Aware International

Aware International This is a official page of Aware international. Aware International is a credible news network. Stay informed, Stay Aware.
(2)

25/10/2025

جاپان نے گروسری شاپنگ کے تجربے کو مزید جدید اور موثر بنانے کے لیے خودکار چیک آؤٹ سسٹم متعارف کرادیا

۔ اس نظام میں صارفین ہینڈ ہیلڈ اسکینرز کے ذریعے اشیاء اسکین کرتے ہیں اور مخصوص کِیوسک پر ادائیگی مکمل کرتے ہیں۔

یہ جدید سسٹم 2010 کی دہائی کے اوائل میں چینز جیسے “ایون” (AEON) میں متعارف کرایا گیا تھا، جس کا مقصد شاپنگ کے عمل کو تیز، مؤثر اور خودمختار بنانا تھا۔

جاپان کی قومی پولیس ایجنسی کے مطابق، 2023 میں ریٹیل چوری کی شرح صرف 0.08 فیصد رہی جو کہ امریکہ کی 1.6 فیصد کے مقابلے میں نہایت کم ہے۔

25/10/2025

روسی صدر پیوٹن کا فضاء میں مصروف دن، نجی طیارے میں دستاویزات کا جائزہ، کالز اور احکامات جاری

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو ان کے نجی طیارے میں مصروف عمل دیکھا گیا، جہاں وہ سرکاری کاغذات کا جائزہ لیتے، متعدد فون کالز کرتے اور فضا میں ہی اہم حکومتی احکامات جاری کر رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق، پیوٹن نے دورانِ پرواز مختلف وزراء اور مشیروں سے رابطہ کیا اور ملکی و بین الاقوامی امور پر ہدایات دیں۔

روسی میڈیا کے مطابق، صدر کی یہ فضائی سرگرمیاں ان کی مسلسل مصروفیات اور انتظامی کنٹرول کا مظہر ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، یہ مناظر طیارے کے اندر سے جاری کردہ فوٹیج میں دکھائے گئے، جہاں پیوٹن اپنی میز پر براجمان، فائلوں کا بغور مطالعہ کرتے اور ریڈیو کنکشن کے ذریعے حکومتی اہلکاروں سے رابطے میں تھے۔

25/10/2025

برازیل میں انشورنس فراڈ کی ناکام کوشش، شہری نے اپنی پورشے 911 کو خود آگ لگا دی، مگر کیمرے نے پول کھول دی

برازیل میں ایک شخص کی انشورنس رقم حاصل کرنے کی چال الٹی پڑ گئی جب اس نے اپنی لگژری کار پورشے 911 کیریرا کو خود آگ لگا دی، لیکن پورا منظر قریبی فارم کے سیکیورٹی کیمرے میں قید ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، مذکورہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے اسے روکا، گاڑی کی ڈِگی میں بند کر دیا اور پھر کار کو نذرِ آتش کر دیا۔ اس کے بقول، راہ گیروں نے اس کی چیخیں سن کر آخری لمحے میں اسے بچایا اور وہ معمولی طور پر جھلس گیا۔

تاہم پولیس تحقیقات میں کہانی کا نیا رخ سامنے آیا۔ قریبی فارم کے کیمرے نے تمام واقعہ ریکارڈ کیا جس میں صاف ظاہر ہوا کہ کار مالک نے خود ہی اپنی گاڑی کو آگ لگائی۔ جب اسے ویڈیو دکھائی گئی تو اس نے دعویٰ برقرار رکھا کہ اس کے جسم پر جلنے کے نشانات اس کی سچائی کا ثبوت ہیں۔

ذرائع کے مطابق، مذکورہ کار کی قیمت تقریباً 1 لاکھ 30 ہزار امریکی ڈالر تھی اور اس پر موٹر وہیکل ٹیکس کی رقم واجب الادا تھی، جس کے باعث اسے فروخت کرنا ممکن نہیں رہا تھا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ مالک نے انشورنس رقم حاصل کرنے کے لیے جعلی اغوا اور آتشزدگی کا ڈرامہ رچایا۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ واقعہ اتفاقاً اس علاقے کے واحد کیمرے میں ریکارڈ ہوا، ورنہ شاید یہ فراڈ کامیاب ہو جاتا۔ تحقیقات تاحال جاری ہیں، تاہم ابھی تک کار مالک پر کوئی باضابطہ الزام عائد نہیں کیا گیا۔

لیکن بلاشبہ، ایک قیمتی پورشے 911 کو خود آگ لگا دینا ہی اس کے لیے سب سے بڑی سزا بن گیا۔

24/10/2025

تحریک لبیک کے امیر کہاں چلے گئے؟
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتا دیا

24/10/2025

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر کردیا

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے شان مسعود کی تقرری کا اعلان اسلام آباد میں منعقدہ عشائیے کے دوران کیا ہے۔

شان مسعود نے 44 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، وہ 84 اننگز میں بیٹنگ کےلیے میدان میں اترے، 6 سنچریوں اور 13 نصف سنچریوں کی مدد سے 2ہزار 550 رنز بنائے۔

36 سالہ شان مسعود کا 2013ء میں انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر شروع ہوا تھا، انہوں نے گزشتہ روز ہی اب تک کا اپنا آخری ٹیسٹ میچ جنوبی افریقا کے خلاف کھیلا ہے

24/10/2025

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ، کیپٹن (ر) صفدر، رانا ثنا ودیگر کیخلاف نیب آفس حملے کا مقدمہ خارج

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نیب آفس حملہ کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ اور دیگر لیگی رہنماؤں کے خلاف اخراج کیس کی رپورٹ منظور کر لی۔

عدالت نے پولیس کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ ملزمان کے خلاف الزامات کے ثبوت نہیں ملے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق مریم نواز کی نیب آفس پیشی کے موقع پر پتھراؤ کے الزامات ثابت نہیں ہوئے، مقدمہ کا مدعی ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب چودھری اصغر عدالت میں پیش ہوا، عدالت کے استفسار پر مدعی نے کہا کہ اسے اخراج رپورٹ پر کوئی اعتراض نہیں۔

سماعت کے دوران ایس پی معظم علی، ڈی ایس پی ذوالفقار علی بٹ اور ڈی ایس پی محمد خان بطور گواہ پیش ہوئے، گواہوں نے اپنے بیانات میں کہا کہ ملزمان کے خلاف ٹرائل کے لیے کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں۔

پولیس کے مطابق مقدمہ 2020 میں تھانہ چوہنگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محمد اصغر کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، رانا ثنا اللہ، کیپٹن (ر) صفدر، بلال یاسین اور دیگر لیگی رہنماؤں کو نامزد کیا گیا تھا۔

مقدمے کے مطابق مریم نواز کی رائیونڈ اراضی کیس میں نیب پیشی کے موقع پر کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا تھا، عدالت نے تمام شواہد کا جائزہ لینے کے بعد پولیس کی اخراج رپورٹ منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا

24/10/2025

ڈیرہ اسماعیل خان سے موبائل کمپنی کے 4 ملازمین کو گاڑی سمیت اغواء کرلیا گیا

پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی سے ملازمین کے اغوا کا مقدمہ موبائل کمپنی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

موبائل کے چاروں ملازمین گرہ بختیار کے علاقے میں موبائل کمپنی کے ٹاورز اور دیگر سامان منتقل کرنے گئے تھے، جن کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں

24/10/2025

پنجاب میں 10 لاکھ لائسنس یافتہ اسلحے کے از سر نو جانچ اور اسکروٹنی کا فیصلہ کرلیا گیا

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا، اس دوران ڈرون پولیسنگ، مربوط سیکیورٹی اور آرمز ریگولیشن کے نئے قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 10 لاکھ موجودہ لائسنس یافتہ اسلحے کی از سر نو جانچ اور اسکروٹنی کی جائے گی۔

شرکاء کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرینڈر آف اِل لیگل آرمز ایکٹ 2025ء تین مراحل میں نافذ کیا جائے گا، ایکٹ اسلحہ کی واپسی، تلفی اور اسلحہ قوانین کے نفاذ پر توجہ دے گا۔

بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ 15 دن کے اندر اندر واپس کیا جائے گا، لائسنس یافتہ اسلحہ کے مالک اور جاری کرنے والے کی تصدیق کی جائے گی۔

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پنجاب میں وفاقی اسلحہ لائسنس رکھنے والوں کی بھی جانچ کی جائے گی، صرف پولیس اہلکار اور رجسٹرڈ سیکیورٹی گارڈز کو اسلحہ رکھنے کی اجازت ہوگی۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ نجی سیکیورٹی کمپنیوں کو رجسٹر کیا جائے گا، ان کے لیے قواعد بنائے جائیں گے، نجی سیکیورٹی گارڈز کو پنجاب پولیس ہیلپ لائن 15 سے منسلک کیا جائے گا۔

بریفنگ میں بتایاگیا کہ انسٹنٹ پولیسنگ کے لئے پنجاب پولیس میں اسٹینڈرڈ سیکشن بنایا جائے گا، کرائم سین پر جلد رسائی کے لئے ڈرون پولیسنگ کا پائلٹ پروجیکٹ لانچ کیا جائے گا۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ ڈرون پولیسنگ پروجیکٹ فوری، منظم اور ڈیجیٹل ردِعمل یقینی بنائے گا، پنجاب کے 14 اہم داخلی و خارجی مقامات پر جدید اسلحہ اسکینرز نصب کیے جائیں گے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلحہ اسمگلنگ کی سزا 14 سال مقرر کی گئی ہے جبکہ سالانہ اسلحہ لائسنس فیس میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

اجلاس کو آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں واضح کمی ہوئی ہے، صوبے میں 70 فیصد کرائم کم ہوگئے ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر سی سی ڈی اور اُس کی ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ آج پنجاب کے 27 اضلاع میں سیف سٹی پروگرام شروع کیا جارہا ہے

24/10/2025

ابوظہبی میں اسرائیلی قومی ترانے کی گونج، اسرائیلی گلوکارہ اور اماراتی فنکار کی مشترکہ پرفارمنس

متحدہ عرب امارات میں ایک منفرد موسیقی تقریب کے دوران اسرائیلی گلوکارہ نیکول راوِیو اور اماراتی فنکار احمد الحُسّانی نے مشترکہ طور پر اسرائیل کا قومی ترانہ ہاتیکوا پیش کیا،

یہ پرفارمنس ابوظہبی میں منعقد ہونے والے ایک بین الاقوامی ثقافتی پروگرام کا حصہ تھی، جس کا مقصد فن اور موسیقی کے ذریعے ممالک کے درمیان مکالمے اور ہم آہنگی کو فروغ دینا بتایا گیا۔

تقریب میں مختلف ممالک کے فنکاروں نے شرکت کی، تاہم اسرائیلی اور اماراتی فنکاروں کی مشترکہ پیشکش کو اس لیے خاص توجہ ملی کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد کی نمایاں ثقافتی سرگرمیوں میں سے ایک تھی۔

24/10/2025

اپنے ماتحتوں کو ہر لمحہ امید اور حوصلہ دینے والے مرحوم ایس پی عدیل اکبر کی موت کی گتھی سلجھنے کی بجائے. مذید الجھ گئی

24/10/2025

تھائی لینڈ کے رائل ڈریگن ریسٹورنٹ میں زِپ لائن کے ذریعے کھانا پیش کرنے کا انوکھا انداز

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنگکاک میں واقع معروف ریسٹورنٹ رائل ڈریگن نے اپنے مہمانوں کو منفرد انداز میں خوش آمدید کہنے کا نیا طریقہ متعارف کرایا ہے۔ اس ریسٹورنٹ میں عملہ زِپ لائن کے ذریعے کھانے کی ٹرے مہمانوں تک پہنچاتا ہے

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ویٹر روایتی تھائی لباس پہنے ہوئے، زِپ لائن پر سوار ہو کر ایک بڑے تالاب کے اوپر سے گزرتا ہے اور مہمانوں کو کھانا پیش کرتا ہے۔ یہ منظر نہ صرف دیکھنے والوں کے لیے دلچسپ ہے بلکہ تھائی ثقافت کا خوبصورت اظہار بھی کرتا ہے۔

"رائل ڈریگن" ریسٹورنٹ ماضی میں ایشیا کا سب سے بڑا ریسٹورنٹ مانا جاتا تھا۔ اگرچہ یہ 2023ء میں بند ہو گیا، لیکن اس کے منفرد انداز اور تخلیقی پیشکش نے اسے دوبارہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔

24/10/2025

ہنگو میں 2دھماکے, ایس پی آپریشنز اسد زبیر اور 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے

پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں نے پہلے ہنگو کے علاقے غلمینا میں پولیس چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے اڑایا تاہم اس میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد جب ایس پی آپریشنز اسد زبیر دیگر اہلکاروں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر جا رہے تھے تو درابن کے مقام پر پولیس کی گاڑی کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا۔

ڈی ایس پی خانزیب مہمند کے مطابق دھماکے میں ایس پی آپریشنز اسد زبیر اور 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے جبکہ 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہنگو منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہنگو میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے ایس پی آپریشنز اسد زبیر سمیت 3 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Address

8A-Abbot Road
Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aware International posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share