گڑھاموڑ نیوز

گڑھاموڑ نیوز تازہ ترین خبریں معلومات اور تفریح کےلئے یہ پیج لائک کریں اور شئیر کریں

21/10/2024

*اطلاع نماز جنازہ ،*

*تمام احباب کومطلع کیا جاتا ہے کہ گڑھا موڑ خانیوال روڈ بالمقابل تجمل پٹرول پمپ کے رہائشی حاجی محمد یاسین گجر کے بیٹے، چوہدری محمد وقاص گجر کے والد محترم، حاجی محمد رمضان اور حاجی محمد اسلم گجر کے بھائی، گڑھا موڑ کے معروف جرنلسٹ رشید حیدر گجر کے ہم زلف، چوہدری قیصر اقبال گجر بھٹہ کالونی والے ،محمد زاہد، اور حاجی محمد عمران کے سسر، وقاص اینڈکو گڑھا موڑ کے آونر چوہدری محمد اشرف گجر بقضاالہی وفات پا گئے ہیں،مرحوم کی نماز جنازہ مورخہ 22 اکتوبر بروز منگل بعد نماز ظہر بوقت ڈھائی بجے (30-2) ماڈل ٹاؤن خانیوال روڈ گڑھا موڑ میں ادا کی جائے گی، دوست احباب سے شرکت کی اپیل ہے*

*رابطہ نمبر، 03004854547*
*03017367298*

واٹر مینجمنٹ گڑھاموڑ کی جانب سے نئے پائپ بچھانے کے دوران محکمہ ہائی وے کی جانب سے خانیوال روڈ پر نصب کیا گیا ہزاروں روپے...
04/10/2024

واٹر مینجمنٹ گڑھاموڑ کی جانب سے نئے پائپ بچھانے کے دوران محکمہ ہائی وے کی جانب سے خانیوال روڈ پر نصب کیا گیا ہزاروں روپے مالیت کا صدیق آباد کا بورڈ بے دردی سے اکھاڑ کر پھینکا گیا تھا جو کئی مہینے گزرنے کے بعد بھی روڈ کنارے لاوارث پڑا ہے۔ارباب اختیار نوٹس لیں
#گڑھاموڑنیوز

23/07/2024

پیارے دوستو،
آج مورخہ 23 جولائی 2024 کا سبزی منڈی گڑھا موڑ کا عام سبزیوں کا ریٹ شئیر کر رہا ہوں ویڈیو مکمل دیکھئیے اور بازار سے سبزی خریدتے وقت ناجائز منافع خوری کرنے والے دوکانداروں کے خلاف آنلائن یا پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سے فون پر شکایت کریں اور گڑھا موڑ سے خودساختہ مہنگائی ختم کرنے میں میرا ساتھ دیں۔
آپکا بھائی رانا اکرام شاہد رپورٹر کوہ نور tvگڑھاموڑ
#گڑھاموڑنیوز

11/07/2024

ویدر اپڈیٹ پر مسلسل صورتحال میں تبدیلیاں جاری،
گڑھا موڑ میں رواں مون سون خالی گزرنے کے آثارِ نظرآنے لگے۔ بادل روٹھ گئے

11/07/2024

بادل آتے رہے اور جاتے رہے پورا دن گزر گیا لیکن ☔ بارش نہ ہوئی۔
کل اور پرسوں دو دن مزید گڑھا موڑ میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے

11/07/2024

#گڑھاموڑنیوز
آج موخہ 11 جولائی بروز جمعرات، گڑھا موڑ میں بارش ☔برسنے کے قوی امکانات موجود ہیں۔
سب دعا کریں ابر رحمت برسے

23/06/2024
23/06/2024

#گڑھاموڑنیوز
حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس شامل کرنے کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاج کیا گیا،رپورٹ گڑھاموڑنیوز

 #گڑھاموڑنیوز
06/06/2024

#گڑھاموڑنیوز

15/04/2024

حکومت وقت سے اپیل ہے کہ گندم کا ریٹ کم سے کم مقرر کیا جائے تاکہ ہر غریب اور سفید پوش آدمی آرام سے خریداری کر سکے۔
مجانب،غریب اور سفید پوش طبقہ

14/04/2024

گڑھاموڑ بستی صدیق آباد خانیوال روڈ کے رہائشی محمد حسین بنگڑ کے بیٹے،سرور علی بنگڑ، لیاقت علی بنگڑ، اور ثاقب علی بنگڑ کے بھائی شوکت علی بنگڑ مرحوم بسم اللہ ہوٹل والے کی روح کو ایصال ثواب کےلیے رسم قل کی محفل بستی صدیق آباد کی جامع مسجد عثمانیہ میں ادا کر دی گئی،علاقہ کے معروف عالم دین اور مبلغ اسلام حضرت علامہ قاری محمد یونس نے فلسفہ موت و حیات اور اسلام میں اخلاق کی اہمیت پر روشنی ڈالی،رسم قل خوانی میں علاقہ بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات سمیت تاجروں،صحافیوں اور دیگر مکاتب فکر کے لوگوں سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی،
#گڑھاموڑنیوز

بسم اللہ ہوٹل مین روڈ گڑھاموڑ کے اونر  شوکت علی بنگڑ کی نماز جنازہ آبائی علاقے بستی صدیق آباد خانیوال روڈ گڑھا موڑ میں ا...
12/04/2024

بسم اللہ ہوٹل مین روڈ گڑھاموڑ کے اونر شوکت علی بنگڑ کی نماز جنازہ آبائی علاقے بستی صدیق آباد خانیوال روڈ گڑھا موڑ میں ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں علاقہ بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات سمیت تاجروں اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی،مرحوم کی رسم قل خوانی مورخہ 14 اپریل بروز اتوار صبح 9 بجے بستی صدیق آباد خانیوال روڈ گڑھا موڑ کی جامعہ مسجد عثمانیہ میں ادا کی جائے گی۔شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں ۔

Address

The Latest News City Of Garha More Dist Vehari
Lahore
61150

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when گڑھاموڑ نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to گڑھاموڑ نیوز:

Share

Category