20/10/2025
زبردست سہیل آفریدی 🔥
پہلا ہی دفتری اجلاس بلا کر عمران خان کی یاد تازہ کر دی، آج کے اجلاس کے صرف چند احکام سن لیں آپکی طبیعت سنور جائے گی...
- کسی کیخلاف غلط FIR درج نہیں کی جائے گی
- وفاقی وزارت داخلہ نے پختونخواہ پولیس کو جو بلٹ پروف گاڑیاں دی ہیں وہ نہایت ناقص ہیں، گاڑیاں واپس بھیجنے کا حکم
- کسی بهی طالب علم پر FIR نہ کرنے کا حکم
- جیلوں میں کسی قیدی پر بهی ظلم نہیں ہونا چاہئے
- پولیس میں کوئی سیاسی مداخلت برداشت نہیں کروں گا مگر عوام کو شکایت ہوئی تو پولیس سے بهی حساب لوں گا
- صوبہ پختونخواہ میں جتنے سابق وزرائے اعلی ہیں سب کو سیکورٹی دینے کا حکم تاکہ وہ محفوظ رہیں
- سیاسی بنیادوں پر کسی پر FIR نہ کی جائے اور ناں ہی کسی کو 3MPO کے تحت جیل میں ڈالا جائے.
- ٹرانسفر اور پوسٹنگ 100 فیصد میریٹ پر ہو
- پارٹی ڈسپلن پر بهی کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا جلد بڑے اعلان کروں گا اور ان کو ہر صورت پورہ کرنا ہوگا
- شہید ارشد شریف کے نام پر یونیورسٹی بنانے کا اعلان
- تمام اضلاع میں نوجوانوں کیلئے کھیل کے میدان بنانے کا حکم
- تمام اضلاع میں ٹرائبل میڈیکل کالجز اور ٹرائبل یونیورسٹیز بنانے کا حکم
- پختونخواہ پولیس کو فنڈز کی کمی میں نہیں ہونے دوں گا مگر انصاف قائم آپ نے کرنا ہے.
- مجھ سمیت ہم سب عوام کے ملازم ہیں، عوام کو ہر ادارے میں ایسی بہتری نظر آنی چاہئے کہ ان کو اپنے ووٹ کا حق ادا ہوتا نظر آئے.
آپکا وزیر اعلی سہیل آفریدی