1 Team Sultan: info agency

1 Team Sultan: info agency تازہ ترین خبریں، سبق آموز واقعات اور تاریخی حقائق
(3)

19/09/2026
19/09/2026
19/09/2026

حرام کے اربوں روپے کا مالک لاہور کا وہ شخص جسکے متاثرین نے اسکا جنازہ روک لیا تھا اور بعد ازاں اپنے پیسے لینے اسکی قبر پر پہنچ جاتے تھے ۔۔۔۔۔ڈاکٹر امجد سابق آئی جی پنجاب سردار محمد چوہدری کا داماد تھا ۔ اللہ تعالیٰ نے اس پر دولت کی بارش کی اور یہ اس بارش میں نہاتا کیچڑ میں جا گرا‘ اس نے سب سے پہلے ایڈن ہاؤسنگ سکیم کے 13 ہزار ممبرز کے دس ارب روپے ہڑپ کیے ۔اور پھر اس نے ای او بی آئی کے پنشنر کی بڑی رقوم بھی اڑا لیں ۔ متاثرین نے احتجاج کرنا شروع کر دیا تو ان دنوں افتخار محمد چودھری چیف جسٹس تھے‘ سو موٹو لیا گیا‘ عدالت میں پیشیاں شروع ہوئیں‘ لاہور کے ایک وکیل کےذریعے چیف جسٹس اور ملزم کے درمیان رابطہ ہوا اور یہ رابطہ بہت جلد رشتے داری میں بدل گیا‘۔۔ ڈاکٹر امجد کے صاحبزادے مرتضیٰ امجد اور افتخار محمد چودھری کی صاحبزادی افرا افتخارکی شادی ہو گئی۔ اور یوں ایڈن ہاؤسنگ سکیم اور ای او بی آئی کے کیسز کھوہ کھاتے چلے گئے۔‘ دور بدلا‘ نیب کے مقدمے شروع ہوئے تو پورا خاندان ملک سے بھاگ گیا‘ نیب نے ریڈ وارنٹ جاری کر دیے‘ ایف آئی اے نے 26 ستمبر 2018ء کو مرتضیٰ امجد کو دوبئی سے گرفتار کر لیا‘ افتخار محمد چودھری نےکوشش کی لاہور ہائی کورٹ کے ایک جج نے ریڈ وارنٹ کو غیرقانونی قرار دے دیا۔۔ اور یہ لوگ خاندان سمیت کینیڈا شفٹ ہو گئے‘ کیسز چلتے رہے اور افتخار محمد چودھری کا اثرورسوخ ڈاکٹر امجد کو بچاتا رہا‘ فراڈ کی رقم 25 ارب روپے تک پہنچ گئی‘ یہ اس دوران پلی بارگین کے لیے بھی راضی ہو گیا لیکن یہ تین ارب روپے دے کر 25 ارب روپے معاف کرانا چاہتا تھا‘ نیب نہیں مانا‘ یہ اس دوران کسی پراسرار بیماری کا شکار ہو گیا‘ پاکستان آیا‘ علاج شروع ہوا لیکن طبیعت بگڑتی رہی یہاں تک کہ دنیا بھر کے ڈاکٹرز‘ ادویات اور افتخار محمد چودھری کا اثرورسوخ بھی کام نہ آیا اور ڈاکٹر امجد 23 اگست 2021ء کو لاہور میں انتقال کر گیا‘ لواحقین نے اسے خاموشی کے ساتھ دفن کرنے کی کوشش کی لیکن متاثرین کو خبر ہو گئی اور یہ پلے کارڈز اور پوسٹرز لے کر پہلے اس کے گھر اور پھر جنازے پر پہنچ گئے ،اور ’’ہماری رقم واپس کرو‘‘ کے نعرے لگانے لگے‘ پولیس بلائی گئی‘پولیس جنازے اور احتجاجیوں کے درمیان کھڑی ہو گئی‘ پولیس کی مدد سے جنازہ اٹھایا گیا اور پولیس ہی کی نگرانی میں ڈاکٹر امجد کو دفن کیا گیا‘ متاثرین بعد میں بھی اس کی قبر پر آتے رہے جس کی وجہ سے خاندان نے وہاں گارڈز کھڑے کر دیے ۔۔یہ انتہا درجے کا عبرت ناک واقعہ ہے لیکن آپ اس سے بھی بڑی عبرت ملاحظہ کیجئے‘ ڈاکٹر امجد نے جس خاندان اور جن بچوں کے لیے 25 ارب روپے کا فراڈ کیا تھا‘ وہ جنازے کے وقت کینیڈا میں بیٹھے تھے اور ان میں سے کوئی شخص اسے مٹی کے حوالے کرنے کے لیے پاکستان نہیں آیا تھا۔۔۔ کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے ۔ یہ عبرت کی جاء ہے تماشا نہیں ہے ۔۔۔

19/09/2026

CAR VS BUS.... Driving ho to aisi ...

19/09/2026

ارشاد بھٹی نے مومنہ اقبال کو چکرا کر رکھ دیا ۔۔۔۔ !!! بقول آپ کے جب آپ حقیقت کھلنے کے بعد ثاقب چدھڑ سے قطع تعلق کر چکی تھیں تو اسکے بعد بھی ایک سال تک آپ اور آپ کی فیملی مختلف جگہوں پر ان سے خرچہ کیوں کرواتی رہی ، کبھی ائیر ٹکٹس ، کبھی ہوٹلز ، کبھی شاپنگز؟؟ مومنہ اقبال نے ارشاد بھٹی کی جانب سے تمام ثبوت پیش کرنے کے باوجود ہر بات سے انکار کردیا ۔۔۔ میں ہاتھ میں کشکول لیے نہیں پھرتی کہ دوسروں سے خرچے کرواتی رہوں ۔ یہ سب جھوٹ ہے میں اس بکواس کو مسترد کرتی ہوں ۔۔۔۔
ثاقب چدھڑ شادی شدہ اور بال بچے دار تھے لیکن اسکے باوجود آپ نے ان سے تعلق کیوں رکھا ؟ کیونکہ میں نے انکا نام گوگل پر سرچ کیا تو وہاں یہ غیر شادی شدہ شو ہو رہے تھے اس وجہ سے میں نے تعلق رکھا ۔ اگر پتہ ہوتا تو یہ سب نہ ہوتا ۔۔۔۔
بقول مومنہ اقبال : رمشا کو ثاقب چدھڑ کا پیغام آیا کہ دنیا ہمارا تماشا دیکھ رہی ہے اب بس کردو ۔۔ لیکن میں نے انصاف لینا ہے مجھے 2، 4 یا 10 کروڑ کی کوئی ضرورت نہیں ۔۔۔۔۔
2024 سے 2025 تک ہر ماہ لاکھوں روپے کی بینک ٹرانزیکشنز کے ثبوت سامنے رکھنے پر مومنہ اقبال نے ارشاد بھٹی کو کہا کہیں آپ بھی کسی سے پیسے لے کر تو مجھے یہ سب کچھ کہنے نہیں بیٹھ گئے ؟
معروف اداکارہ نے صلح کی کوششوں سے لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا میں ایسے شخص سے صلح نہیں کرونگی جسکی فطرت اتنی گھٹیا ہے کہ 5 روپے دے کر 500 دینے کے اعلانات کرتا پھرتا ہے ، میں انصاف لے کر رہونگی چاہے اس میں کتنے ہی سال لگ جائیں ۔۔۔۔

Address

Gulberg
Lahore
54000

Telephone

+447946428534

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 1 Team Sultan: info agency posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 1 Team Sultan: info agency:

Shortcuts

Share