
30/07/2025
ہائیکورٹ کا تاریخی فیصلہ
👈کیس سے بریت کے بعد کریکٹر سرٹیفکیٹ سے FIR کا ذکر ختم کر دیا جائے گا اور بالکل صاف کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا ملزم کیس سے بری ہو جائے خواہ وہ صلح کی شکل میں ہو تو اس کیس کا تذکرہ پھر اس کے کریکٹر سرٹیفکیٹ میں بھی نہیں کیا جائے گا
ملزم بری ہو جائے تو وہ اس طرح ہی ہو گا جیسے وہ کیس کبھی درج ہی نہ ہوا ہو
PLD 2025 pesh. 67
کریکٹر سرٹیفکیٹ کے اجرا سے متعلق نہایت اہم فیصلہ
درخواست گزاران نے بیرونِ ملک تعلیم یا روزگار کے لیے پولیس سے کریکٹر سرٹیفکیٹ کے اجرا کی درخواست دی۔ تاہم پولیس نے سرٹیفکیٹ پر یہ نوٹ درج کر دیا کہ ان افراد کے خلاف ماضی میں ایف آئی آر درج ہوچکی ہے۔ اس عمل کو چیلنج کیے جانے پر پشاور ہائیکورٹ نے فریقین کو سماعت کے بعد ایک نہایت اہم اور قانونی لحاظ سے فیصلہ کن رائے دی، عدالت عالیہ نے واضح کیا کہ اگر کسی فوجداری مقدمے میں ملزم بری ہوچکا ہو ، چاہے وہ بریت میرٹ پر ہوئی ہو یا صلح کی بنیاد پر، اسے قانونی طور پر "باعزت بریت" ہی تصور کیا جائے گا۔ قانون میں اس بات کی کوئی گنجائش نہیں کہ بریت کو "کم باعزت" یا "مشروط" قرار دیا جائے ، تمام بریتیں ایک ہی درجے کی عزت کی حامل ہوتی ہیں...!!