مظلومیت کے رونے اور امراء کو ہر وقت کو سنا۔
کاپی