Public Pulse

Public Pulse پاکستان کے عوام کی حقیقی آواز

پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ فوادچوہدری کا حق نہیں بنتا کہ وہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر تنقید کریں۔...
02/07/2024

پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ فوادچوہدری کا حق نہیں بنتا کہ وہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر تنقید کریں۔

میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ فواد چوہدری اس روزپولیس کو دیکھ کر ایسےبھاگ رہے تھے جیسے ہتھنی بھاگ رہی ہو، فواد چوہدری کے اس بھاگنےکے عمل نے پوری پی ٹی آئی کا سر شرم سےجھکا دیاتھا۔

وزیرِ داخلہ خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں ٹیکس آئی ایم ایف کے دباؤ پر لگ...
02/07/2024

وزیرِ داخلہ خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں ٹیکس آئی ایم ایف کے دباؤ پر لگایا گیا اور آئی ایم ایف پاکستان کی خودمختاری کے لیے خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا شہر سیالکوٹ ایکسپورٹ کامرکز ہے، ایکسپورٹرز پر جو ٹیکس لگایا گيا ہے اس سے ایف بی آر کی کرپٹ مافیا کو فائدہ ہوگا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے موجودہ حکومت پر نیب کو مضبوط کرنے کا الزام عائد کردیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو...
02/07/2024

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے موجودہ حکومت پر نیب کو مضبوط کرنے کا الزام عائد کردیا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ حکومت وعدہ کرکے آئی تھی کہ نیب کو ختم کریں گے مگر انہوں نے آرڈیننس لا کر اس کو مضبوط کیا۔

⭕ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا ویڈیو بیان: 📌پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی موجودہ قیادت  کے ہوتے ہوئے بانی پی ٹی ...
01/07/2024

⭕ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا ویڈیو بیان:

📌پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی موجودہ قیادت کے ہوتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا امکان نہیں

📌قیادت کی سیاسی حکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سے ہم کچلے جارہے ہیں۔

📌لوگ کہتے ہیں کہ برا وقت ختم ہوگیا ہے تو ہم نے بولنا شروع کردیا

📌مشکل وقت بانی پی ٹی آئی اور ہمارے لیے تو ختم نہیں ہوا، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری جیلوں میں ہیں ان پر اب بھی مشکل وقت ہے۔

📌 بعض لوگ پشاور سے چلتے ہیں اور لاہور میں جلسہ کر کے چلے جاتے ہیں


‏⭕ سینیٹر عرفان صدیقی   پارلیمانی لیڈر مسلم لیگ ن 🔴 پاکستان پر اقتصادی سمیت ہر طرح کی پابندیاں لگوانے کی ایک اور قرارداد...
01/07/2024

‏⭕ سینیٹر عرفان صدیقی
پارلیمانی لیڈر مسلم لیگ ن

🔴 پاکستان پر اقتصادی سمیت ہر طرح کی پابندیاں لگوانے کی ایک اور قرارداد پی ٹی آئی کا اگلا ہدف ہے۔

🔴 بانی پی ٹی آئی اور صاحب حیثیت ووٹرز نے پیسے اور اثرورسوخ کے زور پر انتخابات لڑنے والے موجودہ ارکان کانگریس کو پاکستان مخالف قرارداد پر آمادہ کیا

‏⭕ لاہور سمیت پنجاب کے5 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 45 لاکھ بچوں کو ‎ #ویکیسن پلائی جائے گیبلوچستان کے16،خیبرپختو...
01/07/2024

‏⭕ لاہور سمیت پنجاب کے5 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز
45 لاکھ بچوں کو ‎ #ویکیسن پلائی جائے گی
بلوچستان کے16،خیبرپختونخواکے 6 اضلاع میں بھی انسداد ‎ #پولیو مہم

‎ ‎ ‎

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کے جواب میں پاکستانی پارلیمنٹ میں قرارداد لائی گئی تو...
28/06/2024

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کے جواب میں پاکستانی پارلیمنٹ میں قرارداد لائی گئی تو حمایت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے نہ قرارداد دیکھی نہ ہی کسی حکومتی قرارداد کی حمایت کریں گے،حکومت اعتماد میں نہیں لیتی توہم کسی بھی قرارداد کوسپورٹ نہیں کریں گے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ چین سمیت عالمی مبصرین نے پاکستانی الیکشن پر کیا رپورٹ دی وہ بھی بتایا جائے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے عمر ایوب کے پارٹی کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ چھوڑنے کا خیرمقدم کر...
28/06/2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے عمر ایوب کے پارٹی کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ چھوڑنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے شبلی فراز سے استعفیٰ کامطالبہ کردیا ہے۔

عمر ایوب کے استعفے کے اعلان کے بعد اپنے ایک بیان میں شیر افضل مروت نے کہا کہ پارٹی کے اہم عہدوں پر فائز چند دیگر افراد کو بھی ان کی پیروی کرنی چاہیے۔ شبلی فراز کے استعفے سے ہی پارٹی قبضہ مافیا کے چنگل سے آزاد ہوگی۔

حکومت کی جانب سے یکم جولائی 2024 سے اگلے 15 روز تک پیٹرول کی قیمت میں 7.54 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی)...
28/06/2024

حکومت کی جانب سے یکم جولائی 2024 سے اگلے 15 روز تک پیٹرول کی قیمت میں 7.54 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 9.84 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
وزارت توانائی کے حکام کے مطابق اگر یکم جولائی 2024 سے 5 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی شامل کی جائے تو پھر موٹر اسپرٹ کی قیمت میں 12.58روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 14.84روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

27/06/2024

متاثرین تشدد کی حمایت کے عالمی دن کے موقع پر کشمیر پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے جہاں بھارتی جبر و تشدد عروج پر ہے۔
انسانی حقوق کے اداروں کی تمام تر وارننگز کے باوجود بھی دنیا بھارتی تشدد کو روکنے میں ناکام ہے۔

عدت میں نکاح کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں مسترد کر دی گئیں۔ایڈیشنل...
27/06/2024

عدت میں نکاح کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں مسترد کر دی گئیں۔

ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا سزا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر پہلے سے فیصلہ سنایا۔

ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ 25 جون کو محفوظ کیا تھا۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی چینی ہم منصب کیو آئی یانجن سے نیویارک میں اقوام متحدہ کے عوامی جمہوریہ چین مشن کے آفس میں ملاقا...
27/06/2024

وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی چینی ہم منصب کیو آئی یانجن سے نیویارک میں اقوام متحدہ کے عوامی جمہوریہ چین مشن کے آفس میں ملاقات. ملاقات میں پاک چین تعلقات اور سیکورٹی امور پر گفتگو ہوئی. ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی وزیر داخلہ کو داسو واقعے پر تحقیقات اور پیش رفت سے آگاہ کیا جس پر چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا اور تحقیقات پر اظہارِ اطمینان کیا.

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Public Pulse posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share