Books Land

Books Land Official Book Sellers of Jumhoori Publications
https://www.facebook.com/JumhooriPublications/

New Arrival!!!"گیت جو ماں نے نہ سنائے " ایک  چونکا دینے والا عنوان ہے ۔ ترک ادیب، سلجوق التون کے قلم کا شاہکار۔  یکے بعد...
06/06/2025

New Arrival!!!
"گیت جو ماں نے نہ سنائے " ایک چونکا دینے والا عنوان ہے ۔ ترک ادیب، سلجوق التون کے قلم کا شاہکار۔ یکے بعد دیگرے ابواب دو مرکزی کرداروں سے منسوب ہیں ۔ ایک پیشہ ور قاتل ، جب کہ دوسرا متمول لیکن کمزور شخصیت کا مالک ہے ۔ دونوں سچی محبت سے محروم ہیں ۔ تیز و تند واقعات انھیں خون کی گہری لکیر کے آر پار کھڑا کر دیتے ہیں۔سنسی خیز کہانی پڑھنے کے لیے ابھی فون کیجیے ۔
صفحات 160، قیمت صرف 1200 روپے ڈاک خرچ ہمارے ذمے
WhatsApp No. 03334463121

اشرف جاوید کا شمار دور حاضر کے ایسے دانشور لکھاریوں میں ہوتا ہے جو بیدار مغز ہی نہیں صاحب درد بھی ہیں ۔ وہ دیکھتے ہیں کہ...
06/06/2025

اشرف جاوید کا شمار دور حاضر کے ایسے دانشور لکھاریوں میں ہوتا ہے جو بیدار مغز ہی نہیں صاحب درد بھی ہیں ۔ وہ دیکھتے ہیں کہ انسانیت، جمہوریت ، عالمی تعلقات بطور خاص ریاست پاکستان کن مسائل کی زد میں ہیں۔
زیر نظر کتاب ، " امن عالم ۔۔۔ خدشات و خطرات" ان کی مختلف تحریروں کے انتخاب پر مشتمل ہے جن میں انھوں نے اہم سیاسی اور تزویراتی مسائل کا سیر حاصل جائزہ لیا ہے اور امن عالم کا خواب دیکھا ہے ۔صرف یہی نہیں، اس خواب کی تعبیر کا حقیقت پسندانہ حل بھی تجویز کیا ہے ۔
عصر حاضر کے قومی اور عالمی امور میں دل چسپی لینے والے احباب کے لیے ایک نایاب تحفہ ۔ لائق مطالعہ کتاب، نہایت مناسب قیمت ۔ گھر بیٹھے کتاب حاصل کرنے کےلیے ابھی فون کیجیے۔
صفحات 208، قیمت صرف 980 روپے ، ڈاک خرچ ہمارے ذمے
WhatsApp No. 03334463121

New Arrival!!!ناول " مسافر" ابن عربی کے مشہور تصور " نفی اور اثبات " کے گردگھومتا ہے ۔ یہ موضوع پاکستانی قارئین کے لیے ا...
06/06/2025

New Arrival!!!
ناول " مسافر" ابن عربی کے مشہور تصور " نفی اور اثبات " کے گردگھومتا ہے ۔ یہ موضوع پاکستانی قارئین کے لیے اجنبی نہیں ۔ صوفی شعرا بیان کرتے آئے ہیں کہ جسم کی نفی سے روحانی اثبات کی راہیں کھلتی ہیں ۔
لیکن عظیم ترک ناول نگار صادق یلسیزو چنل اس ناول میں بتاتے ہیں کہ تصوف میں زندگی کی کسک بھی سما سکتی ہے۔ دل اور روح کی دھڑکنیں ہم آہنگ ہو سکتی ہیں ۔
"مسافر" راہ حق کے ایک متلاشی کا سفرزندگانی ہے ۔ اس راہ میں جسمانی سختیاں بھی ہیں اور جذباتی دبائو بھی ۔ مسافر ایک بے نام شخص ہے۔ اس سفر کے ہر مرحلے پر اس کا روحانی مرتبہ بلند ہوتا جاتا ہے ۔ اس کا زندگی کا فلسفہ یہ ہے کہ جب تک سوال نہ کیا جائے ، چپ رہیں۔ زبان بندی تصوف کی معراج تک لے جاتی ہے ۔ صاحبان ذوق افراد کےلیے ایک نایاب اور گراں قدر تحفہ ارزاں قیمت پر ۔
صفحات 192۔ قیمت صرف 1200 ر وپے ، ڈاک خرچ ہمارے ذمے
WhatsApp No. 03334463121

کتابیں پڑھنے والوں اور نہ پڑھنے والوں کو بھی عید مبارک♥️♥️♥️
06/06/2025

کتابیں پڑھنے والوں اور نہ پڑھنے والوں کو بھی عید مبارک♥️♥️♥️

ترک ادب کا انمول شاہکارایسا ناول جو ہر بازوق ترک نے پڑھااب اردو میں بھیصفحات 312 قیمت صرف 1200 روپے . فری ڈیلیوریابھی آ ...
25/12/2024

ترک ادب کا انمول شاہکار
ایسا ناول جو ہر بازوق ترک نے پڑھا
اب اردو میں بھی
صفحات 312 قیمت صرف 1200 روپے . فری ڈیلیوری
ابھی آ رڈر کریں وٹس ایپ 03334463121

جمہوری پبلیکیشنز  کی تمام کتابیں اب دستیاب ہونگی ،۔۔ بُک ہوم 46 مزنگ روڈ لاہورچاہے ایک کتاب لیں یا  ایک سو خصوصی رعائیت ...
09/12/2024

جمہوری پبلیکیشنز کی تمام کتابیں
اب دستیاب ہونگی ،۔۔ بُک ہوم 46 مزنگ روڈ لاہور
چاہے ایک کتاب لیں یا ایک سو خصوصی رعائیت کیساتھ

02/09/2024
کتاب خبرفیس بُک اور یوٹیوب لائیو، 2 ستمبر، 2024، بروز پیر، 7 بجے شامجُمہوری پبلیکیشنز کے زیر اہتمام اس بار **"کتاب دوست ...
30/08/2024

کتاب خبر
فیس بُک اور یوٹیوب لائیو، 2 ستمبر، 2024، بروز پیر، 7 بجے شام
جُمہوری پبلیکیشنز کے زیر اہتمام اس بار **"کتاب دوست محفل"** میں خصوصی گفتگو ہونے جا رہی ہے برصغیر کی مایہ ناز ادیبہ محترمہ الطاف فاطمہ صاحبہ کے شاہکار ناول ’’چلتا مسافر‘‘ پر۔
پاکستان کی ممتاز ناول نگار، افسانہ نگار اور مترجم محترمہ الطاف فاطمہ کی لازوال تحریریں یقیناً اس قابل ہیں کہ اردوزبان و ادب انہیں فخر سے دنیا کے سامنے پیش کرسکے۔ وہ درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ رہیں۔ریڈیو کے لیے فیچرز بھی لکھتی رہیں۔’’نشانِ محفل‘‘ ان کا پہلا ناول ہے جو انہوں نے اپنے زمانۂ طالب علمی میں تحریر کیا تھا۔ انہوں نے عالمی ادب پاروں کے اردو تراجم بھی کیے۔ جُمہوری پبلیکیشنز اب تک ان کے ناول ’’چلتا مسافر‘‘ اور ’’خواب گر‘‘ اور افسانوی مجموعے ’’دید وادید‘‘ اور ’’گواہی آخر شب کی ‘‘ شائع کرچکا ہے۔ ’’چلتا مسافر‘‘ مشرقی پاکستان کے المیے اور بنگالی بہاری مسئلے کے پسِ منظر میں لکھا گیا ناقابل فراموش ناول ہے۔
اس خصوصی ’’کتاب دوست محفل‘‘ میں گفتگو فرمائیں گے محترم الطاف حسن قریشی صاحب جو صحافت کی دنیا کا ایک معتبر نام ہیں،آپ 1960 سے مسلسل شائع ہونے والے اردو ڈائجسٹ کے مدیر اعلیٰ ، الطاف فاطمہ کے پہلے افسانوی مجموعے وہ جسے چاہا گیا کے ناشر، اور خود متعدد کتابوں کے مصنف ہیں۔ آپ پاکستان کے قیام اور پھر سقوط ڈھاکہ کے عینی شاہد بھی ہیں۔ شریک گفتگو ہوں گی ڈاکٹر امرینہ بابر صاحبہ جو درس و تدریس سے وابستہ ہیں اور محترمہ الطاف فاطمہ سے قریبی تعلق رکھتی ہیں۔ اس خصوصی کتاب دوست محفل کے میزبان ہوں گے ادیب و دانشور محترم جناب مظہر سلیم مجوکہ جو معروف ادبی جریدے ادبِ لطیف کے مدیر ہیں۔
Jumhoori Facebook:
https://www.facebook.com/JumhooriPublications
Jumhoori Youtube:
https://www.youtube.com/
چلتا مسافر | مصنفہ: الطاف فاطمہ | قیمت: 1380روپے
https://jumhooripublications.com/altaf-fatima
Whatsapp: 0333 4463121
https://api.whatsapp.com/send?phone=923334463121

New Arrival!!!بابِ ارغوانوہ جو تاریک راہوں میں مارے گئےمصنفہ: اویا بیدرBaab e ErghuvanAuthor: Oya BaydarTranslated by Hu...
28/08/2024

New Arrival!!!
بابِ ارغوان
وہ جو تاریک راہوں میں مارے گئے
مصنفہ: اویا بیدر
Baab e Erghuvan
Author: Oya Baydar
Translated by Huma Anwar
Pages: 504
Price: 1780 Rs.
Cash on Delivery- No Extra Delivery Charges
Jumhoori Publications
130 D, St. 2, Upper Mall Scheme, Lahore
042-36314140 / 0333 4463121
https://jumhooripublications.com/baab-e-erghuvan
Or contact us on Whatsapp
https://api.whatsapp.com/send?phone=923334463121
Or send us your contact number, we will contact you

’’بابِ ارغوان‘‘، اویابیدر کے ناول Erguvan Kapısı (The Gate of Judas Tree) کا اردو ترجمہ ہے جس پر انہیں جودت قدرت ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔ اویا بیدار کے لطیف اسلوب سے تشکیل پانے والا زیر نظر ناول ’’بابِ ارغوان‘‘ ایک منفرد ادبی کارنامہ ہے۔ یہ ناول سماجی تبدیلیوں سے بھری ترکی کی حالیہ تاریخ میں گویا ادبی سفر ہے۔ ایک شان دار ناول جو ترکی کے پچھلے تیس برس کے سیاسی اور سماجی پینوراما کو ادبی نقطہ نگاہ سے دیکھتا ہے۔ یہ ناول ہمیں ترک سماج کی اُن پرتوں سے متعارف کرواتا ہے کہ جن سے ہمارے عوام تو کیا دانشور حلقے بھی نابلد ہیں۔ ناول کا مرکزی کردار استنبول کا داستانوی شہر ہے، اور ایک نہیں دو استنبول، غریبوں کا اور امیروں کا، لیکن دنیا کے دوسرے شہروں کے برعکس یہاں دونوں شہر ایک دوسرے کے بالکل ساتھ ساتھ آباد ہیں، ایک دوسرے میں پھنسے ہوئے۔ ایک استنبول دوسرے کے عین بیچ میں موجودہے۔ایک ہی وقت میں، وہ ایک دوسرے میں الجھے ہوئے ہیں۔ باسفورس کی پہاڑیوں پر حویلیاں، ولاز اور پُرتعیش مکانات سمندر کے رخ پر ہیں، جب کہ دوسری طرف کی ڈھلانوں پر کچی آبادیاں اور جھونپڑپٹیاں، کوڑے کے ڈھیر اور چھپر ہیں۔ ’’بابِ ارغوان‘‘ استنبول میں چار مختلف کرداروں کی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی زندگیوں پر روشنی ڈالتا ہے۔ تھیو، اُلکو، ڈیرن اور کریم علی جو سماجی انتشار کے زیر اثر دَور میں ترکی کے مختلف طبقات کی نمائندگی کرتے ہیں۔
اویا بیدر، جمہوریہ ترکیہ کی جرأت مند ترقی پسند ایکٹوسٹ اور مقبولِ عام ترک ادیبہ ہیں۔ وہ اپنی نوجوانی ہی سے قلم اور عمل کے ذریعے اس بائیں بازو کی طبقاتی جدوجہد کا حصہ ہیں جس نے ترکی کی سیاست اور سماج پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ اویا بیدر نے سکول کے زمانے سے ان نظریات کا پرچم اور قلم اٹھالیا تھا۔ ایک کم سن لڑکی کے قلم سے لکھی گئی تحریر نے ترکی میں ارتعاش پیدا کردیا اور پھر اویا بیدر عمل و قلم کے اس کارواں کی مسافر بن گئیں۔ اس دوران انہوں نے جیل کی صعوبتیں برداشت کیں اور جلاوطنی کا کرب بھی سہا۔ کمیونسٹ ہونے کی بنا پر 1980ء میں ترکی کے تیسرے مارشل لاء کے آغاز پر ان کی ترک شہریت سلب کرلی گئی اور وہ بارہ برس تک برلن سمیت کئی یورپی شہروں اور ماسکو میں جلاوطنی کی زندگی بسر کرتی رہیں۔

بنگلہ دیش میں شیخ مجیب الرحمٰن کے مجسمے کیوں گرائے جا رہے ہیں؟بنگلہ دیش کے قیام سے آج تک ہندوستان کا وہاں کیا کردار ہے؟...
07/08/2024

بنگلہ دیش میں شیخ مجیب الرحمٰن کے مجسمے کیوں گرائے جا رہے ہیں؟
بنگلہ دیش کے قیام سے آج تک ہندوستان کا وہاں کیا کردار ہے؟
بنگلہ دیشی عوام آخر ہندوستان کے کیوں خلاف ہیں اور حسینہ واجد فرار ہوکر آخر دہلی ہی کیوں پہنچیں؟
ان سارے رازوں کا پس منظر جاننے کے لیے یہ نادر کتاب پڑھیے جو شیخ مجیب کے دست راست شریف الحق دالیم نےتحریر کی ہے۔
چونکا دینے والے حقائق پر مبنی 516صفحات کی یہ کتاب صرف 1200روپے میں، بمع ڈاک خرچ
Jumhoori Publications, 130-D, St. 2, Upper Mall Scheme, Lahore
042-36314140 / whatsapp 0333-4463121
OR order online at
https://jumhooripublications.com/lt.-col.-retd.-shariful-haq-dalim
Or contact us on whatsapp
https://api.whatsapp.com/send?phone=923334463121

New Arrival!!!The Thirty TwoAuthor: Farrukh Sohail Goindi Pages: 216Price: 1380 Rs.Cash on Delivery- No Extra Delivery C...
14/06/2024

New Arrival!!!
The Thirty Two
Author: Farrukh Sohail Goindi
Pages: 216
Price: 1380 Rs.
Cash on Delivery- No Extra Delivery Charges
Jumhoori Publications
2 Aiwan e Tijarat Road, Lahore
042-36314140 / 0333 4463121
https://jumhooripublications.com/the-thirty-two
Or contact us on Whatsapp
https://api.whatsapp.com/send?phone=923334463121
Or send us your contact number, we will contact you

Step into the world of Farrukh Sohail Goindi, a modern-day Renaissance Man whose intellect, courage, and tolerance shine brightly. In his latest work, "The Thirty Two" Farrukh Sohail Goindi presents a collection of vivid portraits that span the spectrum of human experience.

From the towering figures of politics and literature to the quaint charm of two towns and the melodic resonance of a song, Farrukh Sohail Goindi's canvas is as diverse as it is captivating. With meticulous detail and unwavering objectivity, he unveils the essence of twenty-nine significant individuals, each a testament to the rich tapestry of our times.

Yet, "The Thirty Two" is more than just a compilation of biographies. It is a testament to Farrukh Sohail Goindi's boundless creativity and his ability to weave together disparate threads into a cohesive narrative. Like the ebb and flow of the ocean, his words pulse with life, offering profound insights into the human condition.

Farrukh Sohail Goindi has crafted a masterpiece that is as enlightening as it is entertaining. "The Thirty Two" is a gem that will surely stand the test of time, inspiring readers to embrace diversity, courage, and the relentless pursuit of knowledge.

اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام 11تا  13جون 2024سہ روزہ ’’قومی تقریبِ تقسیم ِاعزازات" کے سلسلے میں میں پچھلے سات سال...
14/06/2024

اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام 11تا 13جون 2024سہ روزہ ’’قومی تقریبِ تقسیم ِاعزازات" کے سلسلے میں میں پچھلے سات سالوں میں اکادمی ادبیات پاکستان کی طرف سے ادبی انعامات وصول کرنے والے اہل قلم کو سندات اور شیلڈز پیش کی گئیں۔ اس سلسلے میں محمد حسن عسکری ایوارڈ برائے بہترین ترجمہ 2017ء جُمہوری پبلیکیشنز کی ایڈیٹر اور مترجم ہما انور صاحبہ کو ایلف شفق کے ناول The Forty Rules of Love کے اردو ترجمہ ’’چالیس چراغ عشق کے'‘ پر دیا گیا۔ مقبول ترک ادیبہ ایلف شفق کے ناول کا یہ اردو ترجمہ جُمہوری پبلیکیشنز نے شائع کیا ہے۔ قبل ازیں ادارہ ایلف شفق کے ایک اور ناول Honour کا ہماانور ہی کا کیا گیا اردو ترجمہ ’’ناموس‘‘ کے نام سے شائع کرچکا ہے جسے سال 2016میں یو بی ایل ایکسی لینس ایوارڈ برائے بہترین ترجمہ کے لیے نامزد کیا جا چکا ہے۔ اسی سال اورحان پاموک کے ناول کے اردو ترجمہ ’’سرخ میرا نام‘‘ پر ہما انور کو یو بی ایک ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وہ اورحان پاموک، اویا بیدر، عدالت آعولو، فاطمہ بھٹو جیسے مصنفین کی تصانیف سمیت متعدد کتابوں کو اردو زبان میں ترجمہ کر چکی ہیں۔
علوم کا سفر تراجم کے بغیر ممکن ہی نہیں۔ تہذیبوں کا ملاپ تراجم کی بدولت ہی ہوتا ہے۔ انسانی فکر کا عالمی دائرہ بھی تراجم کے ذریعے ہی تشکیل پاتا اور وسعت اختیار کرتا ہے۔
ہمارے محترم فرخ سہیل گوئندی صاحب کی زیرِ قیادت جُمہوری پبلیکیشنز کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس ادارے نے کسی سہارے کے بغیر اپنے بل بوتے پر پاکستان میں پچھلے کم و بیش تیس سالوں میں دنیا بھر کا لٹریچر اردو زبان میں ترجمہ کر کے اپنی ایک منفرد شناخت بنائی۔ دنیا کے مختلف گوشوں کے لکھنے والوں کی متعدد تصانیف کے قانونی حقوق لے کر اُن کی کتب کو پاکستان میں اس کی قومی زبان اردو میں معیاری تراجم شائع کرنے کی اس علمی روایت کا تسلسل بحال کیا ہے۔

Address

2 Aiwan I Tijarat Road
Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Books Land posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Books Land:

Share