
28/03/2025
نستعلیق پبلی کیشینز نے پاکستان کے ممتاز ادیب ڈاکٹر ادریس احمد آفتاب کی نئی کتاب میخانہ ء حرص و ہوس شائع کر دی ہے۔ یہ کتاب 850 صفحات پر مشتمل ہے اور ایگزیکٹو سائز میں نہایت دیدہ زیب انداز میں شائع کی گئی ہے۔ ڈاکٹر ادریس احمد آفتاب نے اس کتاب میں نہ صرف ملک میں ہونے والی لوٹ کھسوٹ کا ذکر کیا ہے بلکہ معاشرتی بگاڑ سمیت زندگی کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل بحث کی ہے۔ انہوں نے عورت کے مقام و مرتبے اور انسانی ارتقا جیسے اہم موضوعات پر قلم اٹھایا اور مسائل کا حل بھی پیش کیا ہے۔ اس سے قبل بھی ان کی کئی کتب، جن میں مشرق کا موتی، حوروں کا مسکن، قوم قوس قزح اور فرشتے کی ایف آئی آر (جلد دوم) شامل ہیں، نستعلیق پبلی کیشینز سے شائع ہو چکی ہیں۔
آپ بھی اپنی کتاب کی بہترین اشاعت کے لیے نستعلیق پبلی کیشینز سے رابطہ کیا جا سکتا ہے: فیروز سینٹر، غزنی اسٹریٹ، اردو بازار۔ واٹس ایپ: 03004489310۔