25/08/2025
سیلاب 2025
پانی کی وہ بے رحم موجیں… جو گھر، زمین اور خواب سب بہا لے گئیں۔
لیکن اصل درد صرف وہی جانتا ہے جو اس آفت کے بیچ کھڑا ہے، یا وہ جو اپنے رب کی رضا کے لیے وہاں جا کر لوگوں کا سہارا بن رہا ہے۔
ویڈیوز میں ان کے چہروں پر چھپی بےبسی دیکھ کر دل کانپ اٹھتا ہے۔ آنکھوں میں آنسو بے اختیار بہہ نکلتے ہیں، رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں… اور دل بس ایک ہی دعا مانگتا ہے:
اے اللہ! یہ قیامت دوبارہ کبھی نہ دکھا، اور جن پر یہ بیتی ہے انہیں اس کا بہترین نعم البدل عطا فرما۔
لیکن یہاں ایک بات ہمیں کبھی نہیں بھولنی چاہیے:
یہ کرپٹ لوگ عوام کے درد کو کبھی نہیں سمجھیں گے۔ ان کے دل مردہ ہو چکے ہیں۔
ہمیشہ وہی لوگ آگے بڑھتے ہیں جو کچھ کرنا چاہتے ہیں، لیکن ان کے ہاتھ پاؤں باندھ دیے جاتے ہیں۔ یا تو انہیں پابندِ سلاسل کر دیا جاتا ہے، یا نظر بند کر کے خاموش کرا دیا جاتا ہے، یا ان کی ہر ریلیف ایکٹیویٹی کو بند کر دیا جاتا ہے—صرف اپنے آقاؤں کی خوشنودی کے لیے۔
تو پھر سوال یہ ہے:
ہمارے لیے کوئی اور کیوں کرے گا؟ اگر ہم نے اپنی قوم کے لیے نہ اٹھنا ہے، تو پھر کون اٹھے گا؟
یہ وقت صرف دکھ پر رونے کا نہیں… یہ وقت ہے کہ ہم سب اپنے حصے کی روشنی جلائیں۔ ایسے نکلیں کہ قوم کے لیے کچھ کرنے کا عزم لے کر واپس آئیں۔
اور ان بے لوث لوگوں کو کبھی تنہا نہ چھوڑیں جو مشکل گھڑی میں اپنے بھائیوں کا سہارا بن رہے ہیں۔
Video Credit : Abdul Hanan Khalid