اُردو میرا قبیلہ

اُردو میرا قبیلہ وہ کرے بات تو ہر لفظ سے خوشبو آئے
ایسی بولی وہی بولے جسے اردو آئے

❣️ اردو میرا قبیلہ ❣️

15/11/2024

تیرے پیمانے میں گردش نہیں باقی ساقی
اور تری بزم سے اب کوئی اٹھا چاہتا ہے

15/11/2024

جسم پھر بھی ، تھک ہار کر سو جاتا ہے
زہن کا بھی ، کوئی بستر ہونا چاہیے..!!!

اے کسائے پیمبر!اے کسائے پیمبر! کڑی دھوپ میںآج ہم بھی کھڑے ہیں بُریدہ بدنسارے مقتل میں پھیلا ہے اپنا لہوہر طرف میتیں سرخ ...
15/11/2024

اے کسائے پیمبر!
اے کسائے پیمبر! کڑی دھوپ میں
آج ہم بھی کھڑے ہیں بُریدہ بدن
سارے مقتل میں پھیلا ہے اپنا لہو
ہر طرف میتیں سرخ رُو، بے کفن

اے کسائے پیمبر! یہاں چار سو
بے ردائی کا سر گرم بازار ہے
کوئی چھت سر چھپانے کو ملتی نہیں
شہر میں صرف ملبے کی دیوار ہے

اے کسائے پیمبر! مکرر کرم
پھر سے اعجازِ تطہیرِ آزار کر
سوئے غزہ کرم کی درازی دکھا
اپنے دامن کی وسعت کا اظہار کر
🤲🏻
ابو الحسین آزاد

ہاتھ پیلے، سبز پتے کر دیے اس نے سارے موسم اچھے کر دیے دوستوں سے چھین لی ان کی خوشی اور دشمن بھی نہتے کر دیے دیر کر دی تی...
11/11/2024

ہاتھ پیلے، سبز پتے کر دیے
اس نے سارے موسم اچھے کر دیے

دوستوں سے چھین لی ان کی خوشی
اور دشمن بھی نہتے کر دیے

دیر کر دی تیرے گالوں نے بہت
سگرٹوں نے ہونٹ کالے کر دیے

سوچتا رہتا ہوں جاؤں کس طرف
تو نے پیدا اتنے رستے کر دیے

قتل کرنا تھے اسے کچھ آدمی
اس نے ہم سے بولا ہم نے کر دیے

*مقیل بخاری*

16/09/2024

یہ شاخِ دل تھی ہرے موسموں کی دل دادہ
سو دشتِ ہجر میں تازہ رتوں کو روتی ہے

یہ کیسا ترکِ سکونت کا اعتبار اُٹھا
سفر میں روحِ سفر ہجرتوں کو روتی ہے

خواجہ رضی حیدر

16/09/2024

‏تمہارے ہاتھ کی حدت نے رنگ چھوڑا ہے
یہ جسم اتنا کبھی سازگار تھا ہی نہیں

ہمیں تو ہجر نے ہجرت کے بھی مواقعے دئیے
مگر ہمارا کوئی یارِ غار تھا ہی نہیں

16/09/2024

افسردگیِ طبع ........ تُجھے مان گئے ہم
ہم جان سے جاتے ہیں مگر تُو نہیں جاتی

ظاہر پہ چھڑکتے ہیں مُسرت کا بہت عطر
باطن سے اُداسی کی مگر بُو نہیں جاتی!!

"خورشید رضوی"

16/09/2024

ڈُھونڈھتا پِھرتا ہوں اک شہرِ تخیل میں تجھے
اور مرے پاس ترے گھر کی نشانی بھی نہیں

16/09/2024

دیوارِ شب اور عکسِ رخِ یار سامنے
پھر دل کے آئینے سے لہو پھوٹنے لگا

پھر وضعِ احتیاط سے دھندلا گئی نظر
پھر ضبطِ آرزو سے بدن ٹوٹنے لگا

فیض احمد فیض

بساطِ عِجز میں، اِک آہ تھی متاعِ حیاتسو وہ بھی صرفِ سِتم ہائے روزگار ہُوئی
16/09/2024

بساطِ عِجز میں، اِک آہ تھی متاعِ حیات
سو وہ بھی صرفِ سِتم ہائے روزگار ہُوئی

02/09/2024

اوں شخص دا میں تے کوئی احسان تاں کہنا
او یار میڈا یار ہا____ مہمان تاں کہنا

یوسف دی جدائی تاں امر ہئی پیا رب دا
یعقوب جو روندا ہا او نادان تے کہنا

بیمار سنڑا ہس____ تے ڈیکھنڑ وی نئیں آیا
کندھ نال تاں گھر ہا کوئی ملتان تے کہنا

اوکوں یار اکھا بھیجے می آوےمیکوں ملنڑ
منت ہائی اے ترلا ہا کوئی فرمان تاں کہنا

برزخ توں اہدیں یار ہا او یار تاں تیڈا
درندہ ہا شکاری ہا او انسان تاں کہنا

گھٹن کے خوف سے پہلے ہوا نے ہجرت کیاور اس کے بعد پرندے شجر کو چھوڑ گئےاحتشام حسن
23/08/2024

گھٹن کے خوف سے پہلے ہوا نے ہجرت کی
اور اس کے بعد پرندے شجر کو چھوڑ گئے

احتشام حسن

23/08/2024

کہاں تک ساتھ دیں گے شہر والے
کہاں تک قید آوازیں رہیں گی

✍️ آشفتہ چنگیزی

خرام ناز مبارک تمہیں مگر یہ دلمتاع شیشہ گراں ہے ذرا سنبھل کے چلو✍️ اختر سعید خان
23/08/2024

خرام ناز مبارک تمہیں مگر یہ دل
متاع شیشہ گراں ہے ذرا سنبھل کے چلو

✍️ اختر سعید خان

اے عشقِ نبی میرے دل میں بھی سما جانامجھ کوبھی محمدﷺ کا دیوانہ بنا جاناجس خواب میں ہو جائے دیدارِ نبیﷺ حاصلاے عشق کبھی مج...
23/08/2024

اے عشقِ نبی میرے دل میں بھی سما جانا
مجھ کوبھی محمدﷺ کا دیوانہ بنا جانا

جس خواب میں ہو جائے دیدارِ نبیﷺ حاصل
اے عشق کبھی مجھ کو نیند ایسی سُلا جانا

ہر خواہشِ نفس میری اک بت ہے میرے دل کا
بت خانئہ دل میرا کعبہ سا بنا جانا

جو رنگ کہ جامی پر رومی پر چڑھایا تھا
اس رنگ کی کچھ رنگت مجھ پہ بھی چڑھا جانا

خرقانی و بسطامی منصور نے جو پی تھی
اک قطرہ اسی مے کا مجھ کو بھی پلا جانا

قدرت کی نگاہیں بھی جس چہرے کو تکتی تھیں
اس چہرہء انور کا دیدار کرا جانا

دیدارِ محمدﷺ کی حسرت تو رہے باقی
جز اس کے ہر اک حسرت اس دل سے مٹا جانا

دنیا سے ریاضؔ ہو جب عقبیٰ کی طرف جانا
داغِ غمِ احمد سے سینے کو سجا جانا

اے کاش ریاضؔ آئے مژدہ یہ مدینے سے
سرکارﷺ بلاتے ہیں اک نعت سنا جانا

✍️ ریاض الدین سہروردی

آئن سٹائن نے اپنے بیٹے کو ایک خط میں لکھا تھا۔ "زندگی سائیکل چلانا سیکھنے کی مانند ہے، توازن برقرار رکھنے کے لیے آگے بڑھ...
22/08/2024

آئن سٹائن نے اپنے بیٹے کو ایک خط میں لکھا تھا۔
"زندگی سائیکل چلانا سیکھنے کی مانند ہے، توازن برقرار رکھنے کے لیے آگے بڑھتے رہنا ضروری ہے"

‏نظر بجھی تو کرشمے بھی روز و شب کے گئےکہ اب تلک نہیں آئے ہیں لوگ جب کے گئےاب آئے ہو تو یہاں کیا ہے دیکھنے کے لئےیہ شہر ک...
02/07/2024

‏نظر بجھی تو کرشمے بھی روز و شب کے گئے
کہ اب تلک نہیں آئے ہیں لوگ جب کے گئے

اب آئے ہو تو یہاں کیا ہے دیکھنے کے لئے
یہ شہر کب سے ہے ویراں، وہ لوگ کب کے گئے

تم اپنی شمعِ تمنّا کو رو رہے ہو فرازؔ
اِن آندھیوں میں تو پیارے چراغ سب کے گئے

احمد فرازؔ
‎ ‎

Address

Lahore

Telephone

+923012345678

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when اُردو میرا قبیلہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share