Huzaifa Book Bank

Huzaifa Book Bank Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Huzaifa Book Bank, Book & Magazine Distributor, Lahore.

کسی بھی قسم کی دینی / درسی / تاریخی / ادبی کتب اور قرآن پاک / سپارے حاصل کرنے کے لئے رابطہ کیجئے
آنلائن آرڈر کر کے گھر بھی منگوا سکتے ہیں
رابطہ | حذیفہ بک بنک اردو بازار | وٹس ایپ نمبر 03391532076
https://chat.whatsapp.com/HGlRO6e4CdSFi6JQrMnr32?mode=ac_t

Writer: Imam Muhammad Bin Al JazriPages: 304Category: Islam Hisn e Haseen - حصن حصینRegular priceRs.1,295 Sale priceRs.1...
17/09/2025

Writer: Imam Muhammad Bin Al Jazri

Pages: 304

Category: Islam

Hisn e Haseen - حصن حصین
Regular priceRs.1,295
Sale priceRs.1,000
0339 1532076
حصنِ حصین، نبی کریم ﷺ کی دعاؤں کا مجموعہ ہے جسے مشہور محدث علامہ محمد بن الجزری (رح) نے تحریر کیا ہے۔ اصل کتاب عربی زبان میں ہے اور بعد میں مختلف زبانوں میں ترجمہ کی گئی۔ اس کتاب کا اردو میں ترجمہ کرتے وقت دعاؤں کو دوبارہ اس طرح ترتیب دیا کہ انہیں موقع کی مناسبت سے پڑھنا آسان ہو جائے۔ یہ کتاب عام مسلمانوں کے لیے عملی نقطہ نظر سے بہت مفید ہے۔ ایک عام آدمی اس کتاب کو آسانی سے استعمال کر سکتا ہے اور کسی بھی موقع کے لیے مخصوص دعا تلاش کرنے
میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Shahbaz Akbar Ulfat, Ghulam Zada Nouman Sabri, Yahya Madn...
17/09/2025

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Shahbaz Akbar Ulfat, Ghulam Zada Nouman Sabri, Yahya Madni, Adeel Awan, Muhammad Mursleen, Muhammad Moazzam Ali Shah, Kalsoom Hafeez, Ziya Ur Rahman

17/09/2025

I got over 100 reactions on one of my posts last week! Thanks everyone for your support! 🎉

⭕ ’’خدا کی بستی‘‘ شوکت صدیقی صاحب کا سپیشل ایڈیشن پیشِ خدمت ❤📕📘📗۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔...
16/09/2025

⭕ ’’خدا کی بستی‘‘ شوکت صدیقی صاحب کا سپیشل ایڈیشن پیشِ خدمت ❤📕📘📗
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
’’خدا کی بستی‘‘، ’’جانگلوس‘‘ اور ’’تیسرا آدمی‘‘ جیسی تحریروں کے خالق، مایہ ناز قلم کار اور ممتاز صحافی محترم شوکت صدیقی کے جنم دن کو سو سال پورے ہوئے۔ 20 مارچ 2023ء کو دُنیا کے مختلف ملکوں میں شوکت صدیقی کا صد سالہ یومِ ولادت جوش و عقیدت سے منایا گیا۔ شوکت صدیقی صاحب کی کتابوں کی فہرست ملاحظہ کیجئے:
⭕ ناول
✨ خُدا کی بستی
✨ جانگلوس
✨ چار دیواری
✨ کمین گاہ
⭕ کہانیاں
✨ تیسرا آدمی
✨ اندھیرا اور اندھیرا
✨ راتوں کا شہر
✨ کیمیا گر
اس فہرست کی پہلی کتاب ’’خدا کی بستی‘‘ کا سپیشل ایڈیشن پیشِ خدمت ہے۔ جدید کتابت، صحتِ متن، خطاطی، مصوری، تزئین و زیبائش، معیاری کاغذ، طباعت و جلد بندی کے ساتھ یہ اشاعت نہایت دیدہ ریزی اور جانفشانی کا ثمر ہے۔
سرورق کی مصورہ محترمہ نشاط گوہرین شوکت صدیقی کی صاحبزادی ہیں اور کراچی میں مقیم ہیں۔ نشاط کےفن پارے، مصنف کی پسند اور خواہش پر ان کی کئی کتابوں کے سرورق کی زینت بن چکے ہیں۔
اس ایڈیشن کا ایک حُسن اس ناول کی فرہنگ بھی ہے جسے کتاب کے آخر میں شامل کر کے قارئین کے لیے خصوصی اظہارِ محبت کیا گیا ہے۔ یہ مفید لغات صحیح معنوں میں ایک تحفۂ خاص ہے کہ اس میں نامانوس الفاظ کی فرہنگ کو نہایت سلیقے سے برتا گیا ہے۔
معزز قارئین!!!
پانچ سو چار صفحات پر مشتمل ’’خدا کی بستی‘‘ کا یہ سپیشل مجلد ایڈیشن آپ ہی کے لیے ہے۔
اپنی کاپی گھر بیٹھے منگوائیے !!!
خدا کی بستی (سپیشل ایڈیشن)
عام قیمت: 2500 روپے
رعایتی قیمت: 1500 روپے
0339 1532076

جن کی آنکھیں جتنا روتی ہیں ان کے دل اتنے ہی نرم پڑ جاتے ہیں۔یہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جو ہر موڑ پر قسمت سے لڑتی ہے، د...
16/09/2025

جن کی آنکھیں جتنا روتی ہیں ان کے دل اتنے ہی نرم پڑ جاتے ہیں۔
یہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جو ہر موڑ پر قسمت سے لڑتی ہے، درد سہتی ہے مگر ہار نہیں مانتی، یہ ناول صرف لفظوں کی کہانی نہیں، بلکہ حوصلے اور صبر کی تصویر ہے۔
بخت (ناول)
مہرالنسا شاہ میر
قیمت : 3500 روپے
0339 1532076

اگر یہ کتاب آپ کو کسی نے مفت بھیجی ہے تو مجھ پر احسان کیا ہے، اگر آپ نے کہیں سے چرائی ہے، تو میں آپ کے ذوق کی داد دیت...
16/09/2025

اگر یہ کتاب آپ کو کسی نے مفت بھیجی ہے تو مجھ پر احسان کیا ہے، اگر آپ نے کہیں سے چرائی ہے، تو میں آپ کے ذوق کی داد دیتا ہوں، اپنے پیسوں سے خریدی ہے تو مجھے آپ سے ہمدردی ہے۔ اب بہتر یہی ہے کہ آپ اس کتاب کو اچھا سمجھ کر اپنی حماقت کو حق بجانب ثابت کریں۔ ان مضامین کے افراد سب خیالی ہیں، حتیٰ کہ جن کے ليے وقتاً فوقتاً واحد متکلم کا صیغہ استعمال کیا گیا ہے وہ بھی ’’ہرچند کہیں کہ ہیں نہیں ہیں‘‘ آپ تو اس نکتے کو اچھی طرح سمجھتے ہیں، لیکن کئی پڑھنے والے ایسے بھی ہیں جنہوں نے اس سے پہلے کبھی کوئی کتاب نہیں پڑھی۔ اُن کی غلط فہمی اگر دور ہوجائے تو کیا ہرج ہے۔ جو صاحب اس کتاب کو کسی غیرملکی زبان میں ترجمہ کرنا چاہیں، وہ پہلے اُس ملک کے لوگوں سے اجازت حاصل کرلیں۔
کلیات پطرس | سید احمد شاہ پطرس بخاری
ضخامت 840 صفحات | قیمت : 2000 روپے | فری ہوم ڈلیوری
0339 1532076

غازی ارطغرل سے 1922ء تک قائم رہنے والی اسلامی ریاست "سلطنت عثمانیہ" کے عروج و زوال کی تاریخ اور جمہوریہ ترکی کے کارنامےت...
16/09/2025

غازی ارطغرل سے 1922ء تک قائم رہنے والی اسلامی ریاست "سلطنت عثمانیہ" کے عروج و زوال کی تاریخ اور جمہوریہ ترکی کے کارنامے
تاریخ سلطنتِ عثمانیہ (پانچواں ایڈیشن) | مصنف: ڈاکٹر محمد عُزیر
نظر ثانی: شاہد حمید | اعلی کوالٹی
ضخامت 600 صفحات | مجلد | بڑا سائز
32 نایاب تصاویر مع نقشہ جات | جدید ایڈیشن
اصل قیمت : 2500 رُوپے | رعایتی قیمت : 2000 رُوپے کیش آن ڈلیوری
0339 1532076

کتاب: فضائل الصحابہؓجامع اور مستند تحریر | تخریج شدہ جدید ایڈیشنتالیف: امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ | مترجم: نوید احمد بش...
16/09/2025

کتاب: فضائل الصحابہؓ
جامع اور مستند تحریر | تخریج شدہ جدید ایڈیشن
تالیف: امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ | مترجم: نوید احمد بشار
تحقیق و تخریج: شیخ وصی اللہ بن محمد عباس
نظرثانی: ابو صالح محمد سلیمان اطہر نورستانی (فاضل مدینہ یونیورسی)
اہتمام: شاہد حمید/ ولی اللہ | صفحات: 750
عام قیمت 3000 روپے | رعایتی قیمت 2500 روپے
0339 1532076

قصص القرآن (2 جلدیں)قیمت : 3000 روپے | فری ہوم ڈلیوریواٹس ایپ نمبر : 0339 1532076
16/09/2025

قصص القرآن (2 جلدیں)
قیمت : 3000 روپے | فری ہوم ڈلیوری
واٹس ایپ نمبر : 0339 1532076

شہاب نامہ ایک عہد ساز کتاب_____✍️📕📗📘شہاب نامہ | خودنوشت | قدرت اللہ شہابقیمت 3000 روپے کیش فری ہوم ڈلیوریآرڈر وٹس ایپ: ...
16/09/2025

شہاب نامہ ایک عہد ساز کتاب_____✍️📕📗📘
شہاب نامہ | خودنوشت | قدرت اللہ شہاب
قیمت 3000 روپے کیش فری ہوم ڈلیوری
آرڈر وٹس ایپ: wa.me/+923391532076

____________
شہاب نامہ ایک عہد ساز کتاب
قدرت ﷲ شہاب سے میرا پہلا تعارف اُن کی کتاب شہاب نامہ کے ذریعے اُس وقت ہوا جب میں چھٹی کلاس میں گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے اپنے انکل کے گھر آیا۔ وہاں پہلی مرتبہ اِس کتاب کا مطالعہ قدرے بے دلی سے کیا، کیونکہ اُس وقت وہاں میرے لحاظ سے کوئی مناسب کتاب موجود نہ تھی۔ اسلوبِ بیان جو قدرے مشکل لیکن بے حد دلچسپ تھا۔ یہی وجہ ہے میں نے اِس کتاب کے 13 ابواب بوریت اور دلچسپی کی ملی جُلی کیفیت میں پڑھ ڈالے۔ اِن 13 ابواب سے آگے پڑھنے کی ہمت نہ ہوئی کیونکہ اگلے ابواب میں میری دلچسپی کا کوئی سامان موجود نہ تھا کیونکہ وہ قدرت ﷲ شہاب کی عملی زندگی سے متعلق تھے۔ پہلے 13 ابواب میں جو باب میری بے حد دلچسپی کا باعث بنے اُن میں سے ایک ’’چندر وتی‘‘ اور دوسرا ’’بملا کماری کی بے چین روح‘‘ تھے۔
نویں کلاس کے امتحان دے کر جب فارغ ہوا تو ایک بار پھر شہاب نامہ کو پڑھنے کا فیصلہ کیا اور اِس طرح پہلے باب سے لے کر تیرہویں باب کا مطالعہ انتہائی دلچسپی سے کیا۔ اِس بار بوریت کا احساس بالکل نہ تھا اور یہی احساس ہورہا تھا کہ یہ کتاب پہلی بار پڑھ رہا ہوں۔ مکمل پڑھنے کی ہمت اب بھی نہ ہوئی لیکن اِس بار اس کتاب کے مطالعہ سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا اور مجھے پہلی بار اردو ادب میں دلچسپی پیدا ہوئی، میں نے اسکول اور کالج کے ادبی و تقریری مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا شروع کردیا۔ باقاعدہ بچوں کے رسالوں میں بھی لکھنا شروع کیا اور ہلکی پھلکی شاعری بھی کرنے لگا۔
گریجویشن کے امتحانات سے فارغ ہونے کے بعد ایک مرتبہ پھر شہاب نامہ کو پڑھنے کا فیصلہ کیا۔ اِس بار جیسے تیسے کرکے پورا شہاب نامہ پڑھ ڈالا اور اب کی بار شہاب نامہ پڑھ کر جو تبدیلی میں نے خود میں محسوس کی وہ سیاسی معاملات میں دلچسپی تھی، کیونکہ شہاب نامہ کے آخری ابواب کا تعلق پاکستان کی سیاست سے تھا۔
اِس بار شہاب نامہ پڑھنے کے بعد میں نے باقاعدگی سے روزانہ اخبارات کا مطالعہ شروع کردیا اور ٹی وی پروگرامز میں سیاسی تجزیے بغور سُننا شروع کردیئے اور یوں سیاست میں میری دلچسپی بڑھتی چلی گئی۔ اِس کے بعد بھی شہاب نامہ کو کئی مرتبہ پڑھا اور ہر بار یوں محسوس ہوا کہ میں شہاب نامہ پہلی مرتبہ پڑھ رہا ہوں، ہر مرتبہ شہاب نامہ ایک نئے زاویے کے ساتھ زندگی کی کئی حقیقتوں سے روشنائی دیتا رہا۔
اِس ایک کتاب میں سماجی، ادبی اور سیاسی رویوں اور معلومات کو اِس خوش اسلوبی سے بیان کیا کہ پڑھنے والا اِس کے سحر میں گرفتار ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا، لیکن افسوس کا مقام یہ ہے کہ آج کے طلبہ و طالبات اور نوجوان کتابوں سے یوں دور بھاگتے ہیں جیسے کہ یہ کوئی بہت ہی نقصان دہ چیز ہیں، جس کی بڑی وجہ ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کا بے حد عام ہونا ہے۔ اِس کے علاوہ آج کے نوجوانوں کے لئے اردو زبان میں کتاب پڑھنا بھی ایک بہت بڑا دردِ سر بن چکا ہے اور جو چند ایک کتب بینی میں دلچسپی رکھتے ہیں، وہ بھی صرف انگریزی کُتب کا ہی مطالعہ کرنا پسند کرتے ہیں، جو بلا شُبہ بہت اچھی بات ہے مگر اِس کے ساتھ اردو ادب کا مطالعہ بھی بے حد ضروری ہے ورنہ وہ وقت دور نہیں جب اردو زبان بتدریج زوال کا شکار ہوتے ہوئے معدوم ہوجائے گی۔
بہرحال شہاب نامہ اپنے آپ میں ایک مکمل تربیت گاہ ہے، میں سمجھتا ہوں کی آج میں جیسی بھی شخصیت کا حامل ہوں اِس میں میرے والدین کی تربیت کے ساتھ کسی حد تک شہاب نامہ کا تعلق بھی ہے اور اگر آج والدین چاہتے ہیں کہ اُن کے بچے اپنی پرانی روایات، ادب اور پاکستان کی تاریخ سے باخبر رہیں تو بہت سی کتابوں کی جگہ محض اُن کو شہاب نامہ مکمل طور پر پڑھنے کو دیں، تاکہ زندگی کے نشیب و فراز کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ ادب اور سیاست میں بھی دلچسی لے سکیں، بلکہ میں تو اِس بات کا حامی ہوں کہ شہاب نامہ کو ہمارے اسکول و کالج کا لازمی حصہ بنادیا جائے کیونکہ قدرت ﷲ شہاب نے جس خوبصورتی سے زندگی کی تلخیوں، خوشیوں، اداسیوں اور کامیابیوں کا احاطہ کیا ہے وہ کسی اور کتاب میں ملنا بے حد مشکل ہے۔
بظاہر ایک ضخیم اور مشکل اندازِ بیان رکھنے اور نظر آنے والی کتاب جب بندہ پڑھنے بیٹھتا ہے تو اُس کو ختم کئے بغیر نہیں رہ سکتا اور میں اپنے اِس بلاگ کے زریعے اُن تمام طلبا و طالبات اور نوجوانوں کو یہ مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ اگر وہ اپنے قیمتی وقت میں سے تھوڑا سا غور و فکر کرکے اس کتاب کو مکمل پڑھ لیں تو اُن کو ادب، سماجیات، سیاست اور پاکستان کی تاریخ کی بابت اتنا ضرور معلوم ہوجائے گا کہ انہیں کسی کے سامنے شرمندگی نہیں اٹھانی پڑے گی اور اُن کو اپنی آنے والی عملی زندگی میں بےحد مدد ملے گی۔
یہ شہاب نامہ ہی ہے جس کی نسبت سے مجھے قدرت ﷲ شہاب سے ایک خاص عقیدت ہے، اس لئے یہ مضمون لکھنے سے چند دن قبل جب میں ایچ ایٹ کے قبرستان میں واقع اُن کی قبر پر فاتح خوانی کرنے گیا تو شہاب نامہ کا ہر وہ کردار جو اُن کی زندگی میں خالقِ حقیقی سے جاملا تھا اور جن کا ذکر اُنہوں نے اپنی کتاب میں کیا تھا وہ ایک ایک کرکے میری نظروں کے سامنے آنے لگے اور چیخ چیخ کر یہ کہنے لگے کہ ہماری موت کا ذکر جس قدرت ﷲ شہاب نے اپنی کتاب میں کیا تھا آج وہ بھی موت کی آغوش میں جاچکا ہے، اور منوں مٹی تلے دفن ہے۔ ہاں! اگر کچھ زندہ ہے تو وہ اُن کا بے مثال کردار، اُن کی خوبصورت تحریریں اور شہاب نامہ جو کبھی نہیں مرسکتے۔
(احمد عثمان، روزنامہ ایکسپریس)____________

22/01/2025

نام کتاب ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم رمضان ایسے گزارتے تھے
اس کتاب کے اندر رمضان المبارک کے حوالے سے تمام باتوں کو تفصیلی طور پر ذکر کیا گیا ہے اور ہر بات کو بحوالہ ذکر کیا گیا ہے
اس کتاب کی رعایتی قیمت 1175 روپے ہے
آل پاکستان فری ہوم ڈلیوری کی سہولت دستیاب ہے
رابطہ نمبر
03391532076

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔یہ ایک بہترین ایکٹیویٹی ہوسکتی ہے ۔آپ مجھے 10 پسندیدہ ٹاپکس بتا دیں ،ہر مہینے کم از کم...
16/01/2025

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔

یہ ایک بہترین ایکٹیویٹی ہوسکتی ہے ۔

آپ مجھے 10 پسندیدہ ٹاپکس بتا دیں ،
ہر مہینے کم از کم 2000 یا 3000 کا بجٹ مجھے سینڈ کریں

میں ہر مہینے دو بہترین اور موضوع پر منجھی ہوئی کتابیں بھیج دیا کروں گا ۔

جیسے مہینے پورا ہوگا
آپ کا مطالعہ بھی پورا ہوگا
نئے مہینے کے لیے سکرٹ بکس میں نئی کتابیں بھی پڑی ہوں گی۔
جو کتاب پسند نہ آئے وہ کتاب واپس بھی کر سکیں گے۔

تین مہینے یہ فالو کرنے پر ، تیسری مہینے میری طرف سے ایک سکرٹ تحفہ آئے گا۔

کم از کم دس بندے اس گیم میں شامل کروں گا۔
پہلے آئے ، پہلے پائے کی بنیاد پر ہوگا۔
کم از کم دو ماہ کا پیکج ایک ساتھ لینا ہوگا

ساری کمی پوری ہوجاتی ہے لیکن علم کی کمی پوری نہیں ہوسکتی

Address

Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Huzaifa Book Bank posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Huzaifa Book Bank:

Share