Dior News2.0

Dior News2.0 السلام علیکم
یہ گروپ آپ سب دوستوں کاہے مگر کچھ اصول ہے انکو فولو کرے۔شکریہ

10/05/2025

بہت اچھی بات ہے اگر دونوں جانب سے تنائو کی صورتحال ختم کی جائے، بھارتی فوج کی ترجمان کہہ رہی ہیں ہم کشیدگی نہیں چاہتے بشرطیکہ پاکستان بھی کشیدگی میں کمی کرے۔۔!!

09/05/2025

غیرملکی خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی اور رابری کرنے والا سفاک ملزم 51 گھنٹوں میں گرفتار۔

ملزم سے چھینا ہوا سامان بھی برآمد۔ غیرملکی خاتون نے ملزم کی شناخت کرلی۔غیرملکی خاتون اسلام آباد پولیس کی مشکور۔

اسلام آباد پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے پیشہ وارانہ مہارت کا استعمال کیا۔ اسلام آباد پولیس نے ثابت کیا کہ وہ ایک پروفیشنل پولیس ہے۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی پولیس ٹیم کو شاباش۔
‎ ‎ ‎

08/05/2025

آئی ایس پی آر

راولپنڈی، 8 مئی 2025

افواج پاکستان کی سافٹ کِل (تکنیکی) اور ہارڈ کِل (ہتھیاروں) سے اب تک 25 اسرائیلی ساخت کے ہیروپ ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے

بھارت کے 6/7 مئی کے بزدلانہ حملہ میں 5 جدید طیاروں، ڈرونز، متعدد پوسٹوں کے تباہ اور فوجی ہلاکتوں ہونے کے بعد، بھارت بوکھلاہٹ میں یہ اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز سے پاکستان پر حملہ کر رہا ہے

یہ بزدلانہ حملہ بھارت کی پریشانی اور بھوکلاہٹ کی نشانی ہے

لائن آف کنٹرول پر بھی بھارت نے بھرپور نقصان اٹھایا اور اٹھا رہا ہے

پاکستان کے مختلف علاقوں سے اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کا ملبہ اٹھایا جا رہا ہے

افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہیں اور اسکے تمام عزائم کو خاک میں ملا رہی ہیں

08/05/2025

جموں کشمیر پر میزائلوں کی بارش۔۔۔!!!

08/05/2025

پاکستان نے پٹھان کوٹ ایئربیس پر میزائل داغے، بھارتی میڈیا

آئی ایس پی آرراولپنڈی، 1 مئی 2025:چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) نے آج ٹلہ فیلڈ فائرن...
01/05/2025

آئی ایس پی آر
راولپنڈی، 1 مئی 2025:

چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) نے آج ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز (TFFR) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان آرمی کی منگلا اسٹرائیک کور کی جانب سے منعقد کی گئی ہائی انٹینسٹی فیلڈ ٹریننگ مشق "ایکسسرسائز ہیمر اسٹرائیک" کا مشاہدہ کیا۔

آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر نے ان کا استقبال کیا۔

یہ مشق انتہائی باریک بینی سے تیار کی گئی تھی تاکہ جنگی تیاری، میدانِ جنگ میں ہم آہنگی، اور جدید ترین ہتھیاروں کے نظاموں کی آپریشنل انضمام کو قریب ترین جنگی حالات میں جانچا جا سکے۔ اس مشق میں مختلف جدید صلاحیتیں استعمال کی گئیں، جن میں ملٹی رول لڑاکا طیارے، جنگی ہیلی کاپٹر، طویل فاصلے تک مار کرنے والی توپیں، اور نئی نسل کی فیلڈ انجینئرنگ تکنیکس شامل تھیں، تاکہ روایتی جنگی منظرنامے کی مؤثر انداز میں عکاسی کی جا سکے۔

ایکسسرسائز ہیمر اسٹرائیک پاکستان آرمی کی مسلسل بہتری، سخت تربیت، نظریاتی جدت اور تکنیکی جدیدیت کی کوششوں کا مظہر ہے۔

سینئر عسکری قیادت، فارمیشن کمانڈرز اور مختلف سروسز کے معززین نے بھی مشق کا مشاہدہ کیا۔

مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس چل بسے ،برطانوی میڈیاپوپ فرانسس طویل عرصے سے علیل تھےویٹی کن سٹی نے پوپ فرانسس کی موت...
21/04/2025

مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس چل بسے ،برطانوی میڈیا
پوپ فرانسس طویل عرصے سے علیل تھے
ویٹی کن سٹی نے پوپ فرانسس کی موت کی تصدیق کردی
پوپ فرانسس کی عمر8 8 سال تھی
امریکی نائب صدر نے ایسٹرکےموقع پر پوپ فرانسس سے ملاقات کی تھی
Follow

لاہور، اسلام آباد اور ملک کے دیگر حصوں میں 5.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
19/04/2025

لاہور، اسلام آباد اور ملک کے دیگر حصوں میں 5.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

27/11/2024

حکومت کی جانب سے منگل کی رات پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر جمع ہونے والے کارکنان کے خلاف ’گرینڈ آپریشن‘ کی تصدیق تو کی گئی ہے تاہم اس کی تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔

وفاقی وزرا نے اس آپریشن کے دوران 500 سے 550 مظاہرین کی گرفتاری کی تصدیق تو کی ہے لیکن یہ نہیں بتایا کہ اس دوران مظاہرین میں شامل کتنے افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے آفیشل ’ایکس‘ اکاؤنٹ اور متعدد رہنماؤں کی جانب سے اس آپریشن میں سکیورٹی حکام کی جانب سے ’بے دریغ فائرنگ‘ اور آنسو گیس کے استعمال کے باعث متعدد مظاہرین کی ہلاکت اور زخمی ہونے سے متعلق ناصرف دعوے کیے جا رہے ہیں بلکہ ویڈیوز بھی پوسٹ کی جا رہی ہیں۔

ان ویڈیوز میں بھاگتے ہوئے مظاہرین کو دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس موقع پر آنسو گیس کے بادل اور پس منظر میں شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سُنی جا سکتی ہے تاہم نہ تو دایر نیوز ان ویڈیوز کی آزادانہ تصدیق کر سکا اور نہ ہی حکام نے اس سے متعلق کچھ تفصیلات فراہم کی ہیں۔

گذشتہ روز ڈی چوک میں ہوئے آپریشن کی تفصیلات جاننے کے لیے دایر نیوز نے اسلام آباد پولیس سے رابطہ کیا۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ آپریشن رات 11 بجے کے بعد ایک منصوبہ بندی کے تحت شروع کیا گیا تھا جس کی ابتدا میں سکیورٹی اہلکاروں نے مظاہرین کو چاروں اطراف سے گھیر لیا اور اس کے بعد مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آپریشن کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔

آپریشن میں حصہ لینے والے اسلام آباد کے ایک پولیس افسر عثمان احمد کے مطابق آپریشن سے قبل قریب واقع تمام علاقوں کی مارکیٹوں کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ سٹریٹ لائٹس کو بھی بند کیا گیا تھا۔

انھوں نے مزید تفصیلات فراہم نہ کرتے ہوئے بتایا کہ دو سے ڈھائی گھنٹوں میں آپریشن مکمل کر لیا گیا تھا جس کے نتیجے میں پانچ سو سے زائد مظاہرین کو ڈی چوک اور اس کے اطراف سے گرفتار کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ مظاہرین کی گاڑیاں بلیو ایریا میں موجود تھیں اور ان میں سے ایک بھی گاڑی واپس نہیں گئی۔ اُن کے مطابق مظاہرین کی جانب سے کچھ گاڑیوں کو نذر آتش بھی کیا گیا اور خاص طور پر اس کنٹینر کو جس پر بشری بی بی اور علی امین گنڈا پور سوار تھے۔

پاکستان کے مقامی میڈیا اور تحریک انصاف کے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی چند ویڈیوز میں آپریشن کے بعد کے ڈی چوک کے مناظر دکھائے گئے ہیں جن میں درجنوں گاڑیوں کو اسلام آباد کے جناح ایوینیو پر دیکھا گیا ہے۔ ان میں سے متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹے ہیں۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق اس آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے سینکڑوں افراد کو اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں رکھنے کے ساتھ ساتھ سی آئی اے میں منتقل کیا گیا ہے اور سی آئی اے کی عمارت کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے مظاہرین کو مرحلہ وار عدالتوں میں پیش کر کے عدالتوں سے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی استدعا کی جائے گی

Send a message to learn more

27/11/2024

Islamabad Situation after the operation.

24/07/2024

مشہور کامیڈین طاہر انجم پر پی ٹی آئی خاتون کا شدید تشدد
گھونسوں اور مکوں کی بارش

Address

DHA Phase/2
Lahore
01234

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dior News2.0 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dior News2.0:

Share

Category