Moazzam Markiting Agency

Moazzam Markiting Agency "Moazzam Marketing Agency: Elevating brands with expert social media strategies and tailored digital marketing solutions for measurable growth."

𝐓𝐨𝐝𝐚𝐲 𝐢𝐬 𝐦𝐲 𝐛𝐢𝐫𝐭𝐡𝐝𝐚𝐲 🥰🎉🎂الحمداللّٰه بہت ساری تلخ حقیقتوں کے ساتھ زندگی کا ایک اور سال مکمل ہوا ..!!!❣️لقد خلقنا الانسان ...
14/01/2025

𝐓𝐨𝐝𝐚𝐲 𝐢𝐬 𝐦𝐲 𝐛𝐢𝐫𝐭𝐡𝐝𝐚𝐲 🥰🎉🎂

الحمداللّٰه بہت ساری تلخ حقیقتوں کے ساتھ زندگی کا ایک
اور سال مکمل ہوا ..!!!

❣️لقد خلقنا الانسان فی احسن تقویم❣️
"بیشک یقینا ہم نے آدمی کو سب سے اچھی صورت میں پیدا کیا"۔
وقت کی گزرتی برق رفتاری میں زندگی کا ایک اور سال کم ہو گیا ،
ایک اور اینٹ گر گئی عمر حیات سے
شکر گزار ہوں اس رب کریم کا جس نے صحت ، ایمان اور عزت والی زندگی عطا فرمائی جس نے زندگی میں مجھے ہر نعمت عطا کی۔
اللّٰه پاک سے دعا ہے کہ آنیوالی زندگی آسان اور مشکلات سے پاک زندگی عطا فرما اور اپنی فرمانبرداری والی زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرما ۔آمین
اللّٰه تیرا شکر ادا کرتا ہوں جو تو نے ہمیں اپنی مختلف نعمتوں اور خزانوں سے نوازا ہیں ۔
اللہ کریم اپنے سوا کسی کا محتاج نہ کریں۔
آمین ثم آمین
کچھ خوشیاں کچھ آنسو دے کر ٹال گیا
جیون کا اک اور سنہرا سال گیا
🎂💝

Reasons for Facebook Ad Account Suspension1. Switching Countries Frequently2. Non Branded Landing Pages3. High Budget Ad...
29/12/2024

Reasons for Facebook Ad Account Suspension

1. Switching Countries Frequently

2. Non Branded Landing Pages

3. High Budget Ads on New Ad Account

4. Debit Card Change/ Not on Your Name

5. Abnormal Campaign Creations

6. Using Other's Page Creatives

7. Using Brand Names

8. Irrelevant Ad Copies and Creatives, Bad Grammar and Punctuation

21/12/2024

اپنے منہ پر تھپڑ ماریے ۔۔۔ اگر آپ بائیس تیئس سال کے ہو چکے اور اپنے گھر والوں ہر بوجھ بنے ہوئے۔۔۔

ایک تھپڑ اپنے ہاتھ سے لگائیے خود کو تاکہ ہوش آئے۔۔۔
میں مخاطب نوجوانوں سے۔۔۔ جو ٹین ایج سے نکل چکے یا نکل رہے اور ابھی تک کسی سائیڈ ہسل میں نہیں پڑے، کوئی انکم سٹریم نہیں بنائی اپنی۔۔۔ کوئی جاب کوئی کاروبار کچھ نہیں کیا۔۔۔

کیوں نہیں کیا۔۔۔ کیونکہ مائنڈ سیٹ ہی نہیں یہ۔۔۔ پچیس چھبیس سال سے پہلے ہمارے نوجوان سنجیدہ ہی نہیں ہوتے۔۔ ان کا لاابالی پن ہی نہیں جاتا۔۔۔ لفنٹرگری ختم نہیں ہوتی۔۔۔ پہلے پڑھائی پوری ہونے کا ویٹ کریں گے ساتھ اوارہ گردیاں۔۔۔ پھر اپنے سٹینڈرڈ کی نوکری ڈھونڈنے پر سالوں برباد کریں گے۔۔۔۔اگر بزنس پر آمادہ ہوں گے بھی تو سالوں آوارہ گردی کرنے کے بعد ڈائریکٹ سی او کی سیٹ کے خواب دیکھیں گے۔۔ کہ بس ایک بزنس کھڑا ہو اور دفتر میں سج کر بیٹھ جائیں۔۔۔

یہ مائنڈ سیٹ بدلنے کی ضرورت ہے جوان۔۔۔
غیرت کھاو۔۔۔ جوان ہڈوں کے ساتھ گھر والوں سے خرچہ مانگتے ہوئے غیرت کھاو۔۔۔
ٹین ایج میں ہی اپنی سائیڈ ہسل سٹارٹ کریں۔۔ پوری دنیا میں کرتے بچے۔۔ اپنی سٹڈیز کے ساتھ پارٹ ٹائم جاب کرتے اپنی پاکٹ منی نکالنے کے لیے۔۔۔
یہ نواب پاکستان میں ہی پیدا ہوتے زیادہ تر۔۔ جو کسی مشقت کسی چھوٹی نوکری کسی چھوٹے رول پر جانے کے روادار ہی نہیں۔۔۔ کسی پراسیس سے گزرنے کو تیار ہی نہیں۔۔۔

اگر یہ مائنڈ سیٹ نہ بدلا تو پھر یہی ہوگا۔۔ تیس تیس پینتیس پینتیس سال کے جوان ڈپریشن کا شکار ہو کر بےروزگاری کا شکار ہو کر۔۔۔ اپنے سی او کہلائے جانے کے کرچی کرچی خواب سمیٹے کبھی حالات کا رونا روئیں گے۔۔۔ کبھی حکومت کو گالیاں دیں گے۔۔کبھی گھر والوں اور رشتہ داروں کو کوسیں گے۔۔۔

ہوش کریں۔۔۔ جگائیں اپنے آپ کو۔۔۔ پندرہ سولہ سال کی عمر میں ہی کام شروع کریں۔۔۔ بھلے چھوٹی سے چھوٹی نوکری ہو۔۔ چھوٹے سے چھوٹا کام ہو۔۔۔ سٹارٹ کریں۔۔۔ وہی چھوٹا کام جب پندرہ سولہ یا اٹھارہ سال کی عمر میں شروع کیا ہوگا۔۔تو ایک پراسیس سے گزر کر۔۔ پانچ سات سال بعد بڑا بن جائے گا۔۔۔ ہر چیز پر وقت لگتا ہے، ہر کامیابی کے پیچھے ایک پراسیس ہوتا ہے۔۔ اس پراسیس میں گھس جائیں جلد از جلد اپنی ناک اور لفنٹر گری اور لاابالی پن کو لپیٹ کر۔۔۔کیونکہ اپنی کامیابی کے لیے آپکو خود ہی کام کرنا ہے، کوئی تیار کر کے بزنس کھڑا کر کے آپکو تخت پر نہیں بٹھائے گا۔۔۔ یہ باتیں

20/12/2024


رکشہ ریڑھی سے سوک تک کا سفر کیسے ممکن ہوا۔۔۔ گزشتہ تحریر پر یہ سوال بہت پوچھا گیا لہذا ایک موٹی موٹی روداد اس سفر کی۔۔۔

بہاولنگر کے ایک چھوٹے سے شہر ڈاہرانوالہ میں پیدا ہوا اور زندگی کے پہلے 19 سال وہیں پر گزارے۔۔۔ جب ہوش سنمبھالی تو بابا جان کا برف کا پھٹہ تھا ساتھ پیچھے سائیکل مرمت کی چھوٹی سی دوکان تھی۔۔۔ہوش سنمبھالتے ہی بابا جان کے ساتھ کام کاج میں جت گیا تھا۔۔۔ برف کا پھٹہ سنمبھالا۔۔ مویشی رکھے ہوتے تھے ان کا چارہ لانا انہیں سنمبھالنا۔۔۔سردیوں میں کام کم ہو جاتا تھا برف کا صرف مچھلی والی،۔گنڈیری والے، اور بیکری والے لیتے تھے ان کے لیے چشتیاں سے برف لے کر آتے ریڑھی رکشے پر اور انہیں بیچتے تھے۔۔۔ ساتھ باقی ٹائم میں سردیوں میں کرسیاں بنتے۔۔۔ ٹوکرے بنتے۔۔۔ آئس کریم کپ کونز کا ہول سیل کام بھی کرتے تھے۔۔۔ یہ سب کام بیک وقت چل رہے ہوتے تھے اور بھاگ دوڑ ایسی کہ صبح تین چار بجے سے لے کر رات گیارہ بجے تک کام میں جتے رہتے۔۔ سکول جانے سے پہلے پھٹوں پر برف پوری کر کے جاتے تھے اور واپس آکر سب سے پہلا کام سب پھٹوں پر برف پوری کرنا ہوتا تھا۔۔۔

پھر 2014 میں انٹر کے ایگزام دیے ہی تھے کہ جاب ہو گئی ایک سرکاری محکمے میں۔۔جاب پر جا کر اپنی وہ محنت کی عادت اور تربیت جو بابا جان نے کی تھی بہت کام آئی۔۔۔ پہلے دو سال ٹریننگ اور پروفیشنل کورسز وغیرہ میں گزرے اگلے سال میں ایکسیلنسی کا مظاہرہ کیا شوٹنگ کمپیٹیشن جیتے۔۔کمباٹ کی ٹرافیز جیتیں۔۔۔پھر جاب رہتے ہوئے ہی گریجویشن سٹارٹ کی، پرائیویٹ ایگزام دیے۔۔۔
جاب کے سلسلے میں ہی پھر اسلام آباد آیا تو ایکسپوژر بڑھا کہ یار دنیا تو کہاں کی کہاں جا رہی، اور ہم سٹک ہیں ایک جاب پر اتنے محنتی بندے ہو کر۔۔۔

پھر ساتھ ساتھ سکلز سیکھنا شروع کیا۔۔ ڈی جی سکلز سے ورڈ پریس سیکھی۔۔ یوٹیوب سے گرافکس اور ویڈیو ایڈیٹنگ سیکھی۔۔ اور یوٹیوب چینل بنائے۔۔(دو موناٹائزڈ چینل آج بھی پاس ہیں لیکن کام کم کم ہی کرتا ان پر اب)
کچھ فری لانسنگ میں متھا مارنا سٹارٹ کیا انٹرنیشنل کلائنٹس بہت کم اور شارٹ ٹرم ملے تو لوکل مارکیٹ میں ایک پچ تیار کی اور ویبینار ارینج کیا جس سے دو تین کلائنٹس مل گے ان کو سروسز دی کچھ الموسٹ نو دس ماہ تک۔۔۔ لیکن پیس نہیں بن رہا تھا۔۔۔

پھر 2022 کے مِڈ میں بزنس کی طرف سویچ کرنے کا سوچا پرانا ماسٹر انگڑائی لے کر باہر آیا اور پھر دن رات ایک ہو

20/12/2024

صلی اللہ علیہ والہ وسلم

14/12/2024

اگر ایک ریہڑی والا دن میں 500 کما رہا ہے تو آپ اسے دن کے 1000 روپے کی نوکری کی آفر کریں ،
وہ کبھی نہیں مانے گا
آزما کر دیکھ لیں
بلدیہ والے بھانویں اس کی ریہڑی الٹ دیں
پولیس والے اس سے بھتہ لیں
پھر بھی وہ اپنی آزادی کبھی نہیں بیچے گا
اسے پتہ ہے کہ آج کی ریہڑی
کل کی دوکان میں تبدیل ہو جانی ہے
کاروبار یا انٹریپنوئر شپ اک نشہ ہے
آپ بھی اس نشے کی لت ڈالیئے ،
آپ کی نسلیں سنور جائیں گی

12/12/2024

ٹک ٹاک اور یوٹیوب سے ڈالرز بھی کمانے ہیں اور ورک بھی لوکل کانٹینٹ پر کرنا ہے!
تو بھئی آپ شروع ہی نہ کرو
رہنے دو
یہ آپ کے بس کا کام نہیں ہے
سمجھا سمجھا کر تھک گیا ہوں لوکل کانٹینٹ سے باہر نکلو تکے سے ملینز ویوز آئیں گے تو تین چار ڈالرز بنیں گے۔
پھر وہی بات لوکل کانٹینٹ پر ورک کیسے کریں اور لوکل آیوڈینس والا اکاؤنٹ خریدا ہے اب اس پر یو ایس اے کی آڈیوینس کیسے لائیں؟
تو جن سے خریدا ہے ان کو بولیں اب یو ایس اے کی آڈیوینس لانے کے طریقے بھی شئیر کرے!


06/09/2024

جمعہ مبارک

أنا لله وانا إليه راجعون :پاکستانی کوہ پیما مراد سدپارہ نئے مشن کے دوران جانبحق ہو گئے..براڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران زخ...
13/08/2024

أنا لله وانا إليه راجعون :
پاکستانی کوہ پیما مراد سدپارہ نئے مشن کے دوران جانبحق ہو گئے..
براڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران زخمی ہو نے والے پاکستانی کوہ پیما محمد مراد سدپارہ جاں بحق ہو گئے ہیں۔مراد سدپارہ گزشتہ ہفتے پرتگالی خاتون کوہ پیما کے ہمراہ براڈ پیک کی مہم جوئی کیلئے روانہ ہوئےتھے، جہاں 5700 فٹ کی بلندی پر کیمپ ون کے مقام پر سر پر پتھر لگنے کے باعث شدید زخمی ہوگئے تھےتاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ان کی روح جہان فانی سے پرواز کر گئی۔۔ مراد سدپارہ کے جسد خاکی کو لانے کے لئے پاکستان آرمی نے 4مقامی ریسکیورز اور کوہ پیماؤں کو بیس کیمپ پہنچا دیا ہے۔محمد مراد سدپارہ رواں سال کے ٹو کلین اپ ایکسپڈیشن کی بھی قیادت کر رہے تھے، محمد مراد سدپارہ کے ٹو سمیت 4 پہاڑ سر کر چکے ہیں۔محمد مراد سد پارہ نےگزشتہ سال کے ٹو کی انتہائی بلندی سے جاں بحق ہونے والے حسن شگری کی میت کو بھی اتارا تھا۔

03/08/2024

اشرف چودھری کے 13 نکات

1۔ سکل/ہنر اور تعلیم سے بڑی کوئی پرچی نہیں ہے ۔ اگر آپ کا تعلق کسی بڑی کاروباری یا زمیندار فیملی سے نہیں ہے تو تعلیم اور ہنر ہی آپ کو خوشحال بنا سکتا ہے ۔ تعلیم سے مراد علم و ہنر ہے ڈگری نہیں ہے۔

2۔ کامیابی ایک پراسس کا نتیجہ ہے ۔ پراسس فارمنگ کی مانند ہے ۔ یعنی پہلے زمین تیار کریں۔ پھر بیچ بویں۔ پانی اور کھاد ڈالیں ۔ ناخوشگوار عوامل سے محفوظ رکھیں اور پھر نتیجے کا لطف اٹھائیں ۔

3۔ فوری نتیجہ حاصل کرنے کا خواہشمند آدمی کبھی خوشحال نہیں ہو سکتا ۔ "راتوں رات" کامیابیوں کے پیچھے کئ دہائیوں کا خون پسینہ شامل ہوتا ہے ۔ جذبات پر قابو رکھنا سیکھیں ۔ وقت سے پہلے کچھ نہیں ملتا ۔

4۔ دنیا میں سب سے بڑا فن اور ہنر لوگوں کو "قائل کرنا" ہے۔ جس نے یہ ہنر سیکھ لیا وہ زندگی کے ہر شعبے میں کامیاب ہے۔

5۔ آپ کا سب سے بڑا اثاثہ آپ کی مثبت ذہنی کیفیت (mindset) ہے۔ مثبت سوچ والا بندہ ہی بیج بیجتا ہے اور نتیجے کا انتظار کرتا ہے۔

6۔ آپ کے دوست اور انفلوینسرز (Influencers) آپکے مستقبل پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔ اچھے دوست کا مطلب ہے اچھا مستقبل ۔ میں ہمیشہ دوستوں کے چناو میں انتہائی محتاط رہا ہوں ۔

7۔ زندگی میں کبھی فارغ اور ویلے آدمی سے لڑائی نہ کریں ۔ لڑائی کا چناو ہمیشہ سوچ سمجھ کر کریں ۔ میں نے ایک دفعہ ایک ریٹائرڈ اور فارغ آدمی سے پھڈا کر لیا اور اس نے مجھے بارہ سال تک عدالتوں میں ذلیل کیا ۔ اس کے فوت ہونے کے بعد میری جان چھوٹی ۔

کبھی اس بندے سے لڑائی نہ کریں جس کے پاس کھونے کو کچھ نہ ہو۔ وہ چلتا پھرتا خود کش بمبار ہے۔ خود بھی مرے گا اور آپ کو بھی لے ڈوبے گا۔

8- غربت ایک لعنت ہے۔ یہ ایمان اور شان کی دشمن ہے۔ خوشحالی اللہ تعالی کی عظیم نعمت ہے۔ میں نے ہمیشہ اللہ تعالی سے خوشحالی کی دعا مانگی ہے۔ ہمیشہ وہ کام کریں جس سے خوشحالی آے۔ صاحب نصاب بنیں تاکہ آپ زکوٰۃ دے سکیں ۔ "اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے"۔ اوپر والا ہاتھ بنیں۔

9- اپنے آپ کو شاہراہ عام مت بنائیں کہ جو چاہے جوتوں سمیت آپ پر چڑھ جائے۔ اپنے آپ کو قیمتی موتی کی طرح محفوظ رکھیں۔ اپنےآپ کو اس قابل بنائیں کہ لوگوں کو آپ کا وقت لینے کیلئے کوشش کرنی پڑے۔

10- جس گھر میں ہر وقت خانہ جنگی ہو وہاں رزق ختم ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ گھر میں امن اور سکون کیلیے اپنی پوری کوشش کریں۔ امن لانے کیلئے اگر ایک آدھ بندے کو گھر سے یا زندگی سے بلاک بھی کرنا پڑے تو کر لیا کریں۔ منفی لوگوں کا ایک علاج۔ البلاک البلاک۔

11- اپنے اخراجات کو ہمیشہ اپنی انکم سے کم رکھیں۔ بچت کی عادت ڈالیں ۔ کریڈٹ کارڈ اور دیگر سودی لعنتوں سے دور رہیں۔ بچت کو انویسٹ کریں۔ برے وقت میں پیسہ بہترین دوست کا کام کرتا ہے۔

12- اگر آپ کی انکم کا صرف ایک ہی ذریعہ ہے تو آپ بحران سے صرف ایک قدم کے فاصلے پر ہیں۔ کوئی ایک جھٹکا یا کسی ایک بندے کا موڈ آپ کو معاشی بحران میں مبتلا کر سکتا ہے ۔ فیملی انکم کے کئی ذرائع پیدا کریں ۔

13- غربت اور خوش حالی دونوں صورتوں میں صدقہ دیا کریں ۔ صدقہ اللہ تعالی کے ساتھ کاروباری ڈیل ہے۔ اس ڈیل میں ہمیشہ منافع ہی منافع ہے۔

آپ کو کونسا پوائنٹ سب سے زیادہ اچھا لگا؟

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Moazzam Markiting Agency posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share