21/11/2025
دبئی ایئر شو کی چکا چوند میں جب دنیا کے جدید ترین طیارے اپنی پرواز دکھا رہے ہیں، وہاں پاکستان کا جے ایف-17 تھنڈر ایک الگ ہی داستان سنا رہا ہے۔ یہ داستان کسی بڑی سپر پاور سے خریدے گئے ہتھیار کی نہیں، بلکہ اپنی مٹی اور اپنے ہنر پر یقین کی ہے۔
دفاعی ماہرین جانتے ہیں کہ دنیا میں "مشینیں" بہت ہیں، مگر "معرکے" کم ہیں۔ جے ایف-17 تھنڈر کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ اس نے دو مختلف ادوار میں دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا ہے۔ چاہے وہ 27 فروری کی تاریخی دوپہر ہو جب اس نے دشمن کا تکبر توڑا، یا پھر 7 مئی کا حالیہ معرکہ جب اس نے دوبارہ ثابت کیا کہ پاکستان کی فضائی سرحدیں ناقابلِ تسخیر ہیں۔
آج جب یہ طیارہ عالمی منڈی میں کھڑا ہے، تو یہ خریداروں کو صرف اپنی ٹیکنالوجی نہیں دکھاتا، بلکہ یہ پیغام دیتا ہے کہ یہ وہ "وار ٹیسٹڈ" (War Tested) شاہین ہے جو ہر بار آزمائش کی گھڑی میں سرخرو ہوا ہے۔